Tag: سرپلس بجٹ

  • آئی ایم ایف کا مطالبہ: صوبے سرپلس بجٹ کا ہدف پورا کرنے میں ناکام

    آئی ایم ایف کا مطالبہ: صوبے سرپلس بجٹ کا ہدف پورا کرنے میں ناکام

    اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر 2023-24 کے مالی سال میں صوبے وفاقی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سرپلس بجٹ کے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبوں کے سرپلس بجٹ میں آئی ایم ایف سے طے شدہ ہدف میں بڑی کمی ہوئی، رواں مالی سال وفاق کا صوبوں سے 750 ارب کے سرپلس بجٹ کا ہدف ہے۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ جولائی تا ستمبر 187 ارب کا سرپلس ہدف تھا، محض 51 ارب روپے ملے، جولائی تا ستمبر سالانہ بنیاد پر صوبائی سرپلس بجٹ میں 166 ارب 62 کروڑ روپے کمی ہوئی۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ جولائی تا ستمبر 2023 صوبوں کا سرپلس بجٹ 51 ارب 40 کروڑ روپے رہا، گزشتہ سال جولائی تاستمبر صوبوں نے218ارب کا سرپلس بجٹ دیا تھا۔

    جولائی تا ستمبرپنجاب نے28 ارب55کروڑروپےکاخسارے کابجٹ دیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں پنجاب کاسرپلس بجٹ125ارب 22کروڑ روپےتھا۔

    جولائی تا ستمبر سندھ نے 19 ارب10کروڑروپےکاسرپلس بجٹ دیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں سندھ کاسرپلس بجٹ60ارب 29کروڑروپے تھا۔

    اسی طرح جولائی تاستمبربلوچستان کا سرپلس بجٹ71ارب17کروڑ روپے رہا اور گزشتہ سال اسی عرصے میں بلوچستان کاسرپلس بجٹ29 ارب55کروڑ روپے تھا جبکہ جولائی تاستمبر کے پی نے10ارب31کروڑ روپےخسارے کا بجٹ دیا اور گزشتہ سال اسی عرصے میں کے پی کابجٹ تقریباً3ارب روپے سپرپلس تھا۔

  • مالی سال 2023 میں صوبوں کے سرپلس بجٹ میں 196 ارب روپے کی بڑی کمی

    مالی سال 2023 میں صوبوں کے سرپلس بجٹ میں 196 ارب روپے کی بڑی کمی

    اسلام آباد : مالی سال2023 میں صوبوں کےسرپلس بجٹ میں 196 ارب روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ، مالی سال 2022 میں صوبوں نے 351 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے صوبوں کے سرپلس بجٹ کے حوالے سے دستاویز جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال2023میں صوبوں کےسرپلس بجٹ میں 196 ارب روپے کی بڑی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران صوبوں کا سرپلس بجٹ 155 ارب روپے رہا۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ مالی سال 2022 میں صوبوں نے 351 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا تھا، مالی سال 2023 میں پنجاب نے 90 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا جبکہ مالی سال2022 میں پنجاب کا سرپلس بجٹ 351ارب54 کروڑ روپے تھا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ مالی سال2023 میں سندھ نے50 ارب 40 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا جبکہ مالی سال2022 میں سندھ کاسرپلس بجٹ 48ارب 79کروڑ روپے تھا۔

    مالی سال2023 میں خیبرپختونخواہ کا سرپلس بجٹ 16ارب 65کروڑ روپے رہا اور مالی سال2022 میں خیبرپختونخواہ کا بجٹ49 ارب روپے خسارے میں تھا۔

    اسی طرح مالی سال2023 میں بلوچستان کے بجٹ میں2ارب52کروڑ روپے خسارہ رہا جبکہ مالی سال2022 میں بلوچستان کا بجٹ 16کروڑ روپے خسارے میں تھا۔