Tag: سروسز اسپتال

  • محکمہ داخلہ پنجاب نوازشریف کی بیماریوں سے لاعلم نکلے

    محکمہ داخلہ پنجاب نوازشریف کی بیماریوں سے لاعلم نکلے

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کے علاج کیلئے سروسز  اسپتال کا مراسلہ جاری کردیا، اسپتال میں نہ تو دل کا وارڈ ہے نہ وہاں دل کے مریضوں کا علاج ہوتاہے، میڈیکل بورڈ نے دل کی بیماریوں کے باعث اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نوازشریف کی بیماریوں سے لاعلم نکلے ، لاعلمی کی وجہ سے کارڈیک وارڈ کی سہولیات نہ رکھنے والے اسپتال کا مراسلہ جاری کردیا۔

    نواز شریف دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں لیکن سروسز اسپتال میں کارڈیک وارڈ ہی نہیں اور نہ وہاں  دل کے مریضوں کا علاج ہوتا ہے جبکہ اسپتال میں میاں نواز شریف کے لئے وی وی آئی پی کمرہ تیار کرلیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں، ای سی جی، کارڈیوگرافی اور دیگر ٹیسٹ کی تسلی بخش رپورٹ نہ آنے پر اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کواسپتال منتقل کرنےکی منظوری دے دی

    دوسری جانب مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ‏محمد نواز شریف کو فی الفور ہسپتال منتقل کیا جائے تاکہ انہیں مناسب طبی دیکھ بھال میسر آسکے اور پنجاب حکومت کے قائم کردہ انڈیپنڈنٹ بورڈ کی رپورٹس محمد نواز شریف کے اہلخانہ کے حوالے کی جائیں۔

    یاد رہے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوازشریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کو سروسز اسپتال منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے تھے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ٹیسٹ سروسز اسپتال میں ہوں گے، انہیں کچھ دیر میں سروسز اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق سینئر پروفیسرز کی رپورٹ پر نوازشریف کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جب تک ان کے ٹیسٹ مکمل نہیں ہوتے وہ اہسپتال میں ہی رہیں گے۔

  • والد سے ملاقات کے لیے میڈیکل بورڈ کی اجازت ضروری ہے‘ احمد اقبال

    والد سے ملاقات کے لیے میڈیکل بورڈ کی اجازت ضروری ہے‘ احمد اقبال

    لاہور: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال کا کہنا ہے کہ والد نے ہمیشہ دیانت داری اورمحنت سے ملک کی خدمت کی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سروسز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے کہا کہ پورا پاکستان والد کی صحت یابی کے لیے دعا کررہا ہے، دعا کرنے والوں کا مشکورہوں۔

    احمد اقبال نے کہا کہ والدجلد صحت یاب ہوکرذمہ داریاں سنبھالیں گے، پاکستان احسن اقبال کی زندگی کا مشن ہے، والد نے ہمیشہ دیانت داری اورمحنت سے ملک کی خدمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ والد سے ملاقات کے لیے میڈیکل بورڈ کی اجازت ضروری ہے، ڈاکٹرزکی مشاورت کے بعد ہی والد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔


    احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، جی آئی ٹی کی تفتیش، ملزم کا بیان ریکارڈ

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے سے متعلق تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نےملزم عابد حسین کا بیان بھی ریکارڈ کیا تھا۔


    وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر نارروال میں کانرمیٹنگ کے بعد فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیرداخلہ احسن اقبال کا دوسرا آپریشن بھی مکمل‘ آئی سی یومنتقل

    وزیرداخلہ احسن اقبال کا دوسرا آپریشن بھی مکمل‘ آئی سی یومنتقل

    لاہور: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا دوسرا آپریشن بھی کامیابی سے مکمل ہوگیا جس کے بعد انہیں آپریشن تھیٹرسے آئی سی یو میں شفت کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے سروسز اسپتال میں وزیرداخلہ احسن اقبال کے بازو کا دوسرا آپریشن کیا گیا، وزیرداخلہ کی کی کہنی اورکندھے کے درمیان فریکچرموجود تھا۔

    احسن اقبال کا دوسرا آپریشن مکمل ہونے کے بعد انہیں آپریشن تھیٹرسے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے، وزیرداخلہ چند گھنٹوں میں ہوش میں آجائیں گے۔

    وزیرداخلہ کا پہلا آپریشن پیٹ جبکہ دوسرا آپریشن بازو کا کیا گیا، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کے پیٹ میں موجود گولی کو نکالنے کی ضرورت نہیں ہے۔


    احمد اقبال کا ویڈیو پیغام

    وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے والد صاحب کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے والد صاحب کی جان بچی اورمحفوظ رہے۔

    احمد اقبال نے نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب سے درخواست ہے احسن اقبال صاحب کوخصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔


    وزیرداخلہ پرحملہ‘ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کوارسال

    دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے احسن اقبال کے ارد گرد رش کا فائدہ اٹھا کر گولی چلائی۔


    وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر نارروال میں کانرمیٹنگ کے بعد فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔