Tag: سرمایہ کاری

سرمایہ کاری کا سادہ مطلب ہے کہ آپ اپنے موجودہ وسائل (مثلاً رقم) کو مستقبل میں زیادہ منافع کمانے کے لیے استعمال کریں۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں آپ اپنے پیسے کو کسی ایسی چیز میں لگاتے ہیں جس سے آپ کو مستقبل میں زیادہ پیسہ ملنے کی امید ہو۔

  • مستقبل کے لیے بچت: سرمایہ کاری آپ کو مستقبل کے لیے پیسہ بچانے کا ایک اچھا طریقہ فراہم کرتی ہے۔
  • مہنگائی سے بچاؤ:  آپ اپنے پیسے کی قدر کو مہنگائی سے بچا سکتے ہیں۔
  • آمدن کا اضافہ: آپ کی آمدن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
  • مالی آزادی: سرمایہ کاری آپ کو مالی آزادی حاصل کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
  • سعودی عرب کا ایران میں ’فوری‘ سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

    سعودی عرب کا ایران میں ’فوری‘ سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

    سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ مملکت ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران میں ’فوری‘ سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے۔

    سعودی عرب اور ایران نے گذشتہ جمعے کو سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دونوں ممالک میں اپنے سفارت خانے دو ماہ کے اندر دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

    عرب نیوز کے مطابق ریاض میں مالیاتی شعبے کے کانفرنس میں وزیرخزانہ سے جب پوچھا گیا کہ سعودی عرب کب ایران میں قابل ذکر سرمایہ کاری شروع کرے گا تو الجدعان نے جواب دیا کہ ’میں کہوں گا فوری۔‘

    سفارتی تعلقات کی بحالی کے باوجود ایران سعودیہ اختلافات برقرار

    سعودی وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ’ہمارا مقصد ایک ایسا خطہ ہے جو مستحکم ہو، اپنے لوگوں کو بنیادی سہولیات زندگی کی فراہمی کے قابل ہو اور خوشحال ہو۔ اور ایسی کوئی وجہ نہیں کہ یہ مقصد حاصل نہ ہو۔ ایران ہمارا پڑوسی ہے اور آنے والے سینکڑوں سالوں تک پڑوسی رہے گا۔‘

    سعودی وزیرخزانہ نے کہا کہ ایران میں بڑے مواقع ہیں اور ہم بڑے مواقع فراہم کرتے ہیں جب تک خیرسگالی جاری رہے۔

    محمد الجدعا ن کا کہنا تھا کہ جب تک طرفین ممالک کی حاکمیت اور عدم مداخلت کے حوالے سے معاہدوں کی پاسداری کریں گے، تو کوئی وجہ نہیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر نہ آئے۔  ’مجھے اس حوالے کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی۔

  • سعودی عرب: 200 منصوبوں میں 50 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری

    سعودی عرب: 200 منصوبوں میں 50 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری

    ریاض: سعودی عرب کے نجکاری پروگرامز میں سرمایہ کاری 50 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، 17 شعبوں میں 200 منصوبوں میں سرمایہ کاری جاری ہے جبکہ مزید 300 پروجیکٹس زیر غور ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خزانہ اور نیشنل سینٹر فار پرائیویٹائزیشن پروجیکٹس کے چیئرمین محمد الجدعان نے انکشاف کیا ہے کہ پرائیویٹائزیشن پروگرام میں سرمایہ کاری 50 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

    سیئول میں جنوبی کوریا کی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کے دوران الجدعان نے نشاندہی کی کہ 17 شعبوں میں 200 منصوبوں میں سرمایہ کاری جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پروگرام کی پائپ لائن میں مزید 300 پروجیکٹس بھی شامل ہیں جو فی الحال زیر غور ہیں۔

    سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے حالیہ دنوں سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان نجکاری اور شراکت داری کا سفر شروع کیا ہے اور مختصر مدت کے دوران اہم اہداف حاصل کیے ہیں۔

    یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب مملکت کے نجکاری پروگرام نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 30 منصوبوں کی نجکاری مکمل کی ہے۔

    محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ مملکت نے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان نجکاری اور شراکت داری کے منصوبوں کے لیے ایک جدید فریم ورک اپنایا ہے جو لچکدار اور بین الاقوامی بہترین طریقوں پر مبنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مملکت میں جنوبی کوریا کی مزید کمپنیوں کی موجودگی کا خواہاں ہے تاکہ نجکاری اور شراکت داری کے پروگرام میں ان کی متعلقہ مہارت اور وسائل سے استفادے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور قریبی تعلقات کو مستحکم کیا جا سکے۔

    سعودی عرب اور جنوبی کوریا نے گزشتہ نومبر میں قابل تجدید توانائی، صاف ہائیڈروجن اور بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

    یہ اعلان گزشتہ سال 2 نومبر کو سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان اور جنوبی کوریا کے وزیر تجارت، صنعت اور توانائی لی چانگ یانگ کے درمیان ہونے والی ورچوئل میٹنگ کے دوران سامنے آیا تھا۔

  • کے الیکٹرک کا 484 ارب روپے کا سرمایہ کاری منصوبہ

    کے الیکٹرک کا 484 ارب روپے کا سرمایہ کاری منصوبہ

    اسلام آباد: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کو بجلی کے تقسیم کار ادارے کے الیکٹرک نے 7 سالہ انویسٹمنٹ پلان نیپرا میں جمع کروا دیا جس کی سماعت 21 فروری کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کو بجلی کے تقسیم کار ادارے کے الیکٹرک نے آئندہ 7 سال کا انویسٹمنٹ پلان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروا دیا۔

    مجوزہ منصوبے کے تحت کے الیکٹرک 7 سال میں 484 ارب روپے کی انویسٹمنٹ کرے گا، ترسیلی منصوبوں پر 280 ارب 91 کروڑ 50 لاکھ روپے انویسٹ ہوں گے۔

    ڈسٹری بیوشن منصوبوں پر 184 ارب 65 کروڑ روپے اور دیگر منصوبوں پر 18 ارب 51 کروڑ 40 لاکھ روپے انویسٹ کیے جائیں گے۔

    یہ انویسٹمنٹ 24-2023 سے 30-2029 کے دوران کی جائے گی، کے الیکٹرک کے انویسٹمنٹ پلان پر نیپرا 21 فروری کو سماعت کرے گا۔

  • سعودی عرب: کان کنی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری

    ریاض: سعودی عرب میں سال 2022 کے دوران کان کنی کے شعبے میں 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف کا کہنا ہے کہ سنہ 2022 کے دوران کان کنی کے شعبے میں 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری لائے ہیں۔

    معدنیات کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے دوران وزارت کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بندر الخریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس غیر ملکی سرمایہ کاری کے اہداف حاصل کرلیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے تقریباً 20 سرمایہ کاروں کو سعودی عرب لانے میں کامیابی اور ریکارڈ سرمایہ کاری کا ہدف حاصل کیا ہے۔

    سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ افریقہ سے وسطی اور مغربی ایشیا تک کان کنی کے علاقے میں بڑے معدنی وسائل موجود ہیں اور یہ مستقبل میں معدنیات کی طلب کے حوالے سے متوقع خلیج پر کر سکتے ہیں۔

  • برطانیہ میں مہنگائی، سرمایہ کار بھی پیچھے ہٹنے لگے

    برطانیہ میں مہنگائی، سرمایہ کار بھی پیچھے ہٹنے لگے

    لندن: برطانیہ میں جاری سیاسی غیر یقینی اور خراب ہوتے معاشی حالات نے برطانیہ کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کم پرکشش بنا دیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق برطانیہ میں حالیہ سیاسی ہلچل اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے۔

    پیر کو جاری ہونے والے صنعتی سروے میں 43 فیصد مینو فیکچررز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے برطانیہ کم سے کم پرکشش ہوتا جا رہا ہے۔

    برطانوی مینو فیکچررز کی مرکزی تجارتی تنظیم میک یو کے کی جانب سے یکم سے 22 نومبر کے درمیان ہونے والے سروے میں 235 کاروباروں سے وابستہ افراد نے حصہ لیا۔

    یہ سروے ایسے وقت پر ہوا جب وزیر اعظم لز ٹروس کی مختصر دور حکومت سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے اثرات برطانوی شہریوں کے ذہنوں پر ابھی باقی تھے۔

    سروے کے مطابق 53 فیصد کمپنیوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام سے کاروبار پر اعتماد کو نقصان پہنچا ہے۔

    رواں ہفتے برطانوی وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے معاشی منصوبہ پیش کرنا ہے جس کے تحت کاروبار کے لیے توانائی پر دی گئی سبسڈی کم کر دی جائے گی۔

    میک یو کے کا کہنا ہے کہ حکومتی منصوبے سے نوکریوں اور پروڈکشن میں مزید کمی آئے گی۔

    نومبر میں جب سروے ہوا تو اس وقت دو تہائی مینو فیکچررز کو یہ توقع تھی کہ توانائی کی لاگت زیادہ ہونے کے باعث یا تو نوکریاں کم کی جائیں گی یا پھر پروڈکشن میں کمی لائی جائے گی۔

    جی سیون گروپ یعنی دنیا کی طاقتور معیشت والے سات ممالک میں سے برطانیہ میں کاروباری کمپنیاں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں، میک یو کے کے چیف ایگزیکٹو سٹیفن فپسن نے کہا کہ مختلف عوامل کے باعث یہ سال مینو فیکچررز کے لیے بہت زیادہ مشکل ہوگا۔

  • سعودی عرب: سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قانون سازی

    سعودی عرب: سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قانون سازی

    ریاض: سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو بہتر بنانے اور اس کے فروغ کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے، قانون سازی کا مقصد ریگولیٹری ڈھانچے کی تکمیل ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق حکومت معیشت کو متحرک کرنے کے لیے آمدنی کے ذرائع کو مزید بڑھانے کی جانب توجہ دیتے ہوئے اس کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نافذ کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے شعبے کو فروغ دے رہا ہے۔

    فروری 2020 میں وزارت سرمایہ کاری کا قیام مملکت کے سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور اس کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا تھا۔

    وزارت نے محفوظ اور مسابقتی سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں سے اپنے شراکت داروں کے ساتھ سرمایہ کاری کے قوانین اور طریقہ کار تیار کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔

    اکنامک انویسٹمنٹ مانیٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت کی جانب سے اس قانون سازی کا مقصد ریگولیٹری ڈھانچے کی تکمیل ہے۔

    وزارت نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ براہ راست سرمایہ کاری سے متعلق مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کے لیے ایک نیا سرمایہ کاری قانون تیار کیا جا رہا ہے۔

    اس قانون کا مقصد خفیہ تجارتی معلومات، ذہنی صلاحیتوں اور ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کرنا اور سعودی عرب میں مجاز عدالتوں یا ثالثی مراکز تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

  • سعودی عرب کا تفریحی مراکز کیلئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

    سعودی عرب کا تفریحی مراکز کیلئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

    سعودی انٹرٹینمنٹ ایڈوینچرز کمپنی نے مملکت کے 14 شہروں میں 21 تفریحی مقامات بنانے کے لیے 13 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی انٹرٹینمنٹ ایڈوینچرز کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کے 14 شہروں میں 21 تفریحی مقامات بنانے کے لیے 13 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گی۔

    پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت کے نام سے مشہور کمپنی نے کہا ہے کہ نئی منزلوں میں صنعت کی ترقی اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے 150 سے زیادہ تفریحی علاقے شامل ہوں گے۔

    کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس منصونہ سے قومی آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے، شہریوں اور رہائشیوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں مدد دےگا ۔

    کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبداللہ بن ناصر الداؤد نے کہا کہ نئے تفریحی علاقوں کا مقصد وزیٹز کے تجربات کو بڑھانا اور عالمی تفریحی رہنماؤں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہمارا خیال ہے کہ مملکت میں تفریحی شعبہ مواقع سے بھرا ہوا ہے، مقامی معیشت میں بھی اس کا کردار بڑھ رہا ہے اور یہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک ٹھوس بنیاد بناتا ہے کیونکہ یہ بہت سے دوسرے اقتصادی شعبوں کے لیے ایک مضبوط انجن ہے۔

    عبداللہ بن ناصر نے کہا کہ نئے منصوبے کے ساتھ کمپنی مقامی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے لیے مواقع فراہم کرنے اور عالمی شراکت داری کے ذریعے سعودی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔

    یاد رہے کہ اسی کمپنی نے اس سے قبل ریاض کے ضلع الحمرا میں اپنے تفریحی مقامات میں سے ایک پر تعمیراتی کام شروع کیا تھا جس پر 800 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

    کمپنی کے بیان کے مطابق  اس پروجیکٹ میں انڈور ویونگ وہیل، سرفنگ ایریا، ایئر فلائنگ زونز اور الیکٹرک کارٹنگ ٹریکس شامل ہوں گے جس سے سالانہ  6 ملین وزیٹرز کو راغب کرنے کی توقع ہے۔

    وژن 2030 مینڈیٹ کے تحت تفریح پر سعودی اخراجات کو مقامی بنانے کے لیے دسمبر 2017 میں سیون تشکیل دی گئی تھی۔

    کمپنی مملکت میں 20 سے زیادہ تفریحی کمپلیکس، 50 سینیما گھر اور دو تھیم پارکس تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    سیون کے اس منصوبہ میں دمام، جدہ، مکہ، ابحر اور ریاض کے منصوبے شامل ہیں، اس کے علاوہ ابہا میں اس کا منصوبہ تفریحی کمپلیکس شامل ہے جس کا تعمیراتی رقبہ 70 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہو گا۔

  • دوست خلیجی ملک کی جانب سے  سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ کا امکان

    دوست خلیجی ملک کی جانب سے سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ کا امکان

    اسلام آباد : دوست خلیجی ملک کی جانب سے سرمایہ کاری پر 20 سے 25 ارب روپے تک کی ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دوست خلیجی ملک کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ کا امکان ہے۔

    ذرائع ایف بی آر نے بتایا ہے کہ سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ3 سے 5 سال تک کیلئے دی جا سکتی ہیں، مجموعی طورپر20سے25ارب روپےتک ٹیکس چھوٹ کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی مشینری، پارٹس اور انکم ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا امکان ہے، ٹیکس چھوٹ سے متعلق تجاویزتیاری کےابتدائی مراحل میں ہیں۔

    ایف بی آر کا کہنا تھا کہ خلیجی ملک کی جانب سے ہیلتھ کیئر،زرعی شعبے،انرجی انفراسٹرکچرمیں سرمایہ کاری ہو گی جبکہ گیس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن،متبادل انرجی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    خلیجی ملک کی جانب سے مجموعی طور پر 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں ایک ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا ، اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا، دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا اور معیشت کے مختلف شعبوں کا احاطہ کرنے والے منصوبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔

    بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • پاکستان کو دوست ممالک نے سرمایہ کاری اور فنڈنگ کی فراہمی کا گرین سگنل دے دیا

    پاکستان کو دوست ممالک نے سرمایہ کاری اور فنڈنگ کی فراہمی کا گرین سگنل دے دیا

    اسلام آباد: پاکستان کو دوست ممالک نے سرمایہ کاری اور فنڈنگ کی فراہمی کا گرین سگنل دے دیا۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دوست ملکوں سے 8 ارب ڈالر کے معاشی پیکج کے مثبت اشارے مل گئے ہیں، ان دوست ممالک میں چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور قطر پیش پیش ہیں۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت دگنی ہونے کا بھی امکان ہے۔

    تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر ہو جائے گی، سعودی عرب سے سیف ڈیپازٹس ملنے کا بھی امکان ہے۔

    دوست ممالک سے 8 ارب ڈالر کی توقع ہے: وزیر خزانہ

    وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ بردار ملک نے پاکستان کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا ہے، تاہم اعلان وہ خود کریں گے۔

    انھوں نے کہا چین بھی اب تک 4.3 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر چکا ہے، جس میں 2.3 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ، اور 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس شامل ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  کا  سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے  اہم اقدام

    وزیراعظم شہباز شریف کا سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اہم اقدام

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کئے جائیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس پر ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے، ملکی معیشت اورعام آدمی کی فلاح سیاست سےبالاتر ہے۔

    وزیراعظم سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں شرکا نے کہا حکومت کی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، بجٹ سے پہلے حکومت کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی سرمایہ کاروں کے مسائل فوری حل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایک ہفتے کے اندر تمام مسائل کا سدباب کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔