Tag: سرکاری اسپتال

  • سرکاری اسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، یاسمین راشد

    سرکاری اسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، یاسمین راشد

    لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی کویقینی بنانے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات لی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اسپیشل سیکرٹری میاں شکیل، منیجنگ ڈائریکٹرلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اجمل بھٹی ودیگر افسران نے شرکت کی۔

    وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس میں ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو فعال کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ایم ڈی لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورمختلف سرکاری اسپتالوں کے ایم ایس حضرات نے فضلے کوتلف کرنے کے مختلف طریقہ کار پربریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہ سرکاری اسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کو صاف رکھ کرآنے والے مریضوں اورلواحقین کوصاف ستھراماحول فراہم کریں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام سرکاری اسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی کویقینی بنانے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات لی جا رہی ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرکے عمدہ علاج گاہیں بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

  • ایم ٹی آئی ایکٹ،آرڈیننس سے پبلک سیکٹر اسپتالوں کی مینجمنٹ بہتر ہوگی، وزیراعظم

    ایم ٹی آئی ایکٹ،آرڈیننس سے پبلک سیکٹر اسپتالوں کی مینجمنٹ بہتر ہوگی، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ بہترمینجمنٹ کے اسپتال کا مطلب مریضوں کے لیے بہتر طبی سہولیات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ، آرڈیننس سے پبلک سیکڑ اسپتالوں کی مینجمنٹ بہتر ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پرائیوٹائزیشن نہیں بلکہ ہمارے پبلک سیکڑاسپتالوں کے لیے اصلاحاتی پلان ہے، اسپتال بدستورسرکاری اسپتال رہیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بہترمینجمنٹ کے اسپتال کا مطلب مریضوں کے لیے بہتر طبی سہولیات ہیں۔

    2020 تک ہر پاکستانی ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے مستفید ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ 2020 تک ہر پاکستانی ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے مستفید ہوگا، پاکستان کے 66 اضلاع میں ہیلتھ انشورنس اسکیم متعارف کرادی گئی ہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی صحت عامہ سے متعلق ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، پاکستان عالمی صحت عامہ کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان شعبہ صحت میں اہم اصلاحات کررہی ہے، پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے

  • بھارت کے سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں چوہے لاش کی آنکھیں کتر گئے

    بھارت کے سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں چوہے لاش کی آنکھیں کتر گئے

    نئی دہلی : بھارت کے شہر کلکتہ کے سرکاری اسپتال آرجےکھر کے مردہ خانے میں ہلاک ہونے والے شخص کی آنکھوں مبینہ طور پر چوہے کُتر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کلکتہ کے سرکاری ہسپتال آر جے کھر میڈیکل کالج کے مردہ خانے میں حادثے کے باعث ہلاک ہونے والے 69 سالہ سموناتھ داس کی لاش رکھی گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق جب سموناتھ داس کی لاش ان کے بیٹے کے حوالے کی گئی تو آنکھیں غائب تھیں،اس حوالے سے بتایا گیا کہ رواں ماہ 18 اگست کو ٹریفک حادثے میں سموناتھ کی موت واقع ہوئی، جس کے بعد آر جے کھر میڈیکل کالج میں ان کا پوسٹ مارٹم ہوا اور پھر لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

    سموناتھ کے بیٹے سشانت نے ہسپتال حکام کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ مردہ خانے کے ملازمین نے بتایا کہ ان کے والد کی آنکھیں چوہے کتر گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کی لاش کو پلاسٹک کی بڑی شیٹ اور ایک کپڑے میں اچھی طرح لپیٹ کر دیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے پلاسٹک ہٹائی تو دیکھا کہ والد کی آنکھیں غائب تھیں۔

    مرنے والے شخص کے بیٹے نے بتایا کہ مردہ خانے کے ملازمین نے چوہوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے،علاوہ ازیں اس بارے میں بتایا گیا کہ کلکتہ حکام نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    میڈیکل کالج کے پرنسپل سدھابان بٹیال نے بتایا کہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، تشکیل دی گئی کمیٹی 72 گھنٹے میں اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر برائے صحت چندریما بھتاچاریہ نے واقعہ سے متعلق گفتگو کرنے سے گریز کیا۔

  • سرکاری اسپتالوں میں صفائی ستھرائی اورادویات کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جائے، زاہد اختر زمان

    سرکاری اسپتالوں میں صفائی ستھرائی اورادویات کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جائے، زاہد اختر زمان

    لاہور: صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان نے جنرل اسپتال فیصل آباد اور ضلع کے مختلف تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور دیہی صحت مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    زاہد اختر زمان نے جنرل اسپتال فیصل آباد کے علاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز سمن آباد، جڑانوالہ، دیہی صحت مراکز لانڈیانوالا کا بھی دورہ کیا۔

    انہوں نے جنرل اسپتال فیصل آباد اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ زاہد اختر زمان نے ایم ایس جڑانوالہ کو ناقص کارکردگی پرمعطل کر دیا۔

    سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سرکاری اسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جائے۔

    زاہد اخترزمان نے کہا کہ اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز سمیت تمام عملے کی حاضری کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

    سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

  • وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا رات گئے اچانک سرکاری اسپتال کا دورہ

    وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا رات گئے اچانک سرکاری اسپتال کا دورہ

    خانیوال: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے رات گئے خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد نے رات گئے خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کرکے خوشنودی خدا حاصل کررہے ہیں۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں تبدیلی لا کر دم لیں گے۔

    تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہیں کی جاسکتیں، یاسمین راشد

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، ایمرجنسی، لیبر روم کے مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔

  • ساہیوال: سرکاری اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں 24 گھنٹے میں 8 بچے جاں بحق

    ساہیوال: سرکاری اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں 24 گھنٹے میں 8 بچے جاں بحق

    ساہیوال: ڈی ایچ کیو اسپتال میں اے سی خرابی کے باعث گرمی سے چوبیس گھنٹے میں 8 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ساہیوال کے سرکاری اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں اے سی خراب ہونے سے 8 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے، ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ 5 بچوں کی اموات وارڈ میں اے سی چلتے ہوئے ہوئیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور کمشنر ساہیوال ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ نے واقعے کی جامع تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

    عثمان بزدار نے واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کے تعین اور ان کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ دوسری طرف ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ رفاقت علی ساہیوال ٹیچنگ اسپتال پہنچ گئے۔

    ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ رفاقت علی کا کہنا ہے کہ 3 بچوں کی اموات اے سی بند ہونے کی وجہ سے ہوئیں، چلڈرن وارڈ کے اسٹاف کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں، انکوائری رپورٹ شام تک مکمل کر کے سیکریٹری ہیلتھ کو پیش کی جائے گی، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کا اسپتال کا اچانک دورہ، والدین نے اپنے نومولود بچے کا نام ’عمران خان‘ رکھ دیا

    ساہیوال کے ڈپٹی کمشنر میاں زمان وٹو نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں چلڈرن وارڈ کا ایئر کنڈیشنر خراب ہو گیا تھا جس کے باعث وارڈ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔

    ڈی ایچ کیو اسپتال میں بچوں کی ہلاکت کے واقعے پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

    ادھر ترجمان وزارت صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے، مکمل تحقیقات کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تحقیقاتی رپورٹ کے بعد حقایق سامنے آئیں گے۔

  • ملک کو چلانے کے لئے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا: وزیر اعظم

    ملک کو چلانے کے لئے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا: وزیر اعظم

    پشاور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کر کے رہیں گے،  کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال میں 75فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، یہ دنیا میں واحد کینسر کا مفت علاج کرنے والا ادارہ ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ 30 سال پہلے مجھے سب نے کہا کہ پاکستان میں کینسر اسپتال نہیں بن سکتا، شوکت خانم اسپتال بنانے کے لئے میں بہت محنت کی، پاکستان کے عوام کھلے دل کے ہیں، اللہ کی راہ میں کھلے دل سے خرچ کرتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ اپنے ملک کو چلانے کے لئے بھی اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا، کراچی کے قریب سمندر میں گیس کے لئے کنواں کھودا جا رہا ہے، ایک ہفتے میں  ہمیں پتا چل جائےگا کہ سمندرمیں کتنا گیس ہے، امید ہے کہ سمندرسے گیس کے ذخائر مل جائیں گے، گیس دریافت ہوگئی تو اگلے50سال تک قلت نہیں ہوگی.

    مزید پڑھیں: نیا نظام قبائلیوں کے رہن سہن اور روایات سے متصادم نہیں ہوگا، عمران خان

    ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کو بہتر کرنے کی کوشش کے خلاف ایک مہم چل رہی ہے، کے پی میں کچھ ڈاکٹرز مہم چلا رہے ہیں، سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کرنے کے لئے اصلاحات لا رہے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ احتجاج سے نہیں ڈریں گے، آپ جتنا بھی دباؤ ڈال لیں، سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کر کے رہیں گے،  کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے.

  • کراچی: سرکاری اسپتال میں لڑکی کا قتل، 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    کراچی: سرکاری اسپتال میں لڑکی کا قتل، 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    کراچی: کورنگی کے سرکاری اسپتال میں 23 سالہ عصمت کی موت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی کورنگی کی سربراہی میں 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سرکاری اسپتال میں نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

    سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایس ایس پی کورنگی ہوں گے، کمیٹی میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی لانڈھی شامل ہیں۔

    تحقیقاتی کمیٹی میں ایس ایچ او ابراہیم حیدری اور ایس آئی یو عوامی کالونی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی، سرکاری اسپتال میں زیر علاج 26 سالہ مریضہ زیادتی کے بعد قتل

    دریں اثنا، سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی اور مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب متاثرہ لڑکی عصمت کے گھر گئے، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے عصمت کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ مقدمہ عصمت کے اہل خانہ کی مرضی کے مطابق درج کرایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ 18 اپریل کو ابتدائی طور پر لڑکی عصمت کے والدین کا خیال تھا کہ ان کی بیٹی سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے موت کے منھ میں گئی، انھوں نے کہا تھا کہ وہ دانت کے درد کے لیے اسپتال گئے تھے جہاں ان کی بیٹی کو غلط انجکشن لگایا گیا۔

    تاہم 20 اپریل کو پوسٹ مارٹم کے بعد انکشاف ہوا کہ مریضہ کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی اور بعد میں اسے زہر کا انجکشن لگایا گیا جس کے باعث وہ انتقال کر گئی۔

  • کراچی، سرکاری اسپتال میں زیر علاج 26 سالہ مریضہ زیادتی کے بعد قتل

    کراچی، سرکاری اسپتال میں زیر علاج 26 سالہ مریضہ زیادتی کے بعد قتل

    کراچی: شہر قائد کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج مریضہ کو زیادتی کے بعد زہر کا انجیکشن لگا کر قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےسرکاری اسپتال میں ہلاک ہونے والی چبھیس سالہ عصمت نامی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اُس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ شواہد سامنے آئے کہ جنسی زیادتی کے بعد مریضہ کو زہر کا ٹیکہ لگایا گیا جو اُس کی موت کا باعث بنا۔

    مزید پڑھیں: کراچی: ماڈل گرل کی ہلاکت، مقتولہ کی قبر کشائی کا عدالتی حکم

    پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت عامر، شاہ زیب، اور ولی محمد کے ناموں سے ہوئی جبکہ مرکزی ملزم ڈاکٹر ایاز کی تلاش جاری ہے۔ حراست میں لیے جانے والے تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اُن کا عدالت نے دو روزہ ریمانڈ منظور کیا۔

    یاد رہے کہ عصمت نامی خاتون کورنگی اسپتال میں دانت کاعلاج کرانےآئی تھی، لڑکی کی موت کوغلط انجکشن کاشاخسانہ قرار دیاگیاتھا۔ اہل خانہ کا کہنا تھاکہ عصمت کے دانت میں درد تھا تو ڈاکٹر نے اُسے داخل کر کے آپریشن کرنے کا مشورہ دیا۔ ایک روز داخل کرنے کے بعد ڈاکٹر نے آپریشن کیا اور پھر بیٹی کی طبیعت خراب ہوگئی۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے لڑکی انتقال کرگئی

    واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے دارالصحت اسپتال میں 9 ماہ کی بچی نشوا کو ہائی پوٹینسی دوا کی اوور ڈوز دے دی گئی تھی۔ غلط انجکشن کی وجہ سے بچی کی طبیعت بگڑ گئی۔ نشوا ایک ہفتے تک وینٹی لیٹر پر اسپتال میں ہی ایڈمٹ رہی اور ایک ہفتے بعد جب وینٹی لیٹر ہٹایا گیا تو بچی پیرالائزڈ ہوچکی تھی۔

  • ن لیگ دور میں سرکاری اسپتالوں میں مفت دوائیں ملتی تھیں، احسن اقبال

    ن لیگ دور میں سرکاری اسپتالوں میں مفت دوائیں ملتی تھیں، احسن اقبال

    نارووال : مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دور میں سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات ملتی تھیں، بد قسمتی سے اس حکومت نے سب کچھ بند کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مفت ادویات بند کردیں بلکہ قیمتوں میں بھی 2 گنا اضافہ کردیا۔

    [bs-quote quote=”پنجاب کی حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”احسن اقبال” author_job=”رہنما مسلم لیگ نواز” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2019/04/Ahsan-60×60.jpg”][/bs-quote]

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ بند کر کے اپنی تصاویر لگائی جارہی ہیں، ہماری حکومت پر قبضہ کیا گیا، پنجاب حکومت پر شب خون مارا گیا۔

    رہنما مسلم لیگ نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا ہے، پنجاب کی عوام گاجر مولی نہیں ہیں، پنجاب کی عوام کو دبانے کا سلسلہ بند کیا جائے، یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو ایسا زلزلہ آئے گا جو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے، یہ اناڑی ہیں، نالائق حکومت نے 8 ماہ میں ایکسیڈنٹ کردیا، خیبر پختونخوا کی نالائق حکومت میٹرو نہیں چلا سکی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ اگلے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گیں، عمران خان جیلوں سے ڈرانا چاہتے ہیں تو یہ انکی بھول ہے خان صاحب اونچی پرواز پر ہیںان کو زمین پر آجانا چاہیے، مسلم لیگ ن کسی سے ڈرتی ہے اور نہ ہی جھکتی ہے۔