Tag: سروس

  • کیا نادرا عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہو رہا ہے؟ ویڈیو رپورٹ

    کیا نادرا عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہو رہا ہے؟ ویڈیو رپورٹ

    نادرا کا نظام آن لائن ہو گیا، ایگزیکٹو دفاتر قائم ہو گئے، مگر سب مل کر بھی عوام کو سہولت فراہم نہ کر سکے، طویل قطاروں کے ساتھ 17 گریڈ کے افسر سے تصدیقی عمل نے شہریوں کو مزید پریشان کر رکھا ہے، عوام کے مسائل اس ویڈیو رپورٹ میں دیکھیں۔

    نادرا (نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) کے مراکز عوام کو سہولیات دینے سے قاصر ہیں، ایگزیکٹو مراکز میں بھی بھاری فیس لے کر عوام کو رُلایا جاتا ہے، ان مراکز پر بھی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں، 17 گریڈ کے افسران سے تصدیق کا عمل عوام کے لیے کسی درد سر سے کم نہیں۔


    نادرا کا یہ دعویٰ کہ ہمارا آن لائن کمپیوٹر نظام تمام افراد کا ریکارڈ محفوظ رکھتا ہے، اس وقت بے معنی ہو جاتا ہے جب درخواست گزار کو خاندان کے دیگر افراد کو شناخت کے لیے حاضر کرنے کا حکم جاری کرتا ہے۔


    درخواست گزار کے کاغذات کے اندراج سے لے کر تمام کام آٹومیٹیٹ اور کمپیورٹرائزڈ ہونے کے باوجود فرسودہ طریقہ کار سے صارفین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ آن لائن سسٹم کی خرابی کی سزا بھی گرمی میں جھلستے عوام کو ہی بھگتنی پڑتی ہے۔

    نادرا کی جانب سے ٹائپنگ کی غلطی کی سزا بھی درخواست گزار کو بھگتنی پڑتی ہے، دوبارہ فیس کی وصولی سے لے کر لائن میں گھنٹوں انتظار عوام کے لیے طویل زحمت کا باعث بنتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ سہولتوں کی فراہمی کے لیے نادرا کے نظام کو بہتر اور سہل بنانے کی ضرورت ہے۔


    گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفیکیٹ کیسے حاصل ہوگا اب؟ ویڈیو دیکھیں


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • سندھ حکومت نے ایک اور سروس متعارف کرادی

    سندھ حکومت نے ایک اور سروس متعارف کرادی

    کراچی: سندھ حکومت کا شہریوں کے لیے ایک اور اہم اقدام، 1122 کے بعد 1123 سروس متعارف کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 1123 سروس کو فری طبیب کا نام دیا گیا۔

    اس 1123 سروس کے ذریعے شہری کال کر کے  ڈاکٹر سے مفت مشورے، نفسیاتی جان کاری حاصل کرسکتے ہیں۔

    1123پر شہری  ڈاکٹر سے بیماری کے علاج، رپوٹس سے متعلق معلومات آسانی سے لے سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال سندھ حکومت نے سندھ ریسکیو 1122 سروس کا اعلان کیا تھا، ریسکیو 1122 کے تحت ایمبولنس سروس امن فاونڈیشن اور فائر بریگیڈ محکمہ بلدیات کے زیر انتظام کام کرتی ہیں۔

  • اوبر نے نیویارک میں ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی

    اوبر نے نیویارک میں ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی

    واشنگٹن :دنیا بھر میں آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی اوبر نے اپنے پلاٹینیم اور ڈائمنڈ صارفین کیلئے شروع سہولت کا کرایہ 200 سے 225 ڈالرز تک رکھاہے۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی اوبر نے شاہراؤں پر چلنے والی گاڑی کے بعد اب اپنے صارفین کےلیے امریکی ریاست نیویارک میں ہیلی کاپٹر سروس متعارف کرا دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی اوبر کمپنی نے ایک بار پھر اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صارفین کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کیا ہے، ہیلی کاپٹر ابھی صرف نیویارک میں اپنی سروس فراہم کرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیویارک سے شروع ہونے والی اس ہیلی کاپٹر سروس کی پہلی رائیڈ مین ہٹن سے اڑی اور کوئنز میں واقع جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پراتری، اسے بھی عام ایپلیکشن کے ذریعے آسانی سے بک کیا جائے گا تاہم جیسے عام گاڑی سواری اٹھانے کے لیے دروازے یا گلی تک نہیں آئے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اوبر نے اپنے پلاٹینیم اور ڈائمنڈ صارفین کیلئے شروع کی گئی اس سہولت کا کرایہ 200 سے 225 ڈالرز تک رکھا ہے، ہوائی اڈے تک رائیڈ تقریباً 8 منٹ کی ہوگی۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے صارفین کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کی جائے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ سفر کریں اور جلد از جلد اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اوبر کی نئی ایئر سروس سے صارفین کو ٹریفک میں پھنسنے سے بھی نجات ملے گی۔

  • سعودی عرب میں فائیو جی سروس شروع

    سعودی عرب میں فائیو جی سروس شروع

    ریاض : سعودی حکام نے نیوم سٹی ہوائی ڈے پرفائیوجی سروس کا آغاز کردیا،وزارت ٹیلی کام نے فائیو جی سروس سے متعلق ٹویٹ میں کہا کہ ولی عہد کے جملے نقل کیے کہ ’مستقبل میں منفرد مقام دلانے کی سعی جاری رکھیں گے‘۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت ٹیلی کام کی طرف سے کہاگیا ہے نیوم سٹی کے ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا گیا ہے اور یہ ہوائی اڈہ اس اعتبارسے بھی منفرد حیثیت رکھتا ہے کہ پورے خطے میں پہلی بار اس ہوائی اڈے پرفائیوجی سروس استعمال کی جا رہی ہے۔

    سعودی وزارت ٹیلی کام کا کہنا تھا کہ نیوم سٹی میں فائیو جی سروس کے آغاز کے بعد سعودی عرب پورے خطے میں فائیو جنریشن انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا گیاکہ سعودی عرب پورے خطے میں ہوائی اڈوں پرفائیوجی سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک ۔

    اس ٹویٹ کےساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وہ الفاظ بھی درج کیے جن میں انہوں نے کہا تھاکہ ہم اپنے ملک کو مستقبل میں ایک منفرد مقام دلانے کی سعی جاری رکھیں گے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ نیوم سٹی ہوائی اڈے پرانٹرنیٹ انتہائی تیز رفتاری کےساتھ چلایا جارہا ہے اور صارفین اس سے بھرپورطریقے سے مستفید ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ سعودی حکومت وژن 2030 کے تحت مسلسل ترقی اور روشن خیالی کی طرف گامزن ہے، اس ضمن میں خواتین کو نہ صرف خود مختار بنایا جارہا ہے بلکہ انہیں ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔

  • قطر کی پہلی زیرِزمین ٹرین سروس کا آغاز

    قطر کی پہلی زیرِزمین ٹرین سروس کا آغاز

    دوحہ: قطر میں پہلی بار زیرزمین ٹرین سروس کا آغاز کردیا گیا، جو شہریوں کے لیے سفری سہولیات میں معاون ثابت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق قطر فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی بھی کرے گا جس کے پیش نظر ملک میں ترقیاقی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ملکیوں سمیت غیرملکیوں کو بھی قطر میں بہتر سفری سہولیات میسر آسکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس زیرزمین ٹرین سروس کی اٹھارہ میں سے تیرہ اسٹیشن ابتدائی طور پر سروس فراہم کرے گی، ٹرین 40 کلو میٹر پر مشتمل راستہ طے کرے گی۔

    اس ٹرین سروس کی تعمیر میں چھ سال لگے، ابتدائی طور پر قطری دارلحکومت دوحہ کے شہر القسر سے جنوبی شہر الوکرہ تک سروس فراہم کی جارہی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دو ہزار بیس کے اختتام تک ٹرین اسٹیشن کی تعداد 37 ہوجائے گی، جبکہ 75 کے قریب ٹرینیں ٹریک پر دوڑیں گی، جس سے مقامیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی بھی بہتر سفری سہولت حاصل کرسکیں گے۔

    قطری ریلوے کے ترجمان عبدااللہ الموالی کا کہنا ہے کہ یہ قطر کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، یہ صرف منصوبہ نہیں بلکہ لوگوں کے سفر کے لیے ایک نئی جدت ہے۔

    فٹبال ورلڈ کپ کے لیے افرادی قوت چاہتے ہیں،قطری وزیراعظم

    واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء قطر میں منعقد ہونا ہے جس کے لیے قطری حکومت نے کئی برس سے انتظامات شروع کررکھے ہیں، یہ کپ 21 نومبر تا 18 دسمبر قطر میں منعقد ہوا جس کے لیے دنیا کا پہلا منفرد اسٹیڈیم تیار کیا جارہا ہے جو اوپر سے بند اور مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوگا۔

  • شارجہ: صارفین کی سہولت کیلئے آن لائن ڈرائیونگ ٹیسٹ سروس متعارف

    شارجہ: صارفین کی سہولت کیلئے آن لائن ڈرائیونگ ٹیسٹ سروس متعارف

    شارجہ : یو اے ای کے ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ نے شہریوں کی سہولت کےلیے آن لائن ڈرائیونگ اسکول متعارف کرا دیا, جس کے ذریعے ڈرائیونگ ٹیسٹ سمیت دیگر امور بھی انجام دئیے جاسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمران اپنے شہریوں اور دیگر بیرون ممالک سے آنے والے افراد کی سہولت اور آسانی کے مختلف اقسام کی ٹیکنالوجی متعارف کرواتی رہتی ہے حالیہ دنوں اماراتی ریاست شارجہ کی انتظامیہ نے آن لائن ڈرائیونگ اسکول متعارف کرایا ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آن لائن اسکول کا اقدام شارجہ پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اٹھایا گیا ہے۔

    مذکورہ سروس کے تحت صارفین الیکڑانک رجسٹریشن کروا سکیں گے اورڈرائیونگ لائسنس سے متعلق جو چاہیں وہ آن لائن معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا مقصد صارفین کو مطمئن کرنے میں شارجہ پولیس کی معاونت کرنا ہے۔

    لائسنس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل حُمید سعید الجلاف کا کہنا تھا کہ مذکورہ الیکٹرانک سروس کے ذریعے ہمارے شہری عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی تیز ہوتی رفتار کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکیں گے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ الیکڑانک سروس طالب علموں کو آن لائن کلاسوں میں اپنی حاضری کی تصدیق کے ساتھ شریک ہونے میں مدد فراہم کرے گی اور مذکورہ سروس کے تحت طالب علموں کو ٹریفک کلچر اور معلومات مزید بہتر اور اچھے انداز میں سمجھائی جاسکیں گی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طالب علم آن لائن اپنے فیس ادا کرسکتے ہیں، اسٹوڈنٹس اپنی رجسٹریشن، کورس ڈیٹا اور عملی تربیت سے متعلق معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی امتحانی تاریخ، اپنے استاد اور تربیت کا وقت و جگہ بھی تبدیل کرواسکتے ہیں۔