Tag: سرکاری اداروں میں بھرتیاں

  • سرکاری اداروں میں بھرتیاں ، بے روزگار افراد کے لئے خوشخبری

    سرکاری اداروں میں بھرتیاں ، بے روزگار افراد کے لئے خوشخبری

    لاہور : پنجاب حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں سےپابندی اٹھانےپرغور شروع کردیا ہے ، گریڈ1سے17 تک نوکریوں سے پابندی اٹھانے کی تجویز پر فیصلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں بے روزگارافراد کے لئے خوشخبری آگئی ، پنجاب حکومت سرکاری اداروں میں بھرتیوں سےپابندی اٹھانےپرغور کر رہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نےبھرتیوں پرپابندی کی پالیسی پررپورٹ منگوالی ہے۔

    گریڈ1سے17 تک نوکریوں سے پابندی اٹھانے کی تجویز پر فیصلہ متوقع ہے ، موجودہ حکومت میں پہلی مرتبہ پنجاب میں سرکاری بھرتیاں ہوسکیں گی، وزیراعظم کولاہورآمدپربھرتیاں کھولنےسےمتعلق اعتمادمیں لیاجائے گا۔

    پنجاب بھر میں سرکاری بھرتیاں کھلنے سے بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرتے ہوئے مزید 310 نئی بھرتیوں کیلئے منظوری دی اور ریٹائرڈ جوانوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    خیال رہے صوبائی حکومت نے پنجاب کے سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم رواں سال جنوری میں پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرتے ہوئے مزید310نئی بھرتیوں کیلئے منظوری دی اور ریٹائرڈ جوانوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • کراچی: سرکاری اداروں میں خالی آسامیوں سے متعلق تفصیلات طلب

    کراچی: سرکاری اداروں میں خالی آسامیوں سے متعلق تفصیلات طلب

    کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری اداروں میں خالی آسامیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں، ایک سے 15 گریڈ تک کے ملازمین کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں میں ایک سے 15 گریڈ تک کے ملازمین کی خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

    [bs-quote quote=”سندھ حکومت کی جانب سے نئی آسامیاں نکالنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈینیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

    معذور اور اقلیتوں کے 5 فی صد، خواتین کے 15 فی صد کوٹے سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

    سندھ حکومت کی جانب سے نئی آسامیاں نکالنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی، نئی آسامیوں سے متعلق تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو خوش خبری دیتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ سرکاری محکموں میں نئی بھرتیاں کی جائیں گی جس کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منظوری بھی دے دی۔


    یہ بھی پڑھیں:  سندھ حکومت کا سرکاری محکموں میں ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ


    سرکاری محکموں میں ملازمین کی بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں محکمۂ صحت میں بھرتیاں کی جائیں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں محکمۂ تعلیم میں بھرتیاں کی جائیں گی، جنوری 2019 میں محکموں میں بھرتیوں کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔

    محکمۂ صحت ایک سے 16 گریڈ تک بھرتیاں کرے گا، 17 گریڈ کے ڈاکٹروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ پر کی جائیں گی، جب کہ ڈاکٹروں سے ٹیسٹ و انٹرویوز تھرڈ پارٹی سے کرائے جائیں گے۔