Tag: سرمایہ کاروں

  • سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات مل گئیں

    سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات مل گئیں

    اسلام آباد : چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کا کہنا ہے کہ 5 نئے خصوصی اکنامک زونز سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا ، سرمایہ کاروں کو درآمدی مشینری اور ٹیکس ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 نئے خصوصی اکنامک زونز سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا، اکنامک زون وزیراعظم کے مستحکم پاکستان وژن کے مطابق قائم کیےجائیں گے۔

    تنویرالیاس کا کہنا تھا کہ اکنامک زون وہاڑی،رحیم یار خان،بھلوال،بہاولپور اور فیصل آباد میں بنائے جائیں گے، سرمایہ کاروں کو درآمدی مشینری اورٹیکس ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے۔

    یادرہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ اور پنجاب  میں مختلف خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوریدی گئی تھی۔

    بلوچستان میں بوستان خصوصی اقتصادی زون اور حب اقتصادی زون جبکہ خیبر پختونخواہ کے رشاکئی خصوصی اقتصادی زون، سندھ میں نوشہرو فیروز اور بھولاری خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دے گئی۔

    اجلاس میں پنجاب میں بھلوال، بہاولپور، رحیم یار خان، وہاڑی اور علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی تھی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ اقتصادی زونز کے قیام کا مقصد کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنا اور ان کو مراعات دینا ہے۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی، سرمایہ کاروں کےاربوں روپے ڈوب گئے

    اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی، سرمایہ کاروں کےاربوں روپے ڈوب گئے

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس 3سال کی کم ترین سطح پر آگیا، شیئرزکی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور کاروبارکےدوران ہنڈریڈ انڈیکس میں سات سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی، سات سو سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد انڈیکس چھتیس ہزار ایک سو اٹھاون پوائنٹس پر آگئی۔

    سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان رہا اور دوسو تینتیس کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ایک دن میں100انڈیکس میں 1.9فیصدکی نمایاں کمی کی گئی اور 100انڈیکس 3سال کی کم ترین سطح پرآگیا ، شیئرزکی قیمت کم ہونےسےسرمایہ کاروں کے110ارب ڈوب گئے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلے کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    گذشتہ ہفتے کاروباری دن کے اختتام پر وزیراعظم عمران خان کے دلیرانہ فیصلے کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے تھے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس میں نو سو پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے بعد سینتیس ہزارپوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگئی تھی۔

    پہلے سیشن میں کاروبار کے دوران ایک سو نوے کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کاروباری حجم بارہ کروڑ اکسٹھ لاکھ شیئرز رہا تھا۔

  • ہمارے دروازے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کھلے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    ہمارے دروازے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کھلے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ابوظہبی گروپ کے سی ای او سے ملاقات میں کہا ہمیں خوشی ہو گی کہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہمارے دروازے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیےکھلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ابو ظہبی گروپ کی سی ای او کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئےبے پناہ مواقع ہیں، نیا پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے کھلا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں ، ہمیں خوشی ہو گی کہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہمارے دروازے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیےکھلے ہیں۔

    مزید پڑھیں : حکومت پنجاب کا سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے انویسٹمنٹ کانفرنس کرانے کا اعلان

    یاد رہے جنوری میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے جلد انویسٹمنٹ کانفرنس کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سازگارماحول ہے، موجودہ حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا سرمایہ کارمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے جامع بزنس پلان پیش کریں، پنجاب حکومت اس ضمن میں تیزی سےاقدامات کرے گی۔

  • وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلے کے مثبت اثرات،  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلے کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    کراچی : وزیراعظم عمران خان کے دلیرانہ فیصلے کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس میں نو سو پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد سینتیس ہزارپوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کابینہ میں تبدیلی کے فیصلے کے اثرات نظر آنے لگے، سرمایہ کاروں نے معاشی ٹیم کے نئے سربراہ پر اعتماد کا اظہار کیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 420 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 37ہزار 200 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

    پہلے سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور انڈیکس میں600 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد انڈیکس میں سینتیس ہزارپوائنٹس کی سطح بھی بحال ہوگئی۔

    پہلے سیشن میں کاروبار کے دوران ایک سو نوے کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کاروباری حجم بارہ کروڑ اکسٹھ لاکھ شیئرز رہا۔

    گذشتہ روز اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی چھا گئی تھی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، مندی کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا تھا، تاہم اختتام انسٹھ پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : اسد عمر کے استعفے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مندی

    جس کے بعد  اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا گیا  تھا۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، منگل کے روز 100 انڈیکس کی 37 ہزار 400 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی، تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 20 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور کاروباری حجم 9.16 فیصد کم ہوگیا، جبکہ 56.72 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 37 ہزار 697 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔

    رواں ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاری مالیت میں 20 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ 80 ہزار 556 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 76 کھرب 61 ارب 91 کروڑ 40 لاکھ 33 ہزار 206 روپے ہوگئی تھی۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں1400پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

    اسٹاک مارکیٹ میں1400پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی اور انڈیکس میں چودہ سو پوائنٹس کی کمی کے بعد چالیس ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں ڈیڑھ فیصداضافے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا رحجان ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس میں تین فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔

    حصص بازار میں کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا اور ٹر یڈنگ کے دوران انڈیکس میں چودہ سو پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، کمی کے بعد بینچ مارک انڈیکس چالیس ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا اور انتالیس ہزار ایک سو چھ پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    شرح سود میں اضافے کے باعث مارکیٹ میں سرمائے کا انخلا ریکارڈ کیا جارہا ہے، ماہرین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں۔

    یاد رہے اسٹيٹ بينک نے اگلے دو ماہ کيلئے مانيٹری پاليسی کا اعلان کرتے ہوئے ڈیڑھ فیصد اضافے سے شرح سود میں دس فيصد مقرر کردیا، شرح سود پانچ سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : شرح سود پانچ سال کی بلند ترین سطح پرآگئی

    اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال جولائی سے اکتوبر تک مجموعی عالمی ادائیگیاں وصولیوں کے مقابلے4.8 ارب ڈالر زائد رہیں۔ مہنگائی کی شرح جولائی تا اکتوبر 2018 کے دوران5.9فیصد رہی۔

    خیال رہے گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 373 پوائنٹس کم ہوکر 40496 پر بندہوا، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتےمیں 2232 پوائنٹس کےبینڈمیں کاروبارہوا، مارکیٹ میں 75 کروڑ99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کاروبار کئے گئے شیئرز کی مالیت 48 ارب 56 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 28ارب روپے سے کم ہوکر 8067 ارب روپے ہوئے۔