Tag: سرکاری اراضی

  • حکومتی اقدام  کی مخالفت :   تعلیمی ادارے بند کرنے کی دھمکی

    حکومتی اقدام کی مخالفت : تعلیمی ادارے بند کرنے کی دھمکی

    اسلام آباد : وفاقی تعلیمی اداروں کے نمائندہ تنظیموں نے سرکاری اراضی کو نجی شعبہ تعلیم کے حوالے کرنے کی صورت میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری اراضی کو نجی شعبہ تعلیم کے حوالے کرنے کے معاملے پر وفاقی تعلیمی اداروں کے نمائندہ تنظیموں نے حکومتی اقدام کی مخالفت کردی۔

    وفاقی تعلیمی اداروں کے نمائندہ تنظیموں نے پلاٹ نجی ادارے کو دینے کی صورت میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ایسوسی ایشنز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سرکاری زمین کی بندربانٹ، تعلیمی اداروں کیساتھ کھلواڑ کوبرداشت نہیں کریں گے۔

    فضل مولا کا کہنا تھا کہ مفت تعلیم ملنی تھی مگرحکومت یہ پلاٹ نجی اداروں کودینےکا منصوبہ رکھتی ہے۔

  • محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی بڑی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی بڑی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

    لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے قبضہ مافیا کے خلاف 2 بڑی کارروائیاں کر کے کروڑوں روپے مالیت کی سینکڑوں کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے قبضہ مافیا کے خلاف 2 بڑی کارروائیاں کیں، جس میں کروڑوں روپے مالیت کی سینکڑوں کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔

    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا سے تاوان کی وصولی یقینی بنائی جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ روجھان صفدر آباد سے 480 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی، واگزار زمین کی مالیت 3 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

    علاوہ ازیں راجن پور کے علاقے راخ مرغائی سے 104 کنال سرکاری اراضی واگزار کی گئی جس کی مالیت 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

    اس سے قبل اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکپتن میں 496 کنال زرعی زمین واگزار کروائی گئی تھی جس کی مالیت 15 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

    رواں ماہ کے آغاز میں اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال، رحیم یار خان اور راجن پور میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کی تجارتی اراضی واگزار کروائی تھی۔

    اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں ڈیڑھ ارب کی 21 کنال تجارتی اراضی، ڈیرہ غازی خان میں 5 ہزار 400 کنال اراضی، راجن پور میں 33 کروڑ روپے سے زائد کی اراضی اور رحیم یار خان سے 322 کنال اور 12 مرلے زمین واگزار کروائی گئی۔

    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک 5 ارب 22 کروڑ روپے کی تاریخی ریکوری کی جا چکی ہے۔

  • محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

    لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے لودھراں میں 10 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب کے شہر لودھراں سے محکمہ انہار کی 553 کنال 2 مرلہ زمین واگزار کروائی گئی۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ واگزار زمین کی مالیت 10 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے، علاوہ ازیں ساہیوال میں بھی نواحی قصبے میں 7 کنال 5 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی جس کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل بھی اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال، رحیم یار خان اور راجن پور میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی تجارتی اراضی واگزار کروائی تھی۔

    اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں ڈیڑھ ارب کی 21 کنال تجارتی اراضی، ڈیرہ غازی خان میں 5 ہزار 400 کنال اراضی، راجن پور میں 33 کروڑ روپے سے زائد کی اراضی اور رحیم یار خان سے 322 کنال اور 12 مرلے زمین واگزار کروائی گئی۔

    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک 5 ارب 22 کروڑ روپے کی تاریخی ریکوری کی گئی ہے۔