Tag: سروں کی قیمت

  • سی ٹی ڈی کی 28 مجرمان  کے سروں کی قیمت طے کرنے کی سفارش

    سی ٹی ڈی کی 28 مجرمان کے سروں کی قیمت طے کرنے کی سفارش

    کراچی : ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں 28 مجرموں کےسرکی قیمت طے کرنے کی سفارش کردی گئی ، جس میں پولیس افسران کوشہید کرنے والے لڈو تیغانی کا نام بھی مجرموں میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد کی سربراہی میں صوبائی کمیٹی کااجلاس ہوا ، 2 سال کے بعد مجرموں کے سروں کی قیمت مقررکرنے اور انعامی رقم کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کو آئی جی سندھ کے ذریعے سفارشات ارسال کی جائیں گی، ،ڈی آئی جی عمر شاہد حامد نے کہا پولیس اور رینجرز مقابلوں میں 22انتہائی خطرناک دہشت گرد اور مجرم مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں میں غفارذکری ، خیربخش عرف خیرو،دادو سبزوئی شامل ہیں۔

    عمر شاہد حامد کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے سروں پر انعامات رکھےگئےتھے اور 3کروڑ70لاکھ روپے انعام کی رقم جاری کرنے کی سفارش کی گئی۔

    صوبائی کمیٹی نے مزید 28 مجرموں کےسرکی قیمت طے کرنے کی سفارش کردی ، جس میں پولیس افسران کوشہید کرنے والے لڈو تیغانی کا نام بھی مجرموں میں شامل ہیں۔

    عمر شاہد حامد نے کہا مطلوبہ دہشت گردوں کے سرکی قیمت مجموعی طور پر3کروڑ65لاکھ رکھی جائے۔

  • کراچی: 5 منشیات ڈیلرز، خطرناک ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

    کراچی: 5 منشیات ڈیلرز، خطرناک ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

    کراچی: محکمۂ پولیس نے 5 منشیات ڈیلرز اور خطرناک ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کر دی، پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس میں محکمہ جاتی اصلاحات اور تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مجرموں کے خلاف کارروائیوں میں بھی تیزی آ گئی، کراچی پولیس چیف نے خطرناک ملزموں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے سفارش کر دی۔

    [bs-quote quote=”ملزمان میں پی آئی بی، چنیسر گوٹھ، پختون آباد، لانڈھی کے منشیات فروش شامل ہیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے خط میں سفارش کی ہے کہ ملزمان کی فی کس 10 لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر کی جائے، ملزمان میں پی آئی بی، چنیسر گوٹھ، پختون آباد، لانڈھی کے منشیات فروش شامل ہیں۔

    خط میں جن خطرناک ملزموں کے خلاف سفارش کی گئی ہے ان میں پی آئی بی کے رہائشی احمد علی مگسی، اور چنیسر گوٹھ کے فاروق کے نام شامل ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس چیف کا لیاری مقابلے میں شریک پولیس ٹیم کیلئے 5 لاکھ روپےانعام کااعلان


    فہرست میں شامل لانڈھی کے رہائشی سید بادشاہ کے سر کی قیمت بھی 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، فہرست کے مطابق کورنگی کے تاج محمد خان کے سر کی قیمت بھی مقرر کیے جانے کی سفارش کی گئی۔

    کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کے خط کے مطابق فہرست میں منگھوپیر کے رہائشی فرمان عرف ملنگی کا نام بھی شامل ہے، خط میں تجویز دی گئی ہے کہ ہر ملزم کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی جائے۔