Tag: سرپرائز

  • پاکستان ہاکی ٹیم کو پی ایس بی کا ’’سرپرائز‘‘ چیک، مالیت دیکھ کر کھلاڑی بھی حیران

    پاکستان ہاکی ٹیم کو پی ایس بی کا ’’سرپرائز‘‘ چیک، مالیت دیکھ کر کھلاڑی بھی حیران

    نیشنز کپ میں فائنل کھیلنے والے قومی ہاکی ٹیم کو پاکستان اسپورٹس بورڈ نے وہ سرپرائز چیک دیا کہ مالیت دیکھ کر کھلاڑی بھی حیران رہ گئے۔

    کوالالمپور میں کھیلے گئے نیشنز کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بڑی بڑی ٹیموں کو پچھاڑتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ تاہم نیوزی لینڈ ٹرافی لے اڑا لیکن گرین شرٹس چاندی کا میڈل لے کر وطن واپس آئے۔

    نیشنز کپ میں حصہ لینے والے قومی کھیلے کے کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے چیک دیے گئے۔ ان چیکس کی مالیت دیکھ کر کھلاڑی بھی سرپرائز ہو گئے۔

    نیشنز کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو 6 ہزار روپے جب کہ ٹیم آفیشلز کو 5600 روپے مالیت کے چیک دیے گئے۔

    کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ملنے والے چیک پر ناراضی کے ساتھ شرمندگی کا اظہار کیا اور اس کو پاکٹ منی قرار دیتے ہوئے قومی کھیل اور کھلاڑیوں کے ساتھ مذاق قرار دیا۔

    کئی کھلاڑیوں نے طنزیہ انداز میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’اتنی بھاری‘‘ رقم کا کیا کریں گے؟

    واضح رہے کہ ملائیشیا میں نیشنز کپ کے دوران ہاکی کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس نہ ملنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے بھی گزشتہ دنوں ہاکی کو نظر انداز کرنے اور کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس نہ ملنے پر ایک فکر انگیز پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

    عماد شکیل نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایسا کوئی ہے جو پاکستان ہاکی ٹیم کا دکھ درد سمجھ سکے، پاکستان میں کرکٹ زیادہ مقبولیت کا حامل لیکن قومی کھیل کو پوچھنے والے بہت کم ہیں۔ ہاکی اصل مقام حاصل کرنے کیلیے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی شکوہ کیا تھا کہ بزنس مین کروڑوں روپے کرکٹ لیگز پر خرچ کر دیتے ہیں، مگر ہاکی کیلیے بجٹ نہیں ہوتا ہے۔ ہم کھلاڑی ہیں اور ہمارا دکھ درد کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے۔

    عماد بٹ نے تلخ حقیقت بیان کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ کہ جائز حقوق نہ ملنے کے باوجود ہم ٹائٹل جیتنے کیلئے میدان میں اترتے رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ سب کو ملکر پاکستان ہاکی کیلئے ہم آواز بننا پڑے گا، اگر ایسا ممکن نہ ہوسکا تو پاکستان ہاکی کا وجود مٹ سکتا ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا سرپرائز کیا ہوگا؟ بڑی خبر

    چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا سرپرائز کیا ہوگا؟ بڑی خبر

     چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے اسی روز میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب ہوگی جو دیکھنے والوں کے لیے ایک سرپرائز ہوگی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پر چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے لیے سرپرائز دینے کا اعلان کیا تھا۔ یہ سرپرائز کیا ہے، سامنے آ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے افتتاحی میچ سے قبل 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی جس کو دیکھنے والے مدتوں یاد رکھیں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے۔ جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 طیارے فضائی کرتب دکھا کر شائقین کا لہو گرمائیں گے۔

    پاکستان کے شیر دل جانباز افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کیلیے ہوائی پاسٹ کرتے ہوئے آسمان میں قوس و قزح کے رنگ بکھیریں گے۔ بکھیریں گے۔

    فائٹر جیٹس کے ساتھ شیردل مختلف کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے لیے طیاروں کی نیشنل اسٹیڈیم کے اوپر ریہرسل جاری ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 16 فروری کو لاہور کے حضوری باغ لاہور میں بھی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہوگی جس میں عاطف اسلم فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-icc-announced-prize-money/

  • کلاس میں لڑائی کا ڈرامہ، طلبہ کا ٹیچر کو انوکھا سرپرائز، ویڈیو وائرل

    کلاس میں لڑائی کا ڈرامہ، طلبہ کا ٹیچر کو انوکھا سرپرائز، ویڈیو وائرل

    حیدرآباد: بھارت کے مہاراشٹر کے ایک اسکول کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں اسکول کے طالب علم ’ٹیچرز ڈے‘ پر اپنی ٹیچر کو انوکھے انداز میں سرپرائز دے رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ نے ٹیچرز ڈے کے موقع پر آپس میں لڑائی کا ڈرامہ کیا، لڑائی کی آواز سن کر خاتون ٹیچر نے کلاس کی طرف دوڑ لگادی، ٹیچر کے کلاس میں پہنچنے پر تمام طلبہ نے اپنی ٹیچر کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے انہیں سرپرائز دیا، اس دوران انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

    مذکورہ اسکول سے دسویں جماعت کے طالب علم سرگم کی جانب سے انسٹاگرام پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی، جسے اب تک 5 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے، جبکہ صارفین اپنے تبصروں کے ذریعے استاد اور طالب علم دونوں کی ستائش کر رہے ہیں۔

    شہری کا موٹر سائیکل سے محبت کا منفرد انداز، ویڈیو وائرل

    ایک صارف نے کہا کہ لڑائی کی خبر سن کر ٹیچر جس طرح کلاس روم کی طرف بھاگی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اسٹوڈنٹس کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں، جو بہت اچھی بات ہے۔

  • ’ہم نے بھی سرپرائز تیار کر رکھا ہے‘

    ’ہم نے بھی سرپرائز تیار کر رکھا ہے‘

    لاہور: رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا ہے کہ اگر کل انھیں روکنے کی کوشش کی گئی تو پھر وہ بھی سرپرائز دیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نے کہا ووٹ کا حق آپ نہیں چھین سکتے، جیلوں میں بھی ممبران کو بھی حق ہے، اگر کل ہمیں روکا گیا تو اس پر بھی ایک سرپرائز سامنے لائیں گے، ہم نے بھی سرپرائز تیار کر رکھا ہے۔

    رانا مشہود نے کہا اسمبلی میں توڑ پھوڑ کس نے کی، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، ہم اس ملک کے وفادار ہیں، اس کی خوش حالی چاہتے ہیں، ہم نے احتجاج اسمبلی کے باہر کھڑے ہو کر کیا تھا۔

    انھوں نے کہا توڑ پھوڑ میں پرویز الٰہی ملوث ہیں، سیکریٹری اسمبلی ڈوریں ہلا رہے تھے، اسمبلی میں کیمرے لگے ہوئے ہیں ان کی فوٹیجز سامنے لائیں، جن لوگوں نے توڑ پھوڑ کی ان کے نام سامنے آ چکے ہیں، ان کا جھوٹ سامنے آ چکا ہے اب ان کا احتساب ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، حکومتی اتحاد کا 3 آپشنز پر غور

    جب رانا مشہود سے صحافی نے سوال کیا کیا اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لائیں گے؟ رانا مشہود نے جواب دیا کہ کل بہت سے سرپرائز دیں گے۔

    انھوں نے کہا سرکاری ملازمین سن لیں حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ بننے والے ہیں، اس لیے کوئی غیر قانونی کام کر کے اپنی نوکریوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

  • تحریک عدم اعتماد اچانک مسترد ہونے کے بعد ٹویٹر پر سرپرائز کا ٹرینڈ

    تحریک عدم اعتماد اچانک مسترد ہونے کے بعد ٹویٹر پر سرپرائز کا ٹرینڈ

    اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے مسترد ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ’سرپرائز‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اچانک مسترد ہونے کے بعد ٹویٹر پر #سرپرائز کا ٹرینڈ ٹاپ پر چل رہا ہے۔

    اس سے قبل ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے ایک ’سرپرائز‘ لے کر آ رہی ہے۔

    حکومتی وزرا کہہ رہے تھے انھوں نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، اپوزیشن کو کچھ دن ڈھول بجانے دیں، ہم انھیں سرپرائز دیں گے۔

    اب اس پر ٹوئٹر کے صارفین طرح طرح کے ٹویٹس کر رہے ہیں۔

    ایک ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی اجلاس کے بعد اپنی نشستوں پر صدمے کی حالت میں بیٹھے ہیں۔

    واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف غیر ملکی سازش سے متعلق ہے، فیصلے کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

  • ’سازگار حالات میں پاکستانی ٹیم سرپرائز دے سکتی ہے‘

    ’سازگار حالات میں پاکستانی ٹیم سرپرائز دے سکتی ہے‘

    انگلینڈ کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر مائیکل وون کا کہنا ہے کہ اگر سازگار حالات میسر ہوں تو پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میں سرپرائز دے سکتی ہے۔

    ایک انٹرویو میں مائیکل وون کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس سازگار ماحول میں ناقابل شکست ثابت ہوسکتی ہیں، جیسے کہ پاکستان یا متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے ساتھ موجودہ سیریز میں پاکستان کی اننگ سے بہت لطف اندوز ہوئے، گرین شرٹس کی پرفارمنس قابل تعریف رہی۔

    مائیکل وون کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی سرزمین پر پاکستانی ٹیم کی ایسی پرفارمنس دیکھنے کو نہیں ملتی، تاہم اس بار گرین شرٹس کے کوچز مصباح الحق، یونس خان، مشتاق احمد اور وقار یونس کی کوچنگ کی بہترین جھلک دکھائی دی۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سے انگلینڈ ایک ٹیست میچ جیت چکا ہے جبکہ دوسرا ڈرا ہوگیا تھا، تیسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہونے جارہا ہے۔

    اس کے بعد دونوں ٹیمیں 28 اگست، 30 اگست اور یکم ستمبر کو 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

  • زرنش خان کو ملا شاندار سرپرائز، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    زرنش خان کو ملا شاندار سرپرائز، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، انہوں نے اپنی سالگرہ متحدہ عرب امارات میں منائی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل سن یارا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زرنش خان نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

    اپنی سالگرہ پر انہوں نے یونی کورن کیک کاٹا اور بتایا کہ یہ ان کی شوہر کی جانب سے ان کے لیے سرپرائز تھا۔

    اپنی پوسٹ میں زرنش نے لکھا کہ ان کے شوہر نے انہیں کام کا کہہ کر گھر سے باہر بھیجا، وہ اس وقت مشکوک ہوگئی تھیں تاہم بعد ازاں یہ انہی کے لیے ایک شاندار سرپرائز نکلا۔ زرنش نے اس سرپرائز پر اپنے شوہر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    #birthdaysurprise #xarnishkhan #unicorncake #fancycakes #gateaux #cheekylittleparties #uae🇦🇪

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan) on

    ان کی ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔

    خیال رہے کہ زرنش خان متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 17 لاکھ ہے۔

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا نام سب کے لیے سرپرائز ہوگا، عمران خان

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا نام سب کے لیے سرپرائز ہوگا، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا نام سب کے لیے سرپرائز ہوگا، وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کے منصب کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہو گئی ہے، قیادت کے ساتھ کئی دنوں کی مشاورت کے بعد عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا نام سب کے لیے سرپرائز ہوگا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ ضرور بنایا جائے گا، تاہم الگ صوبے کے لیے آئینی راستہ ہی اختیار کیا جائے گا۔

    دریں اثنا عمران خان سے پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق صلاح مشورے کیے گئے۔

    کپتان نے ملاقات میں اہم امور پر اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا، وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ق لیگ اور پی ٹی آئی میں فارمولا بھی طے ہو گیا۔

    عمران کی حلف برداری کو مختصر رکھنے کا فیصلہ، سرحد پار کھلاڑیوں کا شکریہ

    فارمولے کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے جب کہ ق لیگ کو وفاق اور پنجاب میں دو دو وزارتیں بھی دی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے تازہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین اور پاکستان کے ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔