Tag: سرکاری اسپتالوں

  • سرکاری اسپتالوں سے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات چوری میں ملوث  گروہ گرفتار

    سرکاری اسپتالوں سے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات چوری میں ملوث گروہ گرفتار

    لاہور : پولیس نے سرکاری ہسپتالوں سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی قیمتی ادویات کی چوری اور فروخت میں ملوث خطرناک گروہ کے سات ممبران کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کا کہناہے کہ مکروہ دھندے میں سرکاری ہسپتال کے عملے سمیت پرائیویٹ میڈیسن ڈیلر بھی شامل ہیں

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے ایس پی فرقان بلال اور ایس پی عمران کرامت بخاری کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں سے ادویات چوری اور فروخت کرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں پاک میڈیکو کے نام سے میڈیسن کمپنی بنائی تھی ، ملزمان سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرواتے اور میڈیسن پر لگی سرکاری مہر کو صاف کرتے تھے۔

    ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے بتایا کہ ملزمان اپنی ہی بنائی گئی کمپنی کے ذریعے مختلف شہروں کے میڈیکل سٹورز اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں فروخت کرتےتھے ۔

    عمران کشور کا کہنا تھا کہ مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کا سرغنہ جنرل ہسپتال کا میں سٹور کیپر محمد سلیم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں ہسپتال ملازم محمد سلیم، محمد عاطف، ندیم اور طاہر شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں پرائیویٹ میڈیسن ڈیلر احمد رضا، محمد احسن اورسلیمان ارشد بھی شامل ہیں۔

    ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی قیمتی ادویات برآمد کرکے جامع تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،آئی ٹی ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا۔

    جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی، ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

  • سرکاری اسپتالوں  کے ڈیپارٹمنٹس کا نام  وزیراعلیٰ مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کا اقدام چیلنج

    سرکاری اسپتالوں کے ڈیپارٹمنٹس کا نام وزیراعلیٰ مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کا اقدام چیلنج

    لاہور: سرکاری اسپتالوں کے ڈیپارٹمنٹس کا نام وزیراعلیٰ مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری اسپتالوں کے ڈیپارٹمنٹس کا نام وزیراعلیٰ مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرورایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ، جس میں کہا وزیراعلیٰ بننے کے بعد مختلف اسپتالوں کے ڈیپارٹمنٹس کانام مریم نواز کےنام پررکھاجارہاہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی عمارتوں کےنام ملک کیلئے گرانقدر خدمات انجام دینے والوں کے نام سے منسوب کیے جاتے ہیں، وزیراعلیٰ کے نام سے سرکاری عمارات کو منسوب کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔

    درخواست میں درخواست میں استدعا کی گئی کہ سرکاری عمارات کو حکومتی شخصیات کے ناموں سے منسوب کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

  • خطرناک صورتحال ، وینٹی لیٹرز نہیں مل رہے ہم کہاں جائیں؟ لاہور میں شہریوں کی دہائی

    خطرناک صورتحال ، وینٹی لیٹرز نہیں مل رہے ہم کہاں جائیں؟ لاہور میں شہریوں کی دہائی

    لاہور: کورونا کے لیےمختص 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کےتمام سرکاری اسپتالوں کےوینٹی لیٹرز بھرگئے، کورونا کے لیےمختص 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی کمی سامنا ہے۔

    میؤ اسپتال کے 84 وینٹی لیٹر پر 84 تشویشناک مریض ، سروسزاسپتال میں کورونا کے مختص 32 وینٹی لیٹرز بھی مریض زیرعلاج ہیں۔

    گورنمنٹ نواز شریف اسپتال یکی گیٹ کو دیے گئے 10 وینٹی لیٹرز اور پی کے ایل کے لیےمختص 8 وینٹی لیٹرز بھی بھر گئے جبکہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں مختص تینوں وینٹی لیٹرز پرمریض موجود ہیں۔

    لاہور:جنرل اسپتال میں 30 وینٹی لیٹرز پر 29 مریض ، جناح اسپتال کے 40 میں سے36 وینٹی لیٹرز پر مریض اور گنگا رام اسپتال کے 20 میں سے 13وینٹی لیٹرز پر متاثرہ 13 خواتین زیر علاج ہیں۔

    لاہور:سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 12 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں ، جس کے باعث آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں اور شہری دہائیاں دے رہے ہیں کہ وینٹی لیٹرز نہیں مل رہے ہم کہاں جائیں۔

  • سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنے کی تیاری کرلی

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنے کی تیاری کرلی

    کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے کراچی میں بڑے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنےکی تیاری کرلی اور 15 ستمبرتک کے آخری نوٹسزجاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے بڑےنادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے این آئی سی ایچ، لیاری جنرل اسپتال ودیگراسپتالوں کی گیس منقطع کرنےکی تیاری مکمل کرلی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹراماسینٹرسول اسپتال،سندھ گورنمنٹ اسپتال ، سول سروسزاسپتال اورآئی سی یو ٹراما سینٹر اینڈ کارڈک سینٹرکورنگی نادہندگان میں شامل ہیں۔

    ایس ایس جی سی کے مطابق ان نادہندہ اسپتالوں کو متعدد بار گیس کے مد میں واجب الادا رقم جمع کرانے کے نوٹیسز جاری کئے گئے ، متعدد بار نوٹسز ملنے کے باوجود واجب الادا رقم ادا نہیں کی گٸی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اسپتالوں کو15ستمبرتک کے آخری نوٹسزجاری کردیےگئے، مقررہ تاریخ تک رقم ادانہ کرنے پر گیس کنکشنز منقطع کر دیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : گیس کی سالانہ قلت 7.5 فیصد سے بڑھ رہی ہے

    یاد رہے جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا تھا کہ گیس کے شعبے میں گھریلو اور صنعتی شعبے کی ضروریات بڑھ رہی ہیں،مقامی طور پر گیس کے محدود ذخائر فوری جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گیس معاملات کا تعلق کسی ایک صوبے سے نہیں بلکہ پورے ملک سے ہے،گیس معاملات پر باہمی مشاورت سے مستقبل کے لائحہ عمل کی ضرورت ہے، گیس شعبے سے متعلق حقائق مشترکہ مفادات کی کونسل کے سامنے رکھے جائیں،گیس شعبے کے نامور ماہرین سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے۔

    خیال رہے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا تھا کہ ہمارےپاس 3.2 ارب مکعب فٹ گیس دستیاب ہے لیکن گیس کی سالانہ قلت 7.5 فیصد سےبڑھ رہی ہے۔

  • ہیٹ ویو کا خطرہ، کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    ہیٹ ویو کا خطرہ، کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی کے بعد شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ مسعود سولنگی نے ہدایت کی ہے کہ کل سے 24 ستمبر تک گرمی بڑھنے اور ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

    انہوں نے تمام اسپتالوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے اور خصوصی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    دوسری جانب چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے ایک نوٹی فکیشن جار یکیا جس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت میں زیر تریبت یا تین سال سے کم عرصے والے پوسٹ گریجویٹ عملے کی چھٹیاں بھی تاحکم ثانی منسوخ کردی گئیں ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی اور بتایا ہے کہ اگلے سے ہیٹ ویو کا آغاز ہوگا،  پیر سے جمعرات تک درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی تھم جائیں گی۔

    محمکہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ہیٹ ویو کا سبب بنے گا، کراچی میں گرمی بڑھے گی تو دیگر بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان بھی ہے۔

    ماہرین طب کا مشورہ

    طبی ماہرین نے لوگوں کو بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال، دھوپ میں گھر یا دفاتر سے باہر نکلنے سے گریزاور اگر بحالت مجبوری نکلنا بھی پڑے تو سر کو ڈھانپ کر نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

  • سندھ میں کتے کے کاٹے کے مریضوں کو ویکسین کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا

    سندھ میں کتے کے کاٹے کے مریضوں کو ویکسین کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا

    کراچی : سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کرپشن کے باعث کتے کے کاٹے کی ویکسین کمشنر آفس میں رکھی جاتی ہیں، جہاں مریضوں سے شناختی کارڈ اور کتے کی صحت کے بارے میں معلومات کے بعد انجکشن فراہم کیے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے باسی کتے کے کاٹنے سے سسک سسک کر جان دینے پر مجبور ہوگئے، دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ سندھ کے اسپتالوں میں اینٹی ریبیز انجیکشن موجود ہے۔

    سندھ کے سرکاری اسپتالوں کو اینٹی ریبیز انجیکشن خزانے سے خرید کر دی جاتی ہے۔ مگر یہ انجیکشن باہر بیچ دیے جاتے ہیں۔

    کتے کے کاٹے کا کوئی مریض آجائے تو اس کے لواحقین ایجنٹ آگے پیچھے پھرتے ہیں کہ پیسے دینے پر انجکیشن لگ جائے گا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے سرکاری اسپتالوں میں کی جانے والی کرپشن کا توڑ یہ نکالا گیا کہ کتے کے کاٹے کی ویکسین کمشنر آفس میں رکھے جانے لگی جہاں معاملہ مزید الجھ کر رہ گیا ہے۔

    کمشنر آفس میں کہا جاتا ہے کہ پہلے زخم دکھاؤ اور شناختی کارڈ لاؤ پھر اس کے بعد اس بات کی جانچ پڑتال ہوتی ہے کہ کاٹنے والا کتا پاگل تھا یا نہیں؟

    اس دوران تکلیف میں مبتلا متاثرہ مریض کمشنر آفس کے رحم و کرم پر ہوتا ہے پھر صاحب کا دل چاہا تو انجیکشن مل گیا ورنہ ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے بشتر اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین سرے سے موجود ہی نہیں جبکہ سندھ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ویکسین موجود ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر کتے کے کاٹے مریضوں کو انجکشن کیوں نہیں مل رہے؟

  • سرکاری اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی ادویات کا بجٹ بڑھایا جائے گا، وفاقی وزیر برائے صحت

    سرکاری اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی ادویات کا بجٹ بڑھایا جائے گا، وفاقی وزیر برائے صحت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صحت عامر کیانی کے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے، حکومت سرکاری اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی ادویات کا بجٹ بڑھائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرصحت عامر کیانی نے اسلام آباد میں واقع پمز اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور  ایمرجنسی ، ڈائلیسز سمیت کینسر کے وارڈز میں داخل مریضوں سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر صحت نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور اسپتال کی جانب سے ملنے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔

    عامر کیانی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ساتھ ساتھ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے مفت ٹیسٹ اور علاج کی بہترین سہولت کی فراہمی کو بھی  یقینی بنایا جائے۔

    مزید پڑھیں: 22 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کر دیے، مزید 90 لاکھ تقسیم کریں گے: وفاقی وزیر صحت

    انہوں نے ہدایت کی کہ ادویات کی قلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، مریضوں کوعلاج کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنا حکومت کا فرض اور حق ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پرسرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولتیں مزید بہتر بنائی جارہی ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مریضوں کوسہولتوں کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت جلد اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی ادویات کا بجٹ بھی بڑھائے گی۔

  • سرکاری اسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون استعمال پر پابندی

    سرکاری اسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون استعمال پر پابندی

    لاہور : پنجاب بھرمیں سرکاری اسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کو پیاری پیاری سیلفیاں اچھی نہ لگیں، محکمہ صحت پنجاب نےنرسوں پہ ستم ڈھادیا، محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں کی نرسز پر دوران ڈیوٹی موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

    ڈی جی نرسنگ پنجاب کی جانب سے احکامات جاری کردیئے گئے جبکہ ٹیچنگ، ڈی ایچ کیواورٹی ایچ کیو کی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹس کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

    ڈی جی نرسنگ پنجاب کے مطابق احکامات پرعملدرآمدکےلیےاچانک دورے کیے جائیں گے۔

    محکمہ صحت نے وارننگ دی ہے،جو احکامات کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔