Tag: سرچ انجن گوگل

  • جی میل صارفین کیلیے اہم خبر، جدید سہولت متعارف

    جی میل صارفین کیلیے اہم خبر، جدید سہولت متعارف

    انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بھی اپنی ای میل سروس جی میل کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا مزید ایک نیا ٹول متعارف کرا دیا۔

    تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جی میل میں پرانی اور مطلوبہ ای میلز کو جلد اور بہتر انداز میں تلاش کرنے کا اے آئی فیچر پیش کردیا گیا ہے۔

    اے آئی فیچر صارفین کو پرانی ای میلز جلد تلاش کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ یہ نیا فیچر نہ صرف صارف کو پرانی مطلوبہ ای میلز تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا بلکہ وہ ملتی جلتی ای میلز بھی صارف کو تلاش کر کے دے گا۔

    علاوہ ازیں اے آئی ٹول تلاش کیے گئے الفاظ پر نظر رکھتے ہوئے نہ صرف پرانی ای میلز کے نتائج فراہم کرے گا بلکہ کسی بھی ادارے یا شخص کی جانب سے آنے والی یا انہیں بھیجی جانے والی ای میلز کے نتائج بھی فراہم کرے گا۔

    گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ اے آئی فیچر پر فوری طور پر تمام صارفین کو رسائی حاصل نہیں ہوگی تاہم آنے والے دنوں میں تمام جی میل صارفین کو اے آئی سرچ ٹول تک رسائی دے دی جائے گی۔

    مذکورہ ٹول سے قبل بھی جی میل نے ای میل میں میل لکھنے میں مدد دینے کا جیمنائی اے آئی ٹول پیش کیا تھا، علاوہ ازیں اس سے قبل بھی جی میل میں متعدد اے آئی ٹولز پیش کیے جاچکے ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا تھا، مذکورہ اپڈیٹ صارفین کے ای میل ایڈریس کو زیادہ محفوظ بنا سکتی ہے۔

    اینڈرائیڈ جی میل ایپ میں ایک بڑی تبدیلی لائی گئی تھی، جس میں اکثر صارفین کسی کانٹیکٹ کو غلط ایڈریس فیلڈ میں ڈال دیتے ہیں تو اب اسے ڈیلیٹ یا دوبارہ انٹر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    گوگل ورک اسپیس کے آفیشل بلاگ پوسٹ میں اس فیچر کا اعلان کیا گیا تھا، یہ اپڈیٹ ای میل ایڈریسز کو غلطی سے پھیلنے سے روک سکتی ہے۔

  • رواں سال پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا ؟

    رواں سال پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا ؟

    سرچ انجن گوگل نے رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گوگل نے 2022 کے لیے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی ، گوگل نے 6 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کا اعلان کیا۔

    اِن سرچز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال بھر کے دوران پاکستانیوں کی دلچسپیوں میں تنوع رہا جن میں سیاست، مشہورشخصیات، سرکاری اقدامات، اہم تقریبات، تفریح، ٹیکنالوجی اور خوراک کو مرکزیت حاصل رہی۔

    اِس سال، ٹی 20 کا عالمی کپ، ایشیا کپ 2022ء اور پی ایس ایل 7 سمیت کرکٹ کے حوالے سے تلاش کے رجحان میں تیزی رہی ، جنھوں سرفہرست سرچز کی مجموعی فہرست میں تین بالائی نمبروں پر جگہ بنائے رکھی۔

    ملک کے مالی نظام کا عدم تحفظ، سیلاب اور مہنگائی، سرکاری مہم جوئی اور احساس (Ehsaas) پروگرام جیسی مالی امداد کی اسکیموں کی تلاش نے بھی لوگوں مشغول رکھا۔

    علاوہ ازیں، ملکہ ایلزبتھ دوم، عامر لیاقت حسین اور صحافی ارشد شریف جیس مشہور شخصیات نے بھی اِس فہرست میں جگہ بنائی، تمام اعلیٰ مقبول ترین سرچز کی مکمل فہرست درج ذیل ہے:

    مقبول ترین سرچز:
    1. ٹی 20 عالمی کپ
    2. ایشیا کپ 2022
    3. پی ایس ایل 7
    4. میلبورن ویدر
    5. موسمی تبدیلی
    6. احساس پروگرام
    7. ارشد شریف
    8. عامر لیاقت حسین
    9. ملکہ ایلزبتھ دوم
    10. نسیم شاہ

    سنہ 2022ء میں پاکستانی فلمیں بھی خبروں پر چھائی رہیں، دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلموں اور ٹی وی دونوں شعبوں میں سرفہرست رہی۔

    اِس کے بعد لندن نھیں جاؤں گا اور قائد اعظم زندہ باد جیسی فلمیں رہیں، پاکستانیوں کی ہالی ووڈ کی فلموں میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مس مارویل، بلیک ایڈم اور ڈاکٹر اسٹرینج جیسی فلمیں بھی پانچ اعلی ٰسرچ نتائج میں شامل رہیں۔

    مکمل فہرست درجہ ذیل میں موجود ہے۔

    سر فہرست موویز اور ٹی وی شوز:
    1. مولا جٹ
    2. مس مارویل
    3. بلیک ایڈم
    4. تھور لوَ اینڈ تھنڈر
    5. ڈاکٹر اسٹرینج
    6. لندن نھیں جاؤں گا
    7. دی بیٹ مین
    8. قائد اعظم زندہ باد
    9. صنف آہن
    10. ہاؤس آف دی ڈریگن

    گزشتہ برس پاکستانیوں نے زیادہ تر سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کو تلاش کیا، ایشیا کپ اور ٹی 20 عالمی کپ میں، اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے، نسیم شاہ اِس زْمرے میں سرفہرست رہے۔

    اِس کے علاوہ، ملک کی سیاسی صورت حال کے سبب، لوگوں نے وزیر اعظم پاکستان، شہباز شریف کو بھی تلاش کیا۔ علاوہ ازیں، مشہور پاکستانی کرکٹرز مثلاً افتخا احمد، شاداب خان اور محمد رضوان نے بھی بالترتیب اپنی جگہ بنائی۔

    مکمل فہرست درج ذیل ہے: سرفہرست تلاش کی گئی شخصیات:

    1. نسیم شاہ
    2. پرویز مشرف
    3. سلمان رشدی
    4. افتخار احمد
    5. محمد رضوان
    6. شہباز شریف
    7. شاداب خان
    8. امبر ہرڈ
    9. اظہر علی
    10. عمران ریاض خان

    سنہ 2022ء میں، پاکستانیوں نے اسمارٹ فونز کے مختلف برانڈز بھی سرگرمی سے تلاش کیے، جن میں Infinix، iPhone، Samsung اور Oppo شامل تھے جبکہ Vivo نے بھی اپنے نئے اینڈرائید موبائل فونز متعارف کرانے کے باعث توجہ حاصل کی اور فہرست میں متعدد بار نمایاں رہا۔

    مکمل فہرست ذیل میں بیان کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان میں ٹاپ ٹیک سرچز پر ویڈیو والی سرکار کے تجزیے پر ایک نظر ڈالیں۔

    ٹیکنالوجی کی زمرے میں مقبول ترین سرچز:
    1. Vivo v23
    2. iPhone 14 Pro Max
    3. Oppo F21 Pro
    4. Vivo Y21
    5. Vivo v23e
    6. Realme c35
    7. Infinix Note 12
    8. Infinix Hot 12
    9. Samsung A32
    10. Oppo A16

    کووِڈ- 19کی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان میں لوگوں نے تمام بڑے تہوارے جوش و جذبے سے منائے اور مختلف اقسام کے کھانوں کے علاوہ پکانے کی نت نئی ترکیبیں تلاش کرنے کے لیے بھی گوگل کا رْخ کیا۔

    تلاش کے زْمرے کھانوں سے، اور بالخصوص دیسی کھانوں سے پاکستانیوں کی رغبت کی عکاسی کرتے ہیں جنھیں ان نتائج میں برتری حاصل رہی۔

    مکمل فہرست دیکھیں یا فوڈ فیوژن پر جائیں، جہاں انہوں نے گزشتہ سال کے دوران پاکستان میں فوڈ سرچ کے بارے میں بات کی۔

    مقبول ترین کھاناپکانے کی ترکیبیں:
    1. چکن ریسیپی
    2. پلاؤ ریسیپی
    3. شامی کباب ریسیپی
    4. چکن سوپ ریسی پی
    5. نگیٹس ریسیپی
    6. چکن پکوڑ۱ ریسیپی
    7. وائٹ چکن ریسیپی
    8. املی کی چٹنی کی ریسیپی
    9. براؤنیز ریسیپی
    10. ہاٹ اینڈ سور سوپ ریسیپی

    پاکستانیوں نے تازہ ترین مقامی اور بین الاقوامی خبروں کے لیے بھی گوگل استعمال کیا جن میں عامر لیاقت حسین کی اَلمناک موت مقبول ترین خبروں کی اِس فہرست میں نمایاں رہی۔ ِ

    اس کے علاوہ، سنہ 2022ء میں،پاکستانیوں نے مری کے اندوہناک واقعہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں خبروں میں بھی خاصی دلچسپی لی۔لوگوں نے روس-یوکرائن تنازع سمیت دنیا بھر میں ہونے والے مختلف واقعات میں بھی دلچسپی لی۔ ذیل میں مکمل فہرست دی گئی ہے:

    مقبول ترین خبریں:
    1. عامر لیاقت حسین
    2. یوکرائن
    3. عمران خان
    4. مری واقعہ
    5. فاطمہ طاہر
    6. ارشد شریف
    7. پرویز مشرف
    8. سلمان رشدی
    9. اِقرار الحسن
    10. سری لنکا بحرا

  • گوگل چینی حکومت کے ساتھ کام کررہا ہے یا نہیں، تحقیقات کرائیں گے، ٹرمپ

    گوگل چینی حکومت کے ساتھ کام کررہا ہے یا نہیں، تحقیقات کرائیں گے، ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ سے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے خلاف تحقیقات کروانا چاہتے ہیں کہ گوگل چینی حکومت کے ساتھ کام کررہا ہے یا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے والے پیٹر تھائیل کا ماننا ہے کہ گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ یہ بات ایک عظیم اور بہترین شخص نے کہی ہے، جو ٹیکنالوجی کو کسی سے بھی زیادہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں، انتظامیہ اس معاملے کی تحقیقات کرائے گی۔

    دوسری جانب گوگل نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے تحقیقات سے متعلق پیٹر تھائیل کے مقاصد پر سوال اٹھایا جو ایک طویل عرصے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں۔

    گوگل نے غیرملکی خبررساں ادارے کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں ہم چینی فوج کے ساتھ کام نہیں کرتے۔

    واضح رہے کہ 2010 میں چین کی جانب سے سرچ کے نتائج کو سینسر کرنے کی کوششوں کی وجہ سے گوگل نے چین سے سرچ انجن کا خاتمہ کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں: امریکی صدر کی گوگل، فیس بک اور ٹویٹر کو مقدمے کی دھمکی

    گوگل چین میں اپنا کاروبار محدود کرچکا ہے لیکن رواں سال جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے ایک سائنس دان نے ایک تحقیقی منصوبے میں شرکت کی تھی جس میں شہری اور ملٹری دونوں ایپلی کیشنز موجود ہوسکتی ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مختلف مواقع پر گوگل پر تنقید کرتے رہے ہیں اور انہوں نے گوگل کو خود سمیت اپنے حامیوں کے خلاف تعصب پسندی کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

  • گوگل کے حوالے سے حیرت انگیز حقائق

    گوگل کے حوالے سے حیرت انگیز حقائق

    نیویارک :دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل روزانہ اربوں انسانوں کو ان کی مطلوبہ معلومات اور ویب سائٹس ڈھونڈ کر دیتا ہے، یہ سرچ انجن اس قدر پیچیدہ اور بڑی مقدار میں ڈیٹا اور معلومات کو اربوں انسانوں تک پہنچاتا ہے کہ اس کی طاقت اور رفتار کو دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

    گوگل کے کچھ دلچسپ حقائق اور راز ایسے ہیں کہ جنہیں جان کر آپ یقیناً حیران رہ جائیں گے، جب آپ گوگل پر کوئی معلومات سرچ کرتے ہیں تو گوگل ایک سیکنڈ میں جواب دے دیتا ہے، اگرچہ اس دوران یہ تقریباً 200 عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے اربوں ممکنہ نتائج کی چھان بین کرتا ہے۔

    گوگل کی کئی ویب سائٹوں کا نام اس کے نام کے غلط ہجوں سے بنایا گیا ہے جیسا کہ  وغیرہ۔

    گوگل پر ہر سیکنڈ میں 20 لاکھ معلومات کی سرچ کی جاتی ہے۔

    گوگل کے مالکان لیری پیج اور سرجی برن نے پہلا گوگل ڈوڈل 1998ءمیں بنایا۔

    گوگل پر سرچ کئے جانے والے سوالات کا ڈیٹا 100,000,000 گیگا بائٹ سے بھی زیادہ ہے۔

    گوگل وہ واحد ویب سائٹ ہے، جس کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگ اس پر کم از کم وقت صرف کریں۔

    گوگل سٹریٹ ویو نقشوں کیلئے 50 لاکھ میل لمبی سڑکوں کی تصاویر لی گئی ہیں۔

    گوگل ہر مہینے تقریباً تین نئی کمپنیوں کو خرید لیتا ہے۔

    گوگل کی ملکیت یوٹیوب پر ہر ماہ 6 ارب گھنٹوں کی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں