Tag: سرمایا کاری

  • پاکستان میں آئن لائن شاپنگ کا حجم 1ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، گلف نیوز

    پاکستان میں آئن لائن شاپنگ کا حجم 1ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، گلف نیوز

    کراچی: پاکستان میں ای کامرس کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے، گھر بیٹھے لوگ خاص طور پر خواتین اس سے زیادہ مستفید ہورہی ہیں، آنے والے برسوں کے دوران مارکیٹ کے حجم میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت  ای کامرس مارکیٹ کی مالیت 6 کروڑ ڈالر ہے جب کہ 2020ء تک مارکیٹ کا حجم ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔

    اخبار کے مطابق سال 2014 میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ اس شعبہ میں سرمایہ کاری کا درست وقت ہے جس کے بعد شعبہ سےتعلق رکھنے والے تقریباً 12 ہزار 500 پاکستانی اپنے منصوبے شروع کرنے کے لیے وطن واپس آئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ترقی کرے گا، صرف ترقی کی رفتار غیر یقینی ہے تاہم ایک شعبے کی تیز رفتار ترقی یقینی ہے اور یہ شعبہ ای کامرس ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سے زیادہ عوامل کی وجہ سے پاکستان میں ای کامرس کے لیے درست ماحول پیدا ہورہا ہے۔

    ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سال بہ سال اضافہ ہورہا ہے اور سال 2015 میں شاندار 800 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری،ٹیکنالوجی ایکو نظام میں وسعت اور آسان آن لائن خریداری ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گھریلو صنعت کار اور چھوٹے کاروبار اس سے خاص طور پر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

  • بھارت کی امریکہ کوبھاشا دیامیر ڈیم میں سرمایا کاری سے روکنے کی کوشش

    بھارت کی امریکہ کوبھاشا دیامیر ڈیم میں سرمایا کاری سے روکنے کی کوشش

    دہلی : ہندوستان نے امریکہ کودیا میر بھاشا ڈیم کے منصوبے میں سرمایہ کاری نہ کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

    بھارت صرف باڈر پر ہی پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی نہیں کررہا ہے بلکہ دیگر معاملات میں بھی وہ پاکستان کیلئے پریشانی کا باعث بنتا جا رہا ہے،  اب بھارت دیا میر بھاشا ڈیم کے پچھے پڑگیا ہے ۔

    سفارتی ذرائع سے بھیجی گئی شکایت میں ہندوستان نے امریکی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ یہ یقین دہانی کرائیں کہ امریکی کمپنیاں اس منصوبے میں سرمایہ کاری نہیں کریں گی۔

    ہندوستان کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈیم پاکستان اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے میں تعمیر کیا جارہا ہے، پاکستان اس ڈیم کو گلگت بلتستان کے خطے میں تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    امریکہ نے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے کانفرنس کرائی تھی، جس کا مقصد دیا میر بھاشا منصوبے کے لیے فنڈز اکھٹا کرنا تھا، اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس منصوبے پر ہندوستانی اعتراض کو غیر متعلقہ قرار دیا ہے۔