Tag: سرقلم

  • نوجوت سنگھ سدھو  کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کااعلان

    نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کااعلان

    نئی دہلی : ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا، انتہاپسندتنظیم ہندو یووا کے بانی وزیراعلیٰ یوپی آدیتیہ ناتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آنے پر بھارتی انتہا پسند ہندو نوجوت سنگھ سدھو کے جانی دشمن بن گئے اور ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کے قتل کا ریٹ مقرر کردیا۔

    ہندو انتہا پسند تنظیم نے سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کا اعلان کیا ہے ، انتہاپسندتنظیم ہندویووا کے بانی وزیراعلیٰ یوپی آدیتیہ ناتھ ہیں۔

    انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے صدر ترون سنگھ نے کہا کہ ” اگر سدھو آگرہ آئے تو میں ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔

    ترون سنگھ نے سدھو کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدھو کو پاکستان جانا چاہیے ، ہم اسے ہندوستان میں نہیں رہنے دیں گے۔

    یاد رہے نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر کرتار پورراہداری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے ، تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ جب بھی کرتارپورصاحب کی تاریخ لکھی جائےگی عمران خان پہلانام لکھاجائے گا،یہ معجزہ ہےجو73سال میں نہیں ہواوہ3ماہ کےاندراندر ہوگیا،زندگی بھرکرتارپورکوریڈورمنصوبےپرشکرگزاررہوں گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان جیوے سارا آسمان جیوے میرا یار دلدار عمران خان جیوے، سدھو

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ بناتے ہیں، عمران خان ان میں سے ہے، اس مرتبہ پاک دھرتی سے مٹی بھی لے کر جاؤں گا، پاکستان جیوے سارا آسمان جیوے میرا یار دلدار عمران خان جیوے۔

    خیال رہے اس سے قبل اگست میں نوجوت سدھو کے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ سے گلے ملنے اور صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے ساتھ بیٹھنے پر بھارتی میڈیا اور انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے تھے۔

    جس کے بعد لدھیانہ میں مشتعل افراد نے سدھو کے پوسٹر اور پتلے کو آگ لگائی گئی جبکہ انتہا پسند جماعتوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے، جس میں سدھو کے پتلے کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

    بھارت میں انتہاپسند ہندوتنظیم بجرنگ دل نے سدھو کے سر پر 5لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

  • پاکستانی شہری کے قتل کا اعتراف، سعودی شہریوں سمیت 5 کے سر قلم

    پاکستانی شہری کے قتل کا اعتراف، سعودی شہریوں سمیت 5 کے سر قلم

    ریاض: سعودی حکومت نے پاکستانی شہری کے قتل میں ملوث 5 افراد کا سرقلم کردیا جن میں سے 2 سعودی جبکہ 3 افریقی شہری تھے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی شہری کا گودام تھا جہاں مذکورہ افراد جن میں دو مقامی نوجوان بھی شامل تھے انہوں نے ڈکیتی کی۔

    ڈکیتی کے دوران مسلح افراد نے گودام میں تعینات سیکیورٹی گارڈ سے موبائل و اسلحہ چھیننا چاہا مگر اُس نے مزاحمت کی جس کے بعد مذکورہ افراد نے فائرنگ کر کے مالک اور محافظ کو قتل کردیا۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کی تو معلوم ہوا کہ واردات میں دو سعودی جبکہ 3 افریقی شہری شامل تھے، تفتیشی حکام نے  پانچوں افراد کو گرفتار کیا تو سب نے قتل کا اعتراف کیا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: باپ کو آگ لگا کر قتل کرنے والے بیٹے کا سرقلم

    مذکورہ افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد جج نے پانچوں کا سرقلم کرنے کی سزا سنائی، عدالتی حکم پر دو سعودی جبکہ تین افریقی شہریوں کا بدھ کے روز جدہ میں سرقلم کیا گیا۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے گودام پر پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات اور مقتول کا نام جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی سرقلم ہونے والے افراد کے نام ظاہر کیے گئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں سعودی عدالت نے 6 پاکستانیوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی علاوہ ازیں پانچ سعودی باشندوں کے بھی سر قلم کیے گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: ماں بیٹے سے زیادتی اور قتل، چار پاکستانیوں کا سرقلم

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں سر قلم کیے گئے افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے جن افراد کے سرقلم کیے جاتے ہیں ان میں منشیات کی اسمگلنگ، دہشت گردی، قتل، زیادتی، مسلح ڈکیتی کے جرائم شامل ہیں۔

    برطانیہ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب میں ان جرائم پر 153 افراد کو سر قلم کی سزا دی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب: باپ کو آگ لگا کر قتل کرنے والے بیٹے کا سرقلم

    سعودی عرب: باپ کو آگ لگا کر قتل کرنے والے بیٹے کا سرقلم

    ریاض: سعودی حکومت نے پیٹرول چھڑک کر باپ کو مارنے کا جرم ثابت ہونے پر بدھ کے روز بیٹے کو سزائے موت دیتے ہوئے اُس کا سر قلم کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہر بیشہ کے حکام نے باپ کو پیٹرول چھڑک کر نذر آتش کرنے والے مقامی شہری عبد اللہ بن مبارک البو عروق البیشی کا سرقلم کردیا۔

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ شہری نے اپنے والد کو اُس وقت آگ لگائی تھی جب وہ گھر میں سور رہے تھے، بیٹا کارروائی کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے پولیس نے تلاش کر کے گرفتار کیا۔

    تفتیش کے دوران عبداللہ بن مبارک نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد اُس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور پھر اُس نے عدالت میں جج کے سامنے بھی اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کیا۔ سعودی عرب کی عدالت نے ملکی قوانین کے تحت شہری کو سزائے موت سنائی جس کے بعد آج مقامی حکام نے قانون کے مطابق اُس کا سرقلم کیا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: ماں بیٹے سے زیادتی اور قتل، چار پاکستانیوں کا سرقلم

    خیال رہے کہ گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں سعودی عدالت نے 6 پاکستانیوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی علاوہ ازیں پانچ سعودی باشندوں کے بھی سر قلم کیے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں سر قلم کیے گئے افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے جن افراد کے سرقلم کیے جاتے ہیں ان میں منشیات کی اسمگلنگ، دہشت گردی، قتل، زیادتی، مسلح ڈکیتی کے جرائم شامل ہیں۔

    برطانیہ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب میں ان جرائم پر 153 افراد کو سر قلم کی سزا دی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم

    سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم

    ریاض: سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی  کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد رواں سال سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث پاکستانی یاسر عرفات کا سرقلم کردیا گیا ہے جس کے بعد رواں برس اب تک سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق  مکہ مکرمہ میں منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر یاسر عرفات کو سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی۔

    دوسری جانب  سعودی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک کارروائی کے دوران منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 2 پاکستانی ٹرک ڈرائیورز کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2014 میں سعودی عرب میں 85 غیر ملکیوں کے سر قلم کیے گئےجس میں 13 پاکستانی بھی شامل تھے۔

  • سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم

    سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم

    ریاض: سعودی عرب میں بدھ کو ہیروئین اسمگلنگ کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رواں برس اکتوبر سے اب تک سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات میں 14 پاکستانیوں کو سزائے موت دی جاچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ تعداد 87 غیرملکیوں پر مشتمل ہے۔

    سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تازہ ترین سزا محمود مسیح اقبال مسیح نامی پاکستانی شہری کو دی گئی، جسے ہیروئین اسمگلنگ کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

    اقوام متحدہ کے مطابق خلیجی ممالک حالیہ برسوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے اہم مارکیٹ کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں، تاہم سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں موت کی سزا سنائی جاتی ہے۔