Tag: سرمایہ کاری

سرمایہ کاری کا سادہ مطلب ہے کہ آپ اپنے موجودہ وسائل (مثلاً رقم) کو مستقبل میں زیادہ منافع کمانے کے لیے استعمال کریں۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں آپ اپنے پیسے کو کسی ایسی چیز میں لگاتے ہیں جس سے آپ کو مستقبل میں زیادہ پیسہ ملنے کی امید ہو۔

  • مستقبل کے لیے بچت: سرمایہ کاری آپ کو مستقبل کے لیے پیسہ بچانے کا ایک اچھا طریقہ فراہم کرتی ہے۔
  • مہنگائی سے بچاؤ:  آپ اپنے پیسے کی قدر کو مہنگائی سے بچا سکتے ہیں۔
  • آمدن کا اضافہ: آپ کی آمدن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
  • مالی آزادی: سرمایہ کاری آپ کو مالی آزادی حاصل کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
  • وزیر اعظم کی علاقائی ممالک کے سرمایہ کاری ماڈلز  اپنانے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی علاقائی ممالک کے سرمایہ کاری ماڈلز  اپنانے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  اقتصادی ترقی کے لیے علاقائی ممالک کے سرمایہ کاری ماڈلز  اپنائے جائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی صدارت میں ہونے والے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس میں کیا. عمرایوب، خسروبختیار، حماد اظہر، رزاق داؤد اور فردوس عاشق نے اجلاس میں شرکت کی.

    [bs-quote quote=” چینی اور روسی کمپنیوں نے اسٹیل ملزکی بحالی میں دل چسپی کا اظہار کیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم کو بریفنگ”][/bs-quote]

    وزیراعظم کو خصوصی اقتصادی زونز سےمتعلق بریفنگ دی گئی، بریفنگ کے مطابق اقتصادی زونزپاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع  پیداکریں گے، چین نےپاکستان کے مختلف پروڈکٹس میں سرمایہ کاری میں دل چسپی ظاہر کی، سی پیک حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ  چینی اور روسی کمپنیوں نے اسٹیل ملزکی بحالی میں دل چسپی کا اظہار کیا، چینی اورروسی کمپنیوں کی پیشکش کاجائزہ لیا جارہا ہے.

    مزید پڑھیں: عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان رابطہ، تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت

    اس موقع پر وزیر اعطم نے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کی درست راہ پرگامزن ہے، سرمایہ کاروں کے لئے مراعات سمیت کاروبارمیں آسانیاں پیداکریں گے.

    انھوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے سرمایہ کاری ماڈلز  اپنائے جائیں، اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کوکوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے.

    وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اقتصادی زونزمیں گیس بجلی اورسڑکوں کی فراہمی کا اہتمام کیا گیا.

  • گوادر پورٹ کو ریل سے یورپین ریل نیٹ ورک سے ملانے کے لیے کام کر رہے ہیں: شیخ رشید

    گوادر پورٹ کو ریل سے یورپین ریل نیٹ ورک سے ملانے کے لیے کام کر رہے ہیں: شیخ رشید

    سیول: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو ریل سے یورپین ریل نیٹ ورک سے ملانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے اپنے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دیے گئے عشائیے سے خطاب کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک میں پاکستان ریلوے کے متعدد منصوبے شامل ہیں، ریلوے ٹریکس اور سگنلز کی اپ گریڈیشن اولین ترجیح ہے، کراچی تا پشاور ٹریک کو 5 سال میں ہائی اسپیڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ کورین سرمایہ کار اور تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، ریلوے سمیت تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول ساز گار ہے، دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  شیخ رشید کی کورین وزیر ریلوے کو سرمایہ کاری اور شراکت داری کی دعوت

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے جرأت اور بے باکی سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر کھل کر بات کر رہی ہے، پہلی بار لندن میں احتجاجی مارچ ہوا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ جیسے پلیٹ فارمز پر کشمیر کا زیر بحث آنا وزیر اعظم کے بیانیے کی جیت ہے، کشمیر پاکستان اور پاکستانیوں کی شہ رگ ہے، پاکستان کشمیر کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا، مسئلہ کشمیر حل کے قریب پہنچ چکا ہے۔

    وفاقی وزیر نے پورے یقین کے ساتھ کہا کہ مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہوگا۔

  • صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ڈاکٹرظفرمرزا

    صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ڈاکٹرظفرمرزا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ وزارت صحت وزارت بہبود آبادی کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ماں بچے کی صحت میں بہتری لانے کے لیے پرعزم ہے، حاملہ خواتین کی صحت کے اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، صحت کے مختلف شعبوں میں فنڈز میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعاون کرنے پرڈونرز کے شکرگزار ہیں۔

    معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ وزارت صحت وزارت بہبود آبادی کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے۔

    بڑھتی آبادی سے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے، ڈاکٹرظفرمرزا

    یاد رہے کہ 11 جولائی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑھتی آبادی سے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے، آبادی پر قابو پانے سے مختلف مسائل حل ہوجاتے ہیں۔

    ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ چند دہائیوں میں پاکستان کی آبادی میں 6 گنا اضافہ ہوا، آبادی پر قابو پانا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ آبادی سے متعلق نظریات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، آبادی کے مسئلے پرقابو پانے کے لیے عوامی حمایت کی ضرورت ہے۔

  • خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، عبدالحفیظ شیخ

    خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، عبدالحفیظ شیخ

    اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگارہو رہا ہے، متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ترقی کی ضرورت ہے، خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے۔

    عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ ترقی کرے، ترقی ہوگی تو روزگار بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

    مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگارہو رہا ہے، چین پاکستان کا بڑا اقتصادی شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ روزگارکی فراہمی کے لیے اقتصادی ترقی ناگزیرہے۔

    عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، موجودہ حکومت کو قرض کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا، دنیا بھر کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان معاشی نظم وضبط قائم کرے گا، پاکستان معاشی تبدیلی کے ایجنڈے کی طرف گامزن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اینٹی کرپشن ایجنڈا اپنایا ہوا ہے، مالی خسارہ کم ہوا اور برآمدات بڑھتی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے مثبت معیشت کا تاثر گیا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں مزید اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں مزید اضافہ

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو بھی اتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی32600اور32700کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔

    تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید4ارب91کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت117.25فیصد زائد جبکہ55.97فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32454پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ فوڈز، ٹیلی کام، توانائی، اسٹیل اور کیمیکل سمیت دیگر منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث خریداری کی گئی۔

    جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 32754پوائنٹس کی سطح پربھی دیکھا گیا تاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی۔

    جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پربرقرار نہ رہ سکا تاہم اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس131.33پوائنٹس اضافے سے32715.88پوائنٹس پر بند ہوا۔ ؎

    منگل کو مجموعی طور پر318کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے178کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،110 کمپنیوں کے حصص کے میں کمی جبکہ30کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں4 ارب91 کروڑ43لاکھ32ہزار741روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 65کھرب98 ارب99کروڑ26 لاکھ88ہزار245روپے ہوگئی۔

  • چینی وفد کی وزیراعظم کو 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

    چینی وفد کی وزیراعظم کو 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں چینی بزنس کمیونٹی کے وفد نے تین سے پانچ سال میں 5ارب ڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی ، سرمایہ کاری سے پہلے سال 85ہزار سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد میں 55سے زائد مختلف چینی کمپنیوں کے سربراہان اور سفیر شامل تھے ، یہ ملاقات وزیراعظم کے دورے میں معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کی کڑی تھی۔

    ملاقات میں چینی وفد نے وزیراعظم کو تین سے پانچ سال میں 5ارب ڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی جبکہ چھوٹے اور درمیانے شعبے کی چینی کمپنیوں نے سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کیا اور چھوٹے اور درمیانے شعبے کی چینی کمپنیوں نے انڈسٹری پاکستان منتقل پر غور کیا۔

    سرمایہ کاری سے پہلے سال 85ہزار سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان چین کی عوام دوستی کےمضبوط بندھن میں بندھے ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، چین کی قیادت کے وژن اور تدبر سے متاثر ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا چین کا امن و ترقی،گورننس اور انسداد غربت کی حکمت عملی متاثر کن ہے، ہم چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا سی پیک منصوبہ پاکستان چین دوستی کو مزید مستحکم کرےگا، منصوبہ تجارتی تعلقات کےفروغ میں بھی گیم چینجر ثابت ہوگا، سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ترجیح ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا سی پیک منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کیلئے خصوصی شعبہ قائم کیا، منصوبوں کی بلا رکاوٹ پیشرفت کویقینی بنایا جارہا ہے، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے۔

  • نیشنل سیونگز میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کےگردگھیرا تنگ

    نیشنل سیونگز میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کےگردگھیرا تنگ

    اسلام آباد : قومی بچت اسکیم میں پانچ لاکھ تک کی سرمایہ کاری پر ٹیکس ریٹ میں اضافہ کر دیا گیا، نان فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس بیس فیصد جبکہ پانچ لاکھ سے زائدسرمایہ کاری پر تیس فیصد ٹیکس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کےگردگھیرا تنگ کردیا ، قومی بچت اسکیم میں پانچ لاکھ تک کی سرمایہ کاری پر ٹیکس ریٹ میں اضافہ بھی کیا گیا ہے، پانچ لاکھ سے زائدسرمایہ کاری پر تیس فیصد ٹیکس ہوگا۔

    نان فائلرز کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس بیس فیصدکردیا گیا جبکہ گزشتہ سال ٹیکس دس فیصد تھا۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا نیشنل سیونگز میں ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے شہریوں کیلئے سہولت ہوگی، نان فائلر شہری ٹیکس کمشنر کو تحریری درخواست دیکراستثنیٰ لے سکتے ہیں، نان فائلر شہری کو تحریری درخواست میں ٹھوس وجہ بتانا ہوگی، ٹیکس کمشنر نان فائلر کی درخواست پر30 دن میں فیصلہ کرے گا۔

    مزید پڑھیں : قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ کردیا گیا

    نوٹیفکیشن کے مطابق 5 لاکھ سےتک بینک کھاتہ سرمایہ کاری پر نان فائلر کیلئے شرح20 فیصد ہوگی جبکہ 5 لاکھ سے زائد پربینک کھاتہ سرمایہ کاری پر نان فائلر کیلئے شرح30فیصد ہوگی۔

    سکوک بونڈپر نان فائلر کیلئےٹیکس کی شرح 30فیصد ہوگی جبکہ سکوک بونڈ میں 10 لاکھ تک سرمایہ کاری پرٹیکس کی شرح 20فیصد ہوگی۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا تھا ، پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹس پر 48 بیسز پوائنٹس بڑھ گئے تھے۔

  • قطر پاکستان میں 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

    قطر پاکستان میں 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

    اسلام آباد: قطر پاکستان میں‌ بڑی سرمایہ کاری کرے گا، امیر قطر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد الثانی اتوار کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ قطری  اعلیٰ حکام کا  وفد پاکستان آئے گا۔

    اس دورے میں امیر قطر اور پاکستان کے اعلیٰ‌ حکام کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی، جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات ہوگی.

    سفارتی ذرایع کے مطابق قطر کی پاکستان میں 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں مختلف پراجیکٹس شامل ہیں۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قطر کی جانب سے اس سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے.

    قطری سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق امیر قطر کے دورے کے دورانیہ کا جلد اعلان کیا جائے گا.

    مزید پڑھیں: خطے کے مسائل گفتگو سے حل کرنے اور جنگ سے گریز کی ضرورت ہے، امیر قطر

    خیال رہے کہ 16 جون 2019 کو امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبہ میں ایشیائی تعاون تنظیم ’سیکا‘ کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی تھی۔

    اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ قطر اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا ایران کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔

  • کویت پیٹرولیم کا پاکستان میں تیل کی تلاش اور سرمایہ کاری کا اعلان

    کویت پیٹرولیم کا پاکستان میں تیل کی تلاش اور سرمایہ کاری کا اعلان

    اسلام آباد: کویت پیٹرولیم کے وفد نے پاکستان میں تیل کی تلاش اور سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کردیا۔ وزیر اعظم نے بھرپور تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے کویت پیٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو شیخ نواف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر توانائی عمر ایوب، ایم اختر ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے۔

    شیخ نواف نے وزیر اعظم کو 1980 میں پاکستان میں تیل کی تلاش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی تیل کی تلاش میں دلچسپی ظاہر کی، وزیر اعظم نے کویتی وفد کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تیل کی تلاش کا شعبہ ماضی میں نظر انداز ہوتا رہا، حکومت پاکستان نئی پیٹرولیم پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ تیل کی تلاش کے لیے کام کرنے والی کمپنیوں کو سہولتیں دی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کا مقصد پیٹرولیم کی دریافت اور عالمی کمپنیوں کو سہولت دینا ہے، حکومت آسان کاروبار کے مواقع کے لیے اقدام کر رہی ہے۔

    کویتی پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے بھی سے بات چیت ہوئی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف ممالک کی کمپنیاں پاکستان کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کا اعلان کرچکی ہیں۔

  • پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں: وزیر خارجہ

    پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ بہت سی کمپنیاں پاکستان میں منافع بخش کاروبار کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کمپنیاں حکومتی مثبت کاروباری پالیسیوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ چینی کمپنی کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ تھوڑی دیر قبل ہی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستانی انجینیئرز اور تکنیکی ورکرز کو نوکریاں دینے کی پابند ہوں گی۔

    فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مخصوص مہارت پاکستان میں دستیاب نہیں اور باہر سے لوگ لانا ضروری ہیں تو انجینیئرنگ کونسل سے عارضی رجسٹریشن لینی ہوگی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ پابندی پاکستان کی جاب مارکیٹ کا مفاد ہے۔