Tag: سرمایہ کاری

سرمایہ کاری کا سادہ مطلب ہے کہ آپ اپنے موجودہ وسائل (مثلاً رقم) کو مستقبل میں زیادہ منافع کمانے کے لیے استعمال کریں۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں آپ اپنے پیسے کو کسی ایسی چیز میں لگاتے ہیں جس سے آپ کو مستقبل میں زیادہ پیسہ ملنے کی امید ہو۔

  • مستقبل کے لیے بچت: سرمایہ کاری آپ کو مستقبل کے لیے پیسہ بچانے کا ایک اچھا طریقہ فراہم کرتی ہے۔
  • مہنگائی سے بچاؤ:  آپ اپنے پیسے کی قدر کو مہنگائی سے بچا سکتے ہیں۔
  • آمدن کا اضافہ: آپ کی آمدن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
  • مالی آزادی: سرمایہ کاری آپ کو مالی آزادی حاصل کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
  • تیل وگیس کی تلاش کے نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری

    تیل وگیس کی تلاش کے نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ء کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی تیل وگیس کی تلاش کے نئے منصوبوں اور پیداوار میں اضافہ کےلئے 85 ارب روپے خرچ کرے گی۔

    او جی ڈی سی ایل کے حکام کے مطابق دوران سال کمپنی تیل وگیس کی تلاش کےلئے 19 نئے کنویں کھودے گی جبکہ دیگر 15 کنوﺅں کا ترقیاتی کام مکمل کیا جائے گا۔

    او جی ڈی سی ایل ملک میں تیل وگیس کی تلاش اورپیداوار کے حوالے سے نمایاں کمپنی ہے ، جو تیل وگیس کی ملکی پیداوار میں اضافہ کےلئے کوشاں ہے تاکہ مقامی ضروریات کی تکمیل کےلئے درآمدات پر انحصار کو کم سے کم کیا جاسکے ، جس کے پیش نظر رواں مالی سال کے دوران کمپنی نے اپنے اہداف کو وسعت دی ہے اور اس کےلئے پچاس ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا ہے۔


  • ٹیکسٹائل شعبہ میں 55 ارب 64 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

    ٹیکسٹائل شعبہ میں 55 ارب 64 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

    کراچی: اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ جنوری تا جولائی کے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں 55ارب 64کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ۔

    سب سے زیادہ سرمایہ کاری سپننگ جبکہ سب سے کم ویلیو ایڈڈ ایپرل کے شعبے میں کی گئی جس کا ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل ہے اور اس کی برآمدات سے خاطر خواہ زرمبادلہ حاصل کیا جاتا ہے ۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری تاجولائی 2014ءکے دوران سپننگ کے شعبہ میں 21کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ ویرنگ کے شعبہ میں 16ارب 22کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی جو مجموعی سرمایہ کاری کا 29.15فیصد بنتا ہے اور ویلیو ایڈڈ اپیرل کے شعبہ میں ایک ارب 38کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ۔

  • غیرملکی کمپنیوں نے ایک ارب دس کروڑ ڈالرمنافع اپنے ممالک میں منتقل کیا

    غیرملکی کمپنیوں نے ایک ارب دس کروڑ ڈالرمنافع اپنے ممالک میں منتقل کیا

    کراچی : گذشتہ مالی سال 2013-14ءکے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی 2013-14) کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی غیرملکی کمپنیوں نے ایک ارب10کروڑ ڈالرکا منافع اپنے ممالک میں منتقل کیا ، جوگذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران اپنے ممالک کو بھیجے جانے والے منافع سے 14.5فیصد زائد ہے،

    اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق صرف مئی 2014ءکے دوران گذشتہ سال کے ماہ مئی کے مقابلہ میں منتقل کئے جانے والے منافع کی شرح میں 5.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، رپورٹ کے مطابق ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی غیرملکی کمپنیوں نے مئی 2014ءکے دوران 17کروڑ 17 لاکھ ڈالرکا منافع منتقل کیا جبکہ مئی 2013ءکے دوران 16کروڑ 29 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا،

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2013-14ءکے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری منتقل کئے گئے منافع سے 17.7فیصد زائد رہی ہے اور جولائی تا مئی 2013-14ءکے دوران پاکستان میں ایک ارب30کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

  • ٹریژری بلز رواں ماہ اسٹاک مارکیٹ میں پیش کردیئے جائینگے

    ٹریژری بلز رواں ماہ اسٹاک مارکیٹ میں پیش کردیئے جائینگے

    ٹریژری بلز رواں ماہ کے آخر تک کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے پیش کردیئے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج اور اسٹیٹ بینک کی نامزد کمیٹی اس حوالے سے فریم ورک اور انتطامات مکمل کرنے کے قریب ہے۔

    رواں ماہ کے آخر تک اسلامی ٹی بلز سکوک سمیت تمام اقسام کے گورنمنٹ سیکیورٹی پیپرزسرمایہ کاری کیلئےاسٹاک مارکیٹس میں متعارف کرادیئےجائیں گے۔

    اسٹاک مارکیٹس میں لسٹنگ کے بعد عام اورانفرادی سرمایہ کار بھی ٹی بلز میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔اس سے قبل سرمایہ کاری کے یہ مواقع صرف بینکوں اور مالیاتی اداروں کو حاصل تھے۔