Tag: سروے رپورٹ

  • دنیا اسرائیل اور نیتن یاہو کے بارے میں کیا سوچتی ہے؟ سروے رپورٹ میں انکشافات

    دنیا اسرائیل اور نیتن یاہو کے بارے میں کیا سوچتی ہے؟ سروے رپورٹ میں انکشافات

    اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے غزہ اور ایران پر کیے جانے والے حملوں کے بعد دنیا بھر میں اسے کس نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، اس کا اندازہ تازہ امریکی سروے رپورٹ سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

    اسرائیل کے ان اقدامات بعد لوگوں میں اس کیخلاف نفرت پیدا ہورہی ہے اس سلسلے میں امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے ایک سروے کیا گیا۔

    اس سروے رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے 24 ممالک میں اسرائیل اور نیتن یاہو کے بارے میں منفی سوچ پائی جاتی ہے۔ ان ممالک میں کینیڈا، امریکہ برطانیہ اور فرانس نمایاں ہیں۔ یہ ممالک ماضی میں اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعاون فراہم کرتے رہے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 58 فیصد اسرائیلی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو دنیا میں عزت نہیں مل رہی، جبکہ 39 فیصد کا خیال ہے کہ دنیا ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔

    دوسری جانب لوگوں کا خیال ہے کہ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان اور بھارت پر کیا اثرات مرتب ہوں
    گے؟ اس حوالے سے بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ دی ڈپلومیٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ کمزور ایران خطے میں ہندوستان کے قدم جمانے کو خطرے میں ڈال دے گا اور حریف پاکستان کو فائدہ پہنچائے گا۔

    آرٹیکل کے مطابق ایران اسرائیل تنازعہ کئی وجوہات کی بنا ہر بھارت کیلیے بھی بری خبر ہے، سب سے پہلے ایران وسطی ایشیا میں ہندوستان کیلیے کام کرتا ہے، ہندوستان نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ میں اربوں کی سرمایہ کاری کی ہے جو پاکستانی بندرگاہ گوادر پورٹ کی مدمقابل ہے۔

    negative views of Israel

    وسطی ایشیا بھارت کیلیے نہ صرف توانائی کی حفاظت کے حوالے سے اہم ہے بلکہ اس میں نایاب زمینی معدنیات کی کثرت کی وجہ سے بھی ہےلیکن بھارت اس خطے کے ساتھ براہ راست سرحد نہیں رکھتا اس لیے اس کی تجارتی صلاحیت محدود ہے۔

    مزید پڑھیں : عوام نے اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیا، سروے

    آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ایران اسرائیل تنازعہ ہندوستان کے رابطے کے منصوبوں کو خطرے میں ڈال دے گا، اور بین الاقوامی شمال جنوب کوریڈور کی طویل متوقع پیشرفت میں رکاوٹ ڈالے گا۔ علاقائی کشیدگی بھارت اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو بھی منقطع کردے گی، یہ تجارتی تعلقات بھی چاہ بہار سے گزرتے ہیں۔

    آن لائن نیوز میگزین کے آرٹیکل کے مطاق اس منظر نامے میں چین تیزی سے افغانستام کی جگہ لے لے گا جیسا کہ وہ طویل عرصے سے کرنے کی کوش کررہا ہے، حالیہ چین پاکستان افغانستان سہہ فریقی مذاکرات اس سلسلے میں چین کی کوششوں کی تازہ ترین مثال ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    ایران اسرائیل حملے ہندوستان کی توانائی کی سلامتی اور معیشت کو خطرے میں ڈال دینگے، ہندوستان تیل کی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، اس کی خام تیل کی سپلائی کی 80 فیصد سے زیادہ حصہ مغربی ایشیائی خطوں بشمول ایران اور دیگر خلیجی ممالک سے آتا ہے۔

    اسرائیل کا ایران پر حملہ پاکستان کی اسٹرٹیجک اہمیت کو بڑھا دے گا ایک کمزور ایران بھارت کیلیے سازگار نہیں ہوگا لیکن وہ خطے میں پاکستان کو مزید فائدہ دے سکتا ہے۔

  • بھارتی خواتین کی اکثریت شادی کیخلاف، سروے رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

    بھارتی خواتین کی اکثریت شادی کیخلاف، سروے رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

    بھارت میں ایک حالیہ سروے نے تہلکہ مچا دیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک کی خواتین کی اکثریت شادی کرنے کے خلاف ہیں۔

    برصغیر پاک وہند کے معاشرے میں خواتین کا تنہا رہنا دشوار سمجھا جاتا ہے اور لڑکی کے بڑے ہوتے ہی والدین اس کی شادی کی کوششیں شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن بھارت میں شادی سے متعلق حالیہ ایک سروے کے نتائج نے انڈیا میں ہلچل مچا دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیٹنگ ایپ بمبل نامی تنظیم کی جانب سے بھارت میں ایک سروے کرایا گیا جس میں ان سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا اور نتائج نے سب کو حیران کر دیا کیونکہ 81 فیصد خواتین شادی کرنا نہیں چاہتیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بغیر شادی کے خوش وخرم زندگی گزار رہی ہیں۔

    اس سروے میں 62 فیصد خواتین نے کہا ک وہ اپنی ضروریات اور ترجیحات سے سمجھوتہ نہیں کر سکتیں جب کہ 83 فیصد لڑکیوں کا کہنا تھا کہ جب تک انہیں اچھا جیون ساتھی نہیں مل جاتا وہ شادی نہیں کریں گی۔

    اس سروے میں 39 فیصد خواتین نے کہا کہ وہ شادی کے موسم میں خود پر دباؤ محسوس کرتی ہیں اور ہر سال شادیوں کا سیزن میں والدین کو اپنی بیٹیوں کی شادی کے حوالے سے معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ یہ معاشرتی دباؤ اپنی بیٹیوں پر شادی کے لیے زبردستی رضامند کرنے کے ذریعہ منتقل کرتی ہیں۔

  • آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں عوام کی کیا رائے ہے؟ سروے رپورٹ جاری

    آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں عوام کی کیا رائے ہے؟ سروے رپورٹ جاری

    کراچی: ملک میں معاشی اشاریوں کے حوالے سے عوامی توقعات کا اندازہ لگانے کے لیے کیے گئے سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی، 42 شرکا آئی ایم ایف پروگرام میں توسیع ہونے اور 40 فیصد نہ ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 12 جون 2023 کو ہوگا، مانیٹری پالیسی کے نقطہ نظر کا اندازہ لگانے کے لیے ٹاپ لائن ریسرچ کا سروے جاری کردیا گیا۔

    سروے کے مطابق شرکا کی اکثریت یعنی 69 فیصد پالیسی کی شرح میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتی، 23 فیصد شرکا پالیسی کی شرح میں اضافے کی توقع کرتے ہیں جبکہ 8 فیصد کو کمی کی توقع ہے۔

    16 فیصد شرکا 100 بیسز پوائنٹس اضافے کی توقع کرتے ہیں جبکہ 7 فیصد شرکا 100 بیسز پوائنٹس سے زیادہ اضافے کی توقع رکھتے ہیں۔

    آئی ایم ایف کے نویں جائزے پر 42 شرکا آئی ایم ایف پروگرام میں توسیع کی توقع رکھتے ہیں جبکہ 40 فیصد شرکا کو توقع ہے کہ آئی ایم ایف کی فنڈنگ عمل میں نہیں آئے گی۔

  • انسداد کرونا وائرس کے اقدامات میں سعودی عرب کی کارکردگی مثالی قرار

    انسداد کرونا وائرس کے اقدامات میں سعودی عرب کی کارکردگی مثالی قرار

    ریاض: بین الاقوامی ادارے ایڈیلمین گراف فار ٹرسٹ نے کرونا وائرس کے زمانے میں سعودی عرب کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا ہے، سعودی شہریوں نے اپنی حکومت پر غیر معمولی اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق ایڈیلمین گراف فار ٹرسٹ 2020 نے دنیا میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف ممالک میں احتیاطی تدابیر اور متاثرین کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے حوالے سے ایک سروے کیا ہے۔

    سروے میں کہا گیا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی حکومت کی کارکردگی مثالی ہے۔

    ٹرسٹ نے سال رواں کی اپنی پہلی رپورٹ جنوری میں جاری کی تھی، اس کے مقابلے میں سعودی حکومت نے مزید 5 پوائنٹ حاصل کر کے عالمی سطح پر 83 فیصد اعتماد حاصل کر لیا۔

    حالیہ رپورٹ کے لیے ایڈیلمین نے 28 ممالک کی حکومتوں، سرمایہ کاروں، ابلاغی ذرائع، سماجی اداروں اور این جی اوز کی کارکردگی کا تقابلی مطالعہ کیا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں غیر معمولی اعتماد کا اظہار کیا، سروے میں شامل افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام شعبوں کی نگرانی اور سربراہی حکومت ہی کرے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی حکومت رائے عامہ کو تازہ صورتحال سے آگاہ رکھنے، وبا کے سلسلے میں عوام کی مدد، اقتصادی اداروں کا تعاون کرنے اور ریاست کے حالات کو معمول پر لانے کے سلسلے میں تسلی بخش کردار ادا کر رہی ہے۔

    رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے مقابلے میں سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں عوام کا اعتماد زیادہ حاصل کیا۔

    رپورٹ کے مطابق 74 فیصد سعودیوں اور غیر ملکیوں نے اس حوالے سے حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور تسلیم کیا کہ سعودی حکومت نے طبی لوازمات کی حقیقت پسندانہ تقسیم کو یقینی بنایا ہے۔

    ایڈیلمین نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا بھی اضافہ کیا کہ سعودی حکومت نے وبا کے ماحول میں بھی وعدے پورے کیے اور اخلاقیات کا غیر معمولی مظاہرہ کیا۔

  • برطانوی پارلیمنٹ میں کوکین استعمال کیے جانے کا انکشاف

    برطانوی پارلیمنٹ میں کوکین استعمال کیے جانے کا انکشاف

    لندن: برطانوی پارلیمنٹ کے اندر کوکین استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں 9 جگہوں پر کوکین استعمال کرنے کے شواہد پائے گئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں کوکین کا نشہ کیا جانے لگا، پارلیمنٹ ہاؤس کی 9 جگہوں پر کوکین استعمال کرنے کے شواہد پائے گئے ہیں اور ان میں 4 جگہوں پر صرف ممبر پارلیمنٹ ہی جاسکتے ہیں۔

    سروے رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باتھ روم، بار اور دیگر جگہوں پر کوکین کے پیکٹس برآمد ہوئے ہیں، کنزرویٹو پارٹی نے حال ہی میں غیرقانونی ڈرگس کے استعمال کے خلاف بیان دیا تھا۔

    کنزرویٹو ممبر صوبائی اسمبلی مائیکل گوو نے اعتراف کیا کہ انہوں نے متعدد بار آئس نشہ استعمال کیا اور پہلی بار اُس وقت آئس نشہ کیا تھا جب وہ نوجوان صحافی تھے، جبکہ راری اسٹیورتھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایران دورے کے موقع پر ایک شادی کی تقریب میں منشیات استعمال کی۔

    مزید پڑھیں: موبائل میں‌ کوکین سے متعلق میسج پر برطانوی سیاح کی امریکا سے ملک بدری

    سیکریٹری خارجہ جیریمی ہنٹ، ڈومینک راب اور اینڈرا لیڈسوم نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ہم افیون کا استعمال کرچکے ہیں جبکہ وزیر داخلہ ساجد جاوید نے اس قسم کے کسی بھی نشے کے استعمال سے انکار کردیا۔

    برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا کہ میں نے ان میں سے کئی چیزوں کا لطف اٹھایا ہے لیکن انہوں نے کوکین کے استعمال پر متضاد بیانات پیش کیے۔

    خیال رہے کہ بورس جانسن اس سے قبل بی بی سی سے گفتگو میں 2005 میں دوستوں کے ساتھ ایک بار کوکین کے استعمال کا انکشاف کیا تھا لیکن پھر اگلے ہی لمحے انہوں نے اسے مذاق قرار دیا تھا۔

  • معیاری آڈٹ کے لئے تربیت یافتہ آڈیٹرز کی اہمیت سب سے زیادہ ہے، سروے رپورٹ

    معیاری آڈٹ کے لئے تربیت یافتہ آڈیٹرز کی اہمیت سب سے زیادہ ہے، سروے رپورٹ

    کراچی : پاکستان میں آڈیٹرز کے معیار کے بارے میں کئے گئے آڈٹ اوور سائٹ بورڈ کے سروے کے تنائج کے مطابق ایک معیاری آڈٹ کے اہم عوامل میں سب سے زیادہ اہمیت آڈٹ کرنے والے منیجرز اور ٹرینی آڈیٹرز کی ہوتی ہے ۔

    زیادہ تر آڈیٹرز کا خیال ہے کہ پاکستان میں آڈٹ منیجرز اور ٹرینی آڈیٹرز کو بہتر معاوضہ ادا کیا جاتا ہے ، آڈٹ اوور سائٹ بورڈ کی جانب سے حال ہی میں کئے گئے اپنی نوعیت کے اس پہلے سروے میں ملک بھر سے ایک102آڈٹ فرموں کے296 آڈیٹرز کو بھیجا گیا جبکہ65فیصد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    آڈٹ کمپنیوں کے حوالے سے 84 فیصد کی رائے تھی کہ آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ کو کمپنی کی سالانہ رپورٹ میں شامل کیا جانا چاہیے جبکہ53 فیصد کا کہنا تھا کہ آڈٹ کمیٹی کو اکاونٹنگ کی ضروری سمجھ بوجھ نہیں ہوتی اور98فیصدنے آڈٹ کمیٹیوں کے ارکان کی تربیت کی ضرورت سے اتفاق کیا۔

    سروے کے مطابق 80 فیصد آڈیٹرز، کمپنیوں کی جانب سے ادا کی جانے والی آڈٹ کی فیس سے مطمئن نہیں، سروے میں شامل ہونے والے آڈیٹرز نے رسک مینجمنٹ کے سلسلے میں آڈٹ کمیٹیوں کے کردار پر زور دیا ۔

    انہوں نے تجویز کیا کہ رسک رجسٹر آڈٹ کمیٹی کو ہی ترتیب دینا چاہیے اور وقتاً فوقتاً اس کا جائزہ لیتے رہنا چاہیے ، آڈٹ اوور سائٹ بورڈ، آڈٹ کے شعبے کا خودمختار ریگولیٹر ہے جو کہ2016 میں ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے قائم کیا گیا۔

  • پاکستانی موجودہ حکومت پر یقین رکھتے ہیں، امریکی سروے رپورٹ

    پاکستانی موجودہ حکومت پر یقین رکھتے ہیں، امریکی سروے رپورٹ

    واشنگٹن: معروف امریکی ادارے کی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی موجودہ حکومت پر یقین رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوٹ کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کو معاشی حالت پر تحفظات ہیں تاہم عوام موجودہ حکومت پر یقین رکھتے ہیں۔

    سروے کے مطابق پاکستانیوں کو جولائی 2018 کے الیکشن پر بھی اعتماد ہے، 57 فیصد کی رائے ہے وزیراعظم عمران خان بہت اچھا یا اچھاکام کررہے ہیں، 56فیصد کی رائے میں حکومتی اقدامات درست ہیں۔

    انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوٹ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چالیس فیصد پاکستانی وعدوں کے لیے حکومت کو ایک سے 2سال دینے کے حق میں ہیں، سروے میں لوگوں کی اکثریت نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، 18 فیصد کے مطابق غربت، 15فیصد غربت کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہیں۔

    18سے35سال کی عمر کے77فیصد افراد نے روزگار کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، 84 فیصد افراد جولائی 2018 کے الیکشن کو درست سمجھتے ہیں، 83 فیصد افراد کے مطابق الیکشن مکمل شفاف اور آزادانہ تھے۔

    دریں اثنا ڈائریکٹر آئی آر آئی کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی پر پاکستانی تشویش کا شکار ہیں، پاکستانیوں کو نئی حکومت اور وزیراعظم پر بہت اعتماد ہے، پاکستانی وعدے پورے کرنے کے لیے حکومت کو وقت دینا چاہتے ہیں۔

  • برطانوی ملازمین کی تنخواہ کم، اخراجات زیادہ، سروے رپورٹ

    برطانوی ملازمین کی تنخواہ کم، اخراجات زیادہ، سروے رپورٹ

    لندن : حالیہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں دیگر یورپی ممالک کی نسبت اخراجات زائد ہیں جبکہ نوجوان ملازمین کی تنخواہیں اوسطاًکم ہیں، جس کے باعث برطانیہ فہرست میں گیارویں نمبر پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے شہریوں بالخصوص تیسری دنیا کے نوجوانوں کے لیے برطانیہ پرکشش تنخواہوں کے حوالے سے ایک بہترین ملک سمجھا جاتا ہے لیکن تنخواہوں کے حوالے سے برطانیہ کا شمار یورپ ممالک میں گیارویں نمبر پر ہوتا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں ملازمت کرنے والے نوجوان دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں اپارٹمنٹس، ٹرانسپورٹ کے زائد کرائے ادا کرتے ہیں۔

    مقامی میڈیا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ملازمین کی تنخواہیں یورپ پہلے 10 ممالک میں بھی شمار نہیں کی جاتی، جس کا اندازہ موجود اعداد کو شمار لگایا گا، جو آن لائن بینک’ریوولٹ‘ کے 25 لاکھ سے زائد کسٹمرز کی حقیقی آمدنی اور خرچوں کی عکاس ہے۔

    مقامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے دیگر ممالک میں ملازمت کرنے والے نوجوانوں کی اوسط تنخواہ تقریباً 3000 پاؤنڈ تک ہوتی ہے لیکن برطانوی نوجوان تنخواہ 1976 پاؤنڈ اوسط کماتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں اپارٹمنٹ میں کرائے زندگی بسر کرنے ملازمین تقریباً 2159 پونڈز ماہانہ کرایہ ادا کرتے ہیں جبکہ نیڈر لینڈ کے دارالحکومت میں 1296 اور برلن میں 877 پاؤنڈ ماہانہ کرایہ ہے۔

    سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں ٹراسپورٹ کے اخراجات بھی دیگر یورپی ممالک کی نسبت زیادہ ہیں، فرانس میں ماہانہ 55 اور اٹلی میں 47 پاؤنڈ سفری اخراجات آتے ہیں جبکہ برطانیہ میں 135 پاؤنڈ اوسطاً ٹراسپوٹ کی مد میں خرچ ہوتے ہیں۔

  • امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں ناکام رہا، سروے رپورٹ

    امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں ناکام رہا، سروے رپورٹ

    واشنگٹن: امریکی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا 17 سال بعد افغانستان میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    عالمی سروے کے عالمی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ زیادہ تر امریکی شہری یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا افغانستان میں جنگ ہار گیا ہے اور امریکی افواج اپنے دعوؤں کے برعکس خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    پیوریسرچ سینٹر نے افغانستان میں 17 سال سے موجود امریکی فوج کی کارکردگی اور نتائج کے بارے میں امریکا کی مختلف ریاستوں کے شہریوں کی رائے جانی جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں۔

    سروے رپورٹ کے مطابق 49 فیصد شہری افغانستان میں امریکی جنگ کو ناکام سمجھتے ہیں جبکہ 16 فیصد شہریوں نے کوئی رائے نہیں دی تاہم 35 فیصد شہری امریکی جنگ کو کامیاب سمجھتے ہیں۔

    افغانستان پر امریکی حملے کے صحیح یا غلط ہونے پر امریکی قوم مکمل طور پر تذبذب کا شکار ہے اور یہ تبدیلی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

    واضح رہے کہ 2006 میں 60 فیصد شہری امریکی افواج کی افغانستان میں کامیابی پر یقین رکھتے تھے جبکہ 20 فیصد کی رائے تھی کی یہ افغانستان میں امریکی فوج کا ہونا غلط فیصلہ ہے۔

    اسی طرح 2002 میں 83 فیصد امریکیوں کی رائے تھی کہ امریکی فوج کا افغانستان میں طالبان کے خلاف کریک ڈاؤن درست فیصلہ ہے۔

  • جدید ٹیکنالوجی برطانوی شہریوں کو چڑچڑا بنا رہی ہے، سروے رپورٹ

    جدید ٹیکنالوجی برطانوی شہریوں کو چڑچڑا بنا رہی ہے، سروے رپورٹ

    لندن: سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی برطانوی شہریوں کو چڑچڑا بنا رہی ہے۔

    سروے میں 2 ہزار برطانوی شہریوں سے کی گئی اسٹڈی میں لوگوں کے غصے کے اسباب اور غصہ آنے کے وقت کا اندازہ لگانے کی کوشش کی گئی جن لوگوں سے بات کی گئی ان میں سے کم و بیش 68 فیصد افراد نے ٹیکنالوجی کے درست طریقے سے کام نہ کرنے کی صورت میں غصے میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔

    سروے رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر پر گھومتا ہوا پہیہ 6 منٹ میں جھگڑے میں تبدیل ہوجاتا ہے، وائی فائی کے بغیر صرف 8.1 منٹ میں شہریوں کا پارہ آسمان سے جالگتا ہے جبکہ فون کوریج میں گڑبڑ 7 منٹ میں شہری غصے میں آجاتے ہیں۔

    ٹیکنالوجی کی ناکامی ہی برطانوی شہریوں کے غصے کا سبب نہیں بلکہ فرنیچر سے بھرے ہوئے فلیٹ کو دیکھ کر بھی 13 منٹ میں غصہ آسمان کو چھونے لگتا ہے جبکہ بعض افراد صرف 11 منٹ میں بچوں پر غصے کا اظہار کرکے بددماغی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    گزشتہ سال 20 فیصد افراد نے گھر کو الٹ پلٹ کردیا، 18 فیصد نے غصے میں شاپنگ ترک کردی اور کچھ خریدے بغیر اسٹور سے باہر نکل گئے، کئی شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک قوم کی حیثیت سے ہماری توقعات کی سطح کم ہوگئی ہے اور ہماری اونچی توقعات نے ہمیں زیادہ بے صبرا بنادیا ہے۔

    اس کے علاوہ ٹیکنالوجی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، نیٹ سروس متاثر ہونے کی صورت میں 7 فیصد افراد نے اپنا فون زمین پر پٹخ دیا اور 2 فیصد اتنا آگے بڑھے کہ انہوں نے کمپیوٹر کی اسکرین توڑ ڈالی۔

    سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اوسط برطانوی 15 دن میں ایک دفعہ آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور غصے میں اپنی چیزوں کا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔