Tag: سرفنگ

  • ویڈیو: سرفر نے خطرناک لہر پر سرفنگ کرکے ممکنہ عالمی ریکارڈ بنا دیا

    ویڈیو: سرفر نے خطرناک لہر پر سرفنگ کرکے ممکنہ عالمی ریکارڈ بنا دیا

    امریکا میں 23 سالہ سرفر نے خطرناک لہر پر سرفنگ کرکے ممکنہ عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ الیسنڈرو سلیبیر ہاف مون بے کے ساحل کے قریب سرفنگ کر رہے تھے جب انہیں انتہائی بڑی لہر کا سامنا کرنا پڑا۔

    سلیبیر نے بتایا کہ میں سرف بورڈ پر شاید 30، 40، 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رہا تھا تو ایک لمبی لہر آئی جو بہت زیادہ پانی جمع کررہی تھی۔

    سرفر نے کہا کہ میں سرف بورڈ کے نیچے پانی کی رگڑ تک کو محسوس کر رہا تھا۔ میں نے کبھی بھی کسی دوسری لہر پر ایسا محسوس نہیں کیا جو میں نے اس پر کیا۔

    اگر گنیز ورلڈ ریکارڈز اور ورلڈ سرف لیگ کی طرف سے لہر کی اونچائی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو سلیبیر اونچی ترین لہر پر سرف کرنے کا عالمی ریکارڈ حاصل کرلیں گے۔

    واضح رہے کہ فی الحال یہ ٹائٹل سیباسٹین اسٹوڈنر کے پاس ہے جنہوں نے 2020 میں پرتگال کے ساحل پر 86 فٹ بلند لہر کا سامنا کیا تھا۔

  • لوگوں کی جان بچانے والے ہیرو کو اپنی زندگی کے لالے پڑ گئے

    لوگوں کی جان بچانے والے ہیرو کو اپنی زندگی کے لالے پڑ گئے

    ساحل پر موجود لائف گارڈز کو ہیرو قرار دیا جاتا ہے جو لوگوں کی جانیں بچانے کا کام کرتے ہیں، تاہم ایسے ہی ایک ہیرو کو خود مدد کی ضرورت پڑ گئی جب وہ منہ زور لہروں کا شکار بن گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے۔

    یہ ویڈیو ایک سرفنگ کے مقابلے کے دوران کی ہے جہاں کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے لائف گارڈز موجود ہیں، ایک گارڈ پانی کے اندر سے پتھریلے ساحل کی طرف آرہا ہے۔

    لیکن اچانک ایک بڑی لہر آتی ہے اور گارڈ کو اپنے ساتھ بہا کر لے جاتی ہے۔

    وہاں موجود ایک سرفر یہ صورتحال دیکھ کر تیزی سے پانی کی طرف بھاگتا ہے اور لائف گارڈ کی جان بچاتا ہے۔

    حادثے میں لائف گارڈ کو معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ٹویٹر صارفین نے اس ویڈیو کو بے حد سراہا، لوگوں نے کہا کہ ایک ہیرو نے دوسرے ہیرو کی جان بچائی ہے۔ لوگوں نے لائف گارڈ کے مشکل کام اور حوصلے کی بھی تعریف کی جو لوگوں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچاتے ہیں۔

  • 100 فٹ بلند لہر پر سرفنگ کرنے کا خطرناک ریکارڈ

    100 فٹ بلند لہر پر سرفنگ کرنے کا خطرناک ریکارڈ

    پرتگال کے 19 سالہ طالب علم انتونیولا رینو نے اکتوبر 2020 میں 100 فٹ سے زائد بلند لہر پر سرفنگ کر کے نیا ریکارڈ قائم کرنے کا دعوی کیا تھا۔

    انتونیو کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرتگال کے ساحل نزارے پر اب تک کی سب سے بڑی لہر پر سرفنگ کی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اس لہر کی بلندی تقریباً 101 فٹ تھی اور انہوں نے 80 فٹ بلند لہر پر سرفنگ کے موجودہ ریکارڈ کو توڑ دیا ہے، تاہم ان کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی جاسکی تھی۔

    اب تقریباً ڈیڑھ سال بعد خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کی جانب سے لی گئیں سیٹلائٹ تصاویر نے انتونیو کے اس دعوے کی تصدیق کردی ہے۔

    زمین کی مانیٹرنگ کے لیے مدارمیں بھیجے گئے ناسا اورامریکی جیولوجیکل سروے کے مشترکہ خلائی جہاز لینڈ سیٹ 8 کی جانب سے بھیجی گئی سیٹلائٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ سنہ 2020 میں نزارے پر بلند لہروں کی وجہ سے بہت زیادہ توانائی خارج ہوئی تھی۔

    یونیورسٹی آف پورٹو کے اوشیانو گرافر جوز ڈے سلوا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ناسا کی 2020 کی سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال اکتوبر میں نزارے کے ساحل کے نزدیک اب تک کی بلند ترین لہریں پیدا ہوئی تھی۔

    29 اکتوبر 2020 کے اعداد و شمار سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ساحل پر لہروں کی بلندی 17 سیکنڈ تک 20 فٹ سے زائد رہی تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ناسا کی ان تصاویر سے بھی اس بات کی توثیق ہوتی ہے کہ 29 اکتوبر کو انتونیو نے سرفر روڈریگو کوگزا کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، روڈ ریگو نے یہ عالمی ریکارڈ 2017 میں 80 فٹ بلند لہر پر سرفنگ کر کے قائم کیا تھا۔

  • ہوائی کے ساحل پر دیو قامت لہروں میں شاندار سرفنگ کا مقابلہ

    ہوائی کے ساحل پر دیو قامت لہروں میں شاندار سرفنگ کا مقابلہ

    ہوائی: ہوائی کے ساحل پر دیو قامت لہروں میں شاندار سرفنگ کے مقابلے جاری ہیں، امریکا کے ڈسٹی پین نے ریف ہوائین پرو کا پہلا مرحلہ جیت لیا ہے۔

    امریکی ریاست ہوائی کے ساحل پر ہونےوالی ریف پرو سرفنگ چیمپیئن شپ کے پہلے مرحلے میں سرفرز نے طوفانی لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میزبان ملک امریکا کے سرفر ڈسٹی پین نے اٹھارہ اعشاریہ سات پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    برازیلن سرفر راؤنی مونٹیرو دوسرے نمبر پر رہے۔ دوسری ہیٹ میں آسٹریلیا کے مائیک فینگ نے پہلی اور امریکا کے ڈیمین ہوبگڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چاروں سرفرز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

  • جنوبی افریقہ کے جورڈی اسمتھ سرفنگ مقابلے میں کامیاب

    جنوبی افریقہ کے جورڈی اسمتھ سرفنگ مقابلے میں کامیاب

    کیلیفورنیا: جنوبی افریقہ کے جورڈی اسمتھ نے کیلیفورنیا میں ہونے والے سرفنگ مقابلے میں میدان مارلیا۔تیز ہوائیں ہوں اور ساتھ ہی پانی کی ٹھاٹھیں مارتی موجیں ہوں تو کھیل کا مزہ بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔ جنوبی افریقہ میں ہونے والے سرفنگ گیم میں کیلیفورنیا کے اسمتھ نے بازی مارلی۔

    گہرے پانی میں بوٹ کا سفرکوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے،اسمتھ نے مہارت سے سرفنگ کرکے امریکہ کے جان فلورینس کو چاروں خانے چت کردیا۔ سولہ اعشاریہ پچاس کا اسکور کرنے والے اسمتھ سب سے آگے رہے اوراس جیت کے بعد وہ گیارہویں نمبر پرآگئے۔

    جبکہ فلوریسن پندرہ اعشاریہ ستاسی کا اسکور کرنے کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔