Tag: سرکاری اداروں کے نقصانات

  • آئی ایم ایف  کی سرکاری اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کی ہدایت

    آئی ایم ایف کی سرکاری اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کی ہدایت

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کے درمیان مذاکرات جاری ہے، ذرائع نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے بڑھتے نقصانات پر آئی ایم ایف نے اظہار تشویش کیا۔

    عالمی مالیاتی ادارے نے اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ طلب کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے اداروں کے نقصانات کی رپورٹ 2 روز میں دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    وزارت خزانہ میں قائم سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ اداروں کے نقصانات پر رپورٹ تیار کررہا ہے، سال 2022 میں سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات 1400 ارب تھے، سال 2023 میں نقصانات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

  • آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

    آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کے دوران مانیٹری فنڈ نے جولائی تا ستمبر سرکاری اداروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے، آئی ایم ایف اس رپورٹ کے ذریعے سرکاری اداروں کے نقصانات کا جائزہ لینا چاہتا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک حکومتی ملکیتی ادروں کے نقصانات کی رپورٹ تیار کرے گی، رپورٹ تیاری کے لیے وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے دسمبر 2023 تک وقت مانگ لیا ہے۔

    آئی ایم ایف مشن نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات پر اعداد و شمار کو رپورٹ ماننے سے کا انکار کیا ہے، وفد نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کے جائزے کے لیے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کی جانچ پڑتال کی، اور ٹیم کو پہلی جائزہ رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    گزشتہ ایک سال میں قرضوں میں 14 ہزار 506 ارب روپے کا اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کو بریفنگ

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا گیا کہ سرکاری اداروں کے نئے اعداد و شمار کو جانچا جا رہا ہے جس کو جلد مکمل کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ آئندہ ماہ تک حکومتی ملکیتی ادروں کے نقصانات کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھجوا دے گا۔