Tag: سرمایہ کاری کا اعلان

  • یو اے ای کی کمپنیز کا بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان

    یو اے ای کی کمپنیز کا بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان

    کراچی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریئل اسٹیٹ کمپنیوں نے پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تعمیراتی صنعت کی ترقی کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، متحدہ عرب امارات میں قائم ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کا ایک پاکستانی کاروباری گروپ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) کے ذریعے 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    اس بات کا اعلان متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے ایک وفد نے کیا، جن میں المیر، حبیب گروپ اور مارک اسٹون شامل ہیں۔

    ABAD

    متحدہ عرب امارات کی ریئل اسٹیٹ کی کمپنی المیر ریئل اسٹیٹ بروکریج دبئی کے بانی وچیئرمین کریم عامر علی نے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور بڑے پیمانے پر رہائشی وکمرشل یونٹس کی طلب یو اے ای کے ریئل اسٹیٹ سے وابستہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک منافع بخش مارکیٹ ہے۔

    اس موقع پر حکومت پاکستان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز سردار قیصر حیات نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے نہ صرف خوشحالی آئے گی بلکہ رہائشی سہولیات کے بین الاقوامی معیار کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔

    چیئرمین آباد آصف سم سم نے المیر ریئل اسٹیٹ بروکریج دبئی کی جانب سے کراچی میں تعمیراتی شعبے میں 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں انقلاب برپا ہوگا۔

  • امریکی کمپنی کا پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان

    امریکی کمپنی کا پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان

    پشاور : خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ میں قائم بنیادی قدر کی سرمایہ کاری فرم، ٹی آر آئی، آر آئی خیبر پختونخوا میں اسٹارٹ اپ صنعتوں کی ترقی اور نمو کے لیے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ صوابی میں انڈر گریجویٹ ریسرچ سپورٹ، ماسٹر اسٹوڈنٹ شپ اور ہائی ٹیک آلات پروگرام کے نیٹ ورکنگ کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ایوارڈ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اس تقریب میں ٹرام کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر اسد علی اور ڈوزی مموبووسی ٹنگو گروپ انکارپوریشنز نے شرکت کی۔ تقریب میں خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ریکٹرز اور دوست کی طرف سے مدعو کردہ دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

    غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کی پیرنٹ باڈی، سوسائٹی فار دی پروموشن آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ان پاکستان کے صدر انجینئر سلیم سیف اللہ خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر شکیل درانی، پرو ریکٹرز، ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، ڈائریکٹرز اور فیکلٹی ممبران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب آغا حسن عابدی آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ، ’دوست‘ اور کے پی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان خیبرپختونخوا میں اسٹارٹ اپ انڈسٹریز کی ترقی اور نمو کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ کے قیام کے لیے سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

    یہ خیبر پختونخوا میں اسٹارٹ اپ صنعتوں کو مضبوط کرنے کے لیے ٹرام کی پہلی تقریب تھی۔ اس موقع پر جی آئی کے انسٹیٹیوٹ، ٹرام اور ٹینگو اور دوست نے مفاہمت نامے پر الگ الگ دستخط کئے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں یہ پہلا وینچر کیپیٹل شروع کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر برائے قانون و انسانی حقوق جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے کہا کہ یونیورسٹیوں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے، جدید مضامین اور تکنیکی مہارتیں سکھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ نے کہا کہ وہ نئے اقدام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  • پاکستان کیلئے اچھی خبر : متحدہ عرب امارات کا  اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    پاکستان کیلئے اچھی خبر : متحدہ عرب امارات کا اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں ایک ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ، یواے ای کی نئی سرمایہ کاری سے معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے متحدہ عرب امارات پاکستان کے اقتصادی سرمایہ کاری کے شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

    اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا، دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا اور معیشت کے مختلف شعبوں کا احاطہ کرنے والے منصوبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔

    اماراتی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں نے معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری ممکنہ طور پر اہم شعبوں بشمول گیس، انرجی انفراسٹرکچر ، زراعت، ہیلتھ کیئر، بائیو ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای کامرس، فنانشل سروسز میں کی جائے گی۔

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے سرمایہ کاری پاکستان میں آئل اینڈ گیس، تعلیمی شعبے، توانائی بحران پر قابو کیلئے کی جائے گی۔

    متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور سرمایہ کاری اور ترسیلات کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی ملک کے دیگر حصوں میں صحت ۔ تعلیم اور مواصلات کے شعبوں میں اہم کام کررہی ہے۔

    عرب امارات حکومت کی جانب سے یہ اعلان پاکستان کے عوام کےلیے خوشی کا باعث ہے، صحت۔تعلیم۔توانائی سمیت دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری سے ملک کی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

    ایک رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرضہ پروگرام کی ساتویں اور آٹھویں قسط رواں ہفتے کے آخر میں جاری کرنے کا عمل شروع کرنے کا امکان ہے۔

  • انڈس موٹر کا پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    انڈس موٹر کا پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    اسلام آباد : انڈس موٹر نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، انڈس موٹر جلد پہلی لوکل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی تیار کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی آٹو پالیسی کے ثمرات نمایاں نظر آنے لگے ، انڈس موٹر نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
    کرتے ہوئے سرمایہ کاری ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اورمقامی پیداوار کےلیےہے، فیصلہ فنانس ایکٹ2021 ،ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں مراعات کی بنیاد پرکیا۔

    انڈس موٹر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری اپ گریڈنگ، توسیع ، پرزوں کی پیداوار کی تیاری کیلئے ہے، انڈس موٹر جلد پہلی لوکل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی تیار کرے گی۔

    دوسری جانب اس حوالے معاون خصوصی شہبازگل نے سماجی رابطے پر پیغام میں کہا کہ انڈس موٹر ہائبرڈ کاربنانےمیں100ملین ڈالرسرمایہ کاری کرے گی، الیکٹرک، ہائبرڈگاڑیوں سےسرمایہ کاری،روزگارکے نئے مواقع پیدا ہں گے ، یہ سرمایہ کاری ایندھن بچت ، فوسل فیول مد میں زرمبادلہ بچانےکاباعث ہوگی۔

  • ہالینڈ کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

    ہالینڈ کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری کےباعث ہالینڈ نےپٹرولیم اورایل این جی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کااعلان کردیا، ڈچ کمپنی دو ارب اسی کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابقہ ہالینڈ نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کااعلان کردیا ، ڈچ کمپنی رائل ووپاک کے وفد نے مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی، ڈچ کمپنی نے کیمیکل انڈسٹری میں مشترکہ منصوبےشروع کرنے پر زور دیا۔

    رائل وو پاک ایل این جی ٹرمینل میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جبکہ کمپنی کیمیکل پلانٹ کی تعمیر کے لئے پندرہ کروڑ ڈالراور پارکو کوسٹل ریفائنری میں اسی کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

    خیال رہے رائل ووپاک کمپنی دنیا بھر میں تیل، کیمیکل، خوردنی تیل اور قدرتی گیس سے متعلق مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور سنبھالنے میں مہارت رکھتی ہے۔

    رائل ووپک کے وفد کے سربراہ نے دونوں ممالک کے مابین طویل مدتی معاشی تعلقات قائم کرنے کے لئے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

    مزید پڑھیں :  ہالینڈ کے سرمایہ کاروں کے وفد کی کے پی ٹی کے منصوبوں میں دلچسپی

    یاد رہے رواں سال فروری میں پاکستان میں تعینات ہالینڈ کی سفیرگیرارڈا آڈریانہ کورنیلیا ماریہ (آرڈی) سٹوآئس بریکن کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کےدفتر کا دورہ کیا تھا۔

    ہالینڈ کے سرمایہ کاروں کے وفد نے کے پی ٹی کے مستقبل کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔