Tag: سروسز اسپتال

  • سروسز اسپتال کے عملے پر شہری کا نومولود تبدیل کرنے کا الزام

    سروسز اسپتال کے عملے پر شہری کا نومولود تبدیل کرنے کا الزام

    لاہور: سروسز اسپتال کے عملے پر شہری نے نومولود بچہ تبدیل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال کے عملے پر شہری نے نومولود بچہ تبدیل کرنے کا الزام لگایا ہے، شہری نے پولیس اور انتظامیہ کو درخواست دے دی جس پر سروسز اسپتال کی انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

    شہری نے درخواست میں کہا کہ اسپتال کی فائل پر بیٹے کی پیدائش درج ہے، آپریشن کے ایک روز بعد بتایا گیا کہ بیٹی ہوئی ہے، میرا بچہ مبینہ طور پر تبدیل کیا گیا جس میں اسپتال عملہ ملوث ہے۔

    شہری کی درخواست پر لاہور کی سروسز اسپتال انتظامیہ نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی نے ڈی این اے تجویز کیا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو خط لکھ دیا، الزام ثابت ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • سروسز اسپتال میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    سروسز اسپتال میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    سروسز اسپتال میں مالی سال 2022 سے 2024 تک مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سروسز اسپتال میں کروڑوں کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے جس کے لیے وزیر صحت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

    وزیر صحت سلمان رفیق نے بتایا کہ کمیٹی سروسز اسپتال میں 2 سال کا آڈٹ کرے گی، کمیٹی 7 روز کے اندر اپنی سفارشات محکمہ صحت کو پیش کرے گی۔

    رپورٹ کے مطابق سابق ایم ایس ڈاکٹر منیر نے سرجیکل گلووز عام مارکیٹ سے ڈبل قیمت پر خریدے، ہول سیل مارکیٹ میں اینسل کمپنی کا ایک گلووز 174 روپے کا مل رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ سے اسی کمپنی کا ایک گلووز 190 روپے کا مل رہا ہے لیکن سروسز اسپتال  انتظامیہ نے ایک سرجیکل گلووز 330 روپے میں خریدا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سپتال انتظامیہ نے بلک میں 8 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار کے گلووز خریدے اور من پسند کمپنی سے کک بیک کی خاطر فوری 5 کروڑ 13 لاکھ 69 ہزار کی ادائیگی بھی کردی۔

    رپورٹ کے مطابق مہنگے داموں میں گلووز خریدنے سے قومی خزانے کو 3 سے 4  کڑور کا نقصان ہوا جبکہ ری ویمپنگ میں آپریشن تھیٹر بند ہونے کے باوجود بلا جواز گلووز خریدے گئے۔

  • سروسز اسپتال کی زیر تعمیر عمارت کا دوسرا حصہ بھی گر گیا

    سروسز اسپتال کی زیر تعمیر عمارت کا دوسرا حصہ بھی گر گیا

    لاہور: سروسز اسپتال لاہور کی زیر تعمیر عمارت کا دوسرا حصہ بھی گر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل لاہور سروسز اسپتال کی زیر تعمیر عمارت اچانک زمیں بوس ہو گئی تھی، اب اس عمارت کا دوسرا حصہ بھی گر گیا ہے۔

    ای این ٹی کی پرانی 4 منزلہ عمارت 30 نومبر کو دوران کنسٹرکشن گری تھی، اس وقت گرنے والی عمارت کا پچھلا حصہ زمین بوس ہوا تھا، ایم ایس ڈاکٹر ملک منیر نے بتایا کہ عمارت کے اس دوسرے حصے کو گرانا تھا مگر انکوائری چل رہی تھی، تاہم اس کے انہدام سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

    عمارت کے انہدام کے بعد نگراں وزیر صحت جاوید اکرم نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام شکوک و شبہات کا جائزہ لے گی۔ ریسکیو حکام کے مطابق سروسز اسپتال کی مرمت کی جانے والی بوسیدہ عمارت میں شارٹ سرکٹ ہوا، دھواں اٹھتے دیکھ کر عمارت میں کام کرنے والے مزدور باہر نکلے تو اچانک عمارت زمین بوس ہو گئی۔

    لاہور کے سروسز اسپتال کی عمارت زمین بوس ہوگئی

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ عمارت 60 سال پرانی ہے، اس بلڈنگ میں ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات سے مریضوں کا علاج کیا جا رہا تھا، کچھ ماہ سے ریویمپنگ کا کام جاری تھا۔

  • لاہور کے سروسز اسپتال کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی

    لاہور کے سروسز اسپتال کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی

    لاہور: سروسز اسپتال کی زیر تعمیر تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق  لاہور کے سروسز اسپتال کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ملبت کو ہٹایا جارہا ہے ابتدائی معلومات کےمطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    حکام کا بتانا ہے کہ عمارت کو ری ویمپنگ کیلئے خالی کروا گیا تھا، عمارت میں بچہ سرجیکل، ای این ٹی اور آئی ڈیپارٹمنٹ تھے۔

  • سروسز اسپتال میں جعلی اسناد پر ترقی پانے والا ملازم پکڑا گیا

    سروسز اسپتال میں جعلی اسناد پر ترقی پانے والا ملازم پکڑا گیا

    لاہور: سروسز اسپتال کے درجہ چہارم کے ملازم کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا، ارشد بٹ نے جعلی اسناد و تجربے پر گریڈ 7 میں بطور جونیئر کلرک ترقی حاصل کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سروسز اسپتال میں جعلی اسناد و تجربے پر گریڈ 7 میں بطور جونیئر کلرک ترقی حاصل کرنے والے ملازم کو اینٹی کرپشن نے حراست میں لے لیا، ارشد بٹ درجہ چہارم کا ملازم ہے۔

    اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ارشد بٹ نے آؤٹ ڈور میں زبردستی 2 کمروں پر قبضہ جما رکھا تھا، ارشد غیرقانونی ٹرانسفر پوسٹنگ میں بھی ملوث ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملازم نے 44 ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کرا کر لاکھوں روپے رشوت وصول کی، ملازم پر ادویات، فرنیچر، سرجیکل کا سامان چوری کرنے کا بھی الزام ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق ارشد بٹ نے ناجائز آمدنی سے جائیدادیں بنا رکھی ہیں، ملزم رشوت لے کر جعلی میڈیکل کرانے کا بھی ماہر ہے۔

  • لاہور :سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش  برآمد

    لاہور :سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد

    لاہور : سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد ہوئی، سونیا کی ہلاکت کا تعین تاحال نہ ہو سکا تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں سروسز ہسپتال کے نرسنگ ہوسٹل میں ایک نرس مردہ حالت میں پائی گئی۔

    واقعے کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے بتایا نرس کی شناخت سونیا کے نام سے ہوئی تاہم سونیا کی ہلاکت کا تعین تاحال نہ ہو سکا، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سونیا کی ڈیڈ باڈی کے قریب انجیکشن ملے ہیں، سونیا نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی کرتی تھی۔

    پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سروسزاسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش ملنے کے واقعے پر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور واقعے کے تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔

  • گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز

    لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شدید ڈائریا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جس پر انھیں سروسز اسپتال داخل کروا دیا گیا۔

    ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، انھیں شدید ڈائریا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا، ڈائریا بہت زیادہ ہے، جس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

    ایم ایس سروسز اسپتال کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو شدید ڈائریا کی شکایت ہے، انھیں سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی روم میں داخل کیا گیا ہے۔

    نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز آج حلف اٹھائیں گے

    واضح رہے کہ گورنر ہاؤس پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حلف لیں گے۔

    لاہور ہائی کورٹ میں نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے خلاف کیس میں عدالت نے صدر مملکت کو نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کے لیے دوسرے فرد کو مقرر کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے حکم دیا تھا کہ صدر پاکستان کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھجوائی جائے اور صدر مملکت 24 گھنٹے میں کسی اور کو حلف لینے کے لیے مقرر کریں۔

  • جناح اسپتال لاہور سے فرار کرونا کی مریضہ ایک اور اسپتال سے مل گئی

    جناح اسپتال لاہور سے فرار کرونا کی مریضہ ایک اور اسپتال سے مل گئی

    لاہور: جناح اسپتال سے کرونا کی تصدیق شدہ مریضہ کے فرار ہونے کا معاملہ حل ہو گیا ہے، مریضہ لاہور کے سروسز اسپتال سے مل گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 2 روز قبل لاہور کے جناح اسپتال سے فرار ہونے والی 24 سالہ کرونا وائرس کی مریضہ ثمن سروسز اسپتال سے مل گئی ہے، خاندانی ذرایع نے بتایا ہے کہ مریضہ جناح اسپتال میں علاج سے مطمئن نہیں تھی، اسپتال انتظامیہ نے غفلت چھپانے کے لیے فرار کا الزام لگایا۔

    مریضہ نے نجی لیب سے کرونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آ گیا تھا، سروسز اسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مذکورہ مریضہ گزشتہ روز اسپتال میں علاج کے لیےآئی تھی، اب مریضہ کے دوبارہ سرکاری کرونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، جب کہ مریضہ کو سروسز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    لاہور ، جناح اسپتال سے کورونا کی مریضہ فرار

    خیال رہے کہ مذکورہ مریضہ لاہور کے جناح اسپتال کے ہائی ڈپنڈینسی یونٹ میں داخل تھی، جب وہ بغیر بتائے اسپتال سے چلی گئی تو اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے مریضہ کے تمام کوائف فراہم کر دیے۔ مریضہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ گلشن راوی کے علاقے کی رہایشی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے جب کہ ملک بھر میں 1102 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 8 افراد وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 417 افراد وبا سے متاثر ہیں، پنجاب میں 323، بلوچستان میں117، گلگت بلتستان میں 84، خیبر پختون خوا میں 121، اسلام آباد میں 25 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  • نواز شریف کو سروسز اسپتال سے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

    نواز شریف کو سروسز اسپتال سے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو آج سروسز اسپتال سے شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جائے گا، نواز شریف کو سروسز اسپتال سے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کو گزشتہ روز ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم انہیں شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل نہ کیا جاسکا، انھیں 16 دن بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کو آج شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ شریف میڈیکل کمپلیکس میں نواز شریف کو الگ میڈیکل بورڈ چیک کرے گا۔

    ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار ہے، آج 11 بجے میڈیکل بورڈ نواز شریف کا طبی معائنہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کے روبکار ملتے ہی نوازشریف کو شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا جائے گا۔

    نوازشریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج

    مریم نواز کے روبکار نہ ملنے پر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے گزشتہ رات سروسزاسپتال میں قیام کیا۔ ڈیوٹی جج آج مریم نواز کے مچلکے جمع کر کے روبکارجاری کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو محدود چہل قدمی اور ورزش سمیت کھانے پینے کے حوالے سے بھی اجازت دے دی۔

    پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا تھا کہ نواشریف کا بلڈ پریشر کنٹرول ہے، شوگر کنٹرول کر رہے ہیں، دوران علاج نوازشریف کودل کا اٹیک ہوا تھا۔

    مریم نواز کا پاسپورٹ اور7 کروڑ کی رقم ہائی کورٹ میں جمع

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے اور 7 کروڑ روپے نقد عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پاسپورٹ اور سات کروڑ کی رقم ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی تھی۔

  • نوازشریف کی طبیعت میں بہتری آنے لگی

    نوازشریف کی طبیعت میں بہتری آنے لگی

    لاہور: نوازشریف کے سروسز اسپتال میں علاج کا آج 14واں روز ہے، آئی ٹی پی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات انہیں بہتر کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کے سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہیں، ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ تجویز کردہ ادویات سے نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

    12 رکنی میڈیکل بورڈ نوازشریف کا آج بھی صبح 11 بجے معائنہ کرے گا، نوازشریف کو دل کی دوسری ادویات بھی شروع کروادی گئی ہیں۔

    ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نوازشریف کے مزید ٹیسٹ تجویز کرے گا، دل اور گردے کے مسائل علاج میں مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

    ’میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو خون کےکےکلاٹ ختم کرنے والی دوا روک دی، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 40 ہزار کے لگ بھگ ہے، تعداد 50ہزار سے تجاوز کرنے تک کلوپیڈوگرل استعمال نہیں کراسکتے‘۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آج سی بی سی سمیت کوئی بھی ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کل دوبارہ طبی معائنے کے بعد سی بی سی اور دیگر ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

    نواز شریف ، آصف زرداری کے بعد سابق وزیراعظم کی اسپتال منتقلی

    نوازشریف کا بلڈ پریشر قابو میں میں ہے، اسٹرائیڈ انجکشن کی وجہ سے شوگر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیکل بورڈ کے ذرایع نے بتایا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے، آئی وی آئی جی کی انجکشن تھراپی بھی روک دی گئی ہے، نواز شریف 30 ہزار پلیٹ لیٹس میں زندگی گزار سکتے ہیں، مزید بڑھانے کے لیے ادویات دی گئیں تو خطرہ ہو سکتا ہے۔