Tag: سرکاری اسپتال

  • وزیرِ اعظم کی ارکانِ اسمبلی کو سرکاری اسپتالوں میں معیاری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

    وزیرِ اعظم کی ارکانِ اسمبلی کو سرکاری اسپتالوں میں معیاری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ملتان ڈویژن کے ارکانِ اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری اسپتالوں میں معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور اپنے حلقوں میں قایم اسپتالوں کا متواتر دورہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز نے ملاقات کی، ارکان قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو انتظامیہ سے متعلق عوامی شکایات سے آگاہ کیا۔

    [bs-quote quote=”گیس بلز کے حوالے سے عوامی شکایات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

    ملاقات میں گیس اور بجلی کے حوالے سے عوام کو در پیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ گیس بلز کے حوالے سے عوامی شکایات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تحقیقات کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    انھوں نے منتخب نمائندگا کو عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسا بلدیاتی نظام اور نمائندے لا رہی ہے جو عوام کو جواب دہ ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کےعوامی خدمت کے ایجنڈے کومکمل کریں گے: عثمان بزدار

    وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت زراعت کے شعبے میں جدت لانا چاہتی ہے، فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے کاشت کاروں کو مدد فراہم کریں گے۔

    آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے، عوامی خدمت کے اس سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔

  • سکھر: ڈاکٹروں کی ہڑتال، بد قسمت ماں نے دوسرا بچہ بھی کھو دیا

    سکھر: ڈاکٹروں کی ہڑتال، بد قسمت ماں نے دوسرا بچہ بھی کھو دیا

    سکھر: اندرون سندھ اور کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث ایک اور بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں ڈاکٹروں کی سنگ دلی 8 ماہ کے بچے کی جان لے گئی، جان جاتی ہے تو جائے، معالج اپنا حلف ہی بھول گئے۔

    [bs-quote quote=”پانچ سال پہلے بھی ایک بیٹا ڈاکٹروں کی ہڑتال کی بھنیٹ چڑھ گیا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”بد قسمت ماں کی فریاد”][/bs-quote]

    شدید بیمار بچی کی ماں مسیحا کی تلاش میں پھرتی رہی تاہم بچی کے علاج کے لیے ڈاکٹر میسر نہیں ہوا۔

    بد قسمت ماں نے جگر گوشے کا لاشا اٹھائے آہیں بھرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال پہلے بھی ایک بیٹا ڈاکٹروں کی ہڑتال کی بھنیٹ چڑھ گیا تھا۔

    دوسری طرف سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی میں بھی ایک نوجوان 4 گھنٹے تڑپ تڑپ کر مر گیا، تاہم اس کا علاج نہ ہو سکا، نوجوان کے ورثا نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کیا۔

    میر محمد کو اس کے لواحقین طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ رات ڈھرکی اسپتال لائے تاہم اسپتال میں ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث اس کا انتقال ہو گیا، لواحقین کا کہنا تھا کہ 4 گھنٹے تک میر محمد تڑپتا رہا، لیکن ڈاکٹروں نے علاج سے انکار کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسپتالوں میں او پی ڈیز بند، حکومت اور ڈاکٹروں کی لڑائی میں شہری رل گئے

    نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ڈھرکی پولیس تحصیل اسپتال پہنچ گئی، پولیس نے واقعے کی رپورٹ بھی درج کر لی۔

    واضح رہے کہ سندھ بھر کے ینگ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہیں پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کے مساوی کیے جائیں، اپنا یہ مطالبہ منوانے کے لیے انھوں نے صوبے بھر میں کئی دن تک ہڑتال کی، جس کے باعث سرکاری اسپتالوں میں ہزاروں مریض رل گئے۔

    سنگ دل ڈاکٹروں کے طرزِ عمل کی وجہ سے ننھے بیمار بچوں کو روتے تڑپتے دیکھ کر والدین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا رہے۔

  • سرکاری اسپتالوں میں زیرِعلاج رہنے والے  پاکستانی سیاستداں

    سرکاری اسپتالوں میں زیرِعلاج رہنے والے پاکستانی سیاستداں

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے آج لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سیاست دان علاج کی غرض سے سرکاری اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں عموماً روایت ہے کہ نامور سیاسی شخصیات علاج کے لیے ملک سے باہر جاتی ہیں ، لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انہیں اسی ملک کے اسپتالوں میں علاج کرانا پڑجاتا ہے۔

    عموماً اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ عدالت کے احکامات ان کے پاؤں کی زنجیر بنتے ہیں یا دورانِ قید انہیں بحالت مجبوری سرکاری اسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

    ایسے موقع پرسرکاری اسپتال میں بھی انہیں ایسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس کا عام آدمی تصور بھی نہیں کرسکتا۔ ایک بیڈ پر 4، 4 مریضوں کو لٹانے والی اسپتال انتظامیہ بھی حرکت میں آجاتی ہے اور انہیں دنیا کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیتی ہے۔

    حالیہ سیاسی منظر نامے میں صرف وزیراعظم عمران خان وہ سیاست داں ہیں جنہوں نے گزشتہ الیکشن میں کرین سےگرنے کے بعد اپنا تمام تر علاج شوکت خانم سے ہی کروایا، سرکاری عہدیداران میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنا علاج اپنی مرضی سےاسلام آباد کے پمز اسپتال میں کروایا تھا۔

    آئیں دیکھتے ہیں کون کون سے سیاستدان سرکاری اسپتالوں میں زیرعلاج رہیں۔

    ڈاکٹرعاصم حسین

     پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق مشیربرائے پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کراچی کے مشہورو معروف ضیا الدین اسپتال کے مالک ہیں تاہم جیل میں قید کے دوران جب ان کی طبیعت ناساز ہوئی تو انہیں کراچی کے جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اور وہیں  ان کا مکمل علاج بھی ہوا۔

    سابق صدرپرویزمشرف

    سنہ 2014 میں سابق صدرپرویز مشرف جب اپنے خلاف کیس کی سماعت کے لیے عدالت جارہے تھے تو راستے میں ان کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں راولپنڈی کے آرمڈ فورسز کارڈیالوجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں کئی دن وہ زیرِعلاج رہے۔ اس کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔

    احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیراحسن اقبال پرگزشتہ برس قاتلانہ حملہ ہوا تو وہ بھی لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج رہے، وہیں ان کا تمام ترعلاج ہوا اور اب وہ مکمل صحت مند زندگی گزاررہے ہیں۔

    عمران خان

    سنہ 2013 میں وزیر اعظم عمران خان جب اپنی انتخابی مہم چلا رہے تھے تو الیکشن سے دو دن پہلے وہ کئی فٹ بلند اسٹیج سے نیچے گر پڑے، حادثے میں ان کے سر اور گردن پر شدید چوٹیں آئیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے ہی قائم کردہ فلاحی اسپتال شوکت خانم میں زیرعلاج رہنے کو ترجیح دی۔

    سابق چیف جسٹس

    سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار گو کہ سیاست داں نہیں لیکن پاکستان کے موجودہ سیاسی منظر نامے پران کے گہرے اثرات ہیں۔ گزشتہ برس دل کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے پمز اسپتال میں داخل ہوئے، اسپتال میں ماہرینِ امراضِ قلب نے انہیں اسٹنٹ لگائے اور محض ایک دن آرام کرکے وہ معمول کے فرائض انجام دینے عدالت میں موجود تھے۔

  • سرکاری اسپتال سے متعلق ازخود نوٹس کیس، چیئرمین نیب کی چیف جسٹس سے ملاقات

    سرکاری اسپتال سے متعلق ازخود نوٹس کیس، چیئرمین نیب کی چیف جسٹس سے ملاقات

    اسلام آباد: سرکاری اسپتال سے متعلق از خود نوٹس کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر  میں سماعت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیمبر میں ہونے والی اس سماعت میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے  ساتھ چیئرمین سی ڈی اے بھی موجود تھے.

    اس موقع پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے سی ڈی اے کو  اسپتال کی تعمیر سے نہیں روکا، ایک ایشو تھا، جس پر  نیب نےسی ڈی اے سے تفصیل مانگی تھی.

    ذرائع کے مطابق سی ڈی اے چیئرمین نے چیمبر سماعت میں موقف اختیار  کیا کہ نیب نے نوٹسز جاری کئے تھے، نوٹس کی وجہ سےمزید کارروائی روک دی تھی.


    اسلام آباد میں اسپتالوں کی کمی سے متعلق کیس: چیف جسٹس نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا

    ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کی چیمبر میں سماعت کے دوران سرزنش کی گئی.

    یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں اسلام آباد میں اسپتالوں کی کمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران چیف جسٹس نے قومی ادارہ احتساب (نیب) پر برہمی کا اطہار کیا.

    چیف جسٹس نے چیئرمین نیب کو طلب کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ کل تک اسپتال کے لیے زمین الاٹ کی جائے ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

  • اترپردیش کےاسپتال میں 48 گھنٹوں کےدوران 30 بچے ہلاک

    اترپردیش کےاسپتال میں 48 گھنٹوں کےدوران 30 بچے ہلاک

    اترپردیش : بھارتی ریاست اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں اڑتالیس گھنٹوں میں تیس نوازئیدہ بچے جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں گورکھ پور کے سرکاری اسپتال میں 48 گھنٹوں کے دوران 30 نوازئیدہ بچے ہلاک ہوگئے۔

    اسپتال انتظامیہ کےمطابق ان بچوں کو پیدائش کے بعد انتہائی نگہداشت کے یونٹ رکھا گیا تھا جہاں ایک کے بعد ایک بچہ زندگی کی بازی ہارتا گیا۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان میں زیادہ تربچوں کی اموات دماغی سوزش کے باعث ہوئی ہیں۔


    بھارت میں کیڑے مار اسپرے کرنے والے 20 کسان ہلاک


    خیال رہے کہ گورکھ پور کے اسی سرکاری اسپتال میں دو ماہ کے دوران ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے 105 بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

    یاد رہے کہ سال 2011 میں بھارت کی ریاست اترپردیش کے مشرقی علاقوں میں دماغی بخار سے 400 سے زیادہ بچے ہلاک جبکہ درجنوں بچے ذہنی اور جسمانی طور پر معذور ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دسویں روز بھی جاری

    ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دسویں روز بھی جاری

    لاہور : ینگ ڈاکٹرز کی پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال دسویں روز بھی جاری ،اوپی ڈیز اوران ڈور بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال دسویں روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور رحیم یار خان کے اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریض اور ان کے اہل خانہ مشکلات سے دوچارہیں،دیہی علاقوں سے آنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

    فیصل آباد کے الائیڈ اور سول سمیت دیگر اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے جس کےباعث مریض اوران کے اہل خانہ مشکلات سے دوچارہیں۔


    ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری


    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہورہائی کورٹ میں ایک شہری کی جانب سے احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایتھنز: نیشنل ہیلتھ سسٹم ریفارمز کے خلاف سرکاری اسپتالوں کے عملےکا احتجاج

    ایتھنز: نیشنل ہیلتھ سسٹم ریفارمز کے خلاف سرکاری اسپتالوں کے عملےکا احتجاج

    ایتھنز : یونان میں نیشنل ہیلتھ سسٹم ریفارمزکےخلاف سرکاری اسپتالوں کے عملےنےچار گھنٹےتک ہڑتال کی اور ریلی نکالی،جس سےمریضوں کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑا.

    تفصیلات کے مطابق یونان میں حکومت کی جانب سےمجوزہ نیشنل ہیلتھ سسٹم ریفارمز کے خلاف دارالحکومت ایتھنز میں سرکاری اسپتالوں کےعملے نےچار گھنٹےکی ہڑتال کی،میڈیکل اسٹاف کی جانب سے وزارت صحت کی عمارت کے سامنے احتجاج کیا.

    وزارت صحت کی عمارت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئےریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات کا مطلب ہے کہ اسٹاف کو نہ تو مناسب اجرت ملے گی، نہ انہیں چھٹیاں ملیں گی اور نہ ہی اسپتالوں میں جدید مشینری دستیاب ہوگی.

    یونان میں اقتصادی اصلاحات کی تجاویز سامنے آنے کےبعد مختلف طبقات کی جانب سے ہڑتالیں اور احتجاج معمول بن گیاہے.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ روز سے ریلوے کے کارکنوں نے احتجاج شروع کررکھا ہے.

    واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں یونان کے دارالحکومت میں عوام حکومت کی جانب سےمراعات میں کٹوتی اورکفایتی پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا.

  • دنیا کے ساڑھے 5 ہزار بہترین اسپتال، پاکستان کا کوئی بھی اسپتال شامل نہیں

    دنیا کے ساڑھے 5 ہزار بہترین اسپتال، پاکستان کا کوئی بھی اسپتال شامل نہیں

    اسلام آباد :اسپتالوں کی رینکنگ کے عالمی ادارے نے سرکاری اسپتالوں کی رینکنگ جاری کردی،دنیا کے ساڑھے بہترین اسپتالوں میں پاکستان کا کوئی بھی اسپتال شامل نہیں ہے.

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے ’’رینکنگ ویب آف ورلڈ ہاسپیٹل‘‘ نے سرکاری اسپتالوں کی رینکنگ جاری کی ہےجس کے مطابق پاکستان کا کوئی اسپتال بھی دنیا کے ساڑھے5 ہزار بہترین اسپتالوں میں بھی شامل نہیں ہے.

    ’رینکنگ ویب آف ورلڈ ہاسپیٹل کے مطابق جنوبی ایشیا کے بیس بہترین اسپتالوں میں بھارت کے انیس اور بنگلا دیش کا اسپتال شامل ہےلیکن پاکستان کا ایک اسپتال بھی ان ٹاپ ٹونٹی میں شامل نہیں ہے.

    عالمی جاری کردہ اس رینکنگ میں پاکستان کا بہترین پمز اسپتال بھی دنیا میں پانچ ہزارنوسوگیارہ نمبر پر ہے.

    ویب آف ورلڈ ہاسپٹلز کی رینکنگ کے مطابق اسلام آباد کا پمز اسپتال پاکستان کا سب سے بہترین اسپتال ہے،جبکہ لاہور کا جناح اسپتال اچھے اسپتالوں میں دوسرے اور سروسز اسپتال تیسرے نمبر پر ہے،چوتھا نمبر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا ہے.

    واضح رہے کہ ادارہ کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ اسپتال میں موجود سہولیات،میڈیکل ایکوپمنٹ،اسپیشلسٹس کی تعداد،صفائی کے معیار سمیت اس بات پر دی جاتی ہےکہ اسپتال کے ساتھ کتنے اسکالرز تحقیق کر رہے ہیں.

  • گورنر سندھ کا شہر کے مختلف سرکاری اسپتالوں کا دورہ

    گورنر سندھ کا شہر کے مختلف سرکاری اسپتالوں کا دورہ

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شہر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی عد م فراہمی کے حوالے سے کہا ہے اس بات کا مکمل احساس ہے اور اسی ہی وجہ سے سرکاری اسپتالوں کے جاری منصوبوں کو بروقت پورا کیا جائے گا عباسی شہید اسپتال اور قومی ادارہ امراض قلب کراچی میں صحت کی بنیادی سہولتوں کو آ پریشنل کیا جائے گا۔

    کراچی کے مختلف اسپتالوں کے ہنگامی دورئے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے گورنر سندھ نے بتایا کہ صوبائی حکومت سباسی شیہید اسپتال کو ادویات کے لئے فنڈ ز جاری کر دئے ہیں جبکہ قومی ادارہ امراض قلب کراچی کو ادویات اور آلات کی فراہمی بھی جلد کر دی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ سراکری اسپتالوں میں میں ادویات کی عدم فراہمی کی شکایادرست ہیں تاہم ان تمام مسائل پر قابو پالیا جائے گونر سندھ نے کہا کہ مٹھی کی صورت پر بھی توجہ دے رہے ہیں جبکہ گرم ترین موسم ہونے باوجو وزیر اعلی سندھ اور وزیر صحت خود مٹھی میں موجود ہیں۔

    گورنر سندھ نے ٹراماسنیٹر نیپا چورنگی اور سندھ گوئمنٹ اسپتال گلدتان جوہر ،قوامی ادارہ امراض قلب کراچی، اور سندھ گورئمنٹ اسپتال نیو کراچی کا دورہ کیا۔

    گورنر سندھ نے بتایا کہ ڈاو یو نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جگر کی پیوندکاری کے تین کامیاب آپریشن کئے ہیں جبکہ جلد کینسر کے حوالے حوالے ایک بڑئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

  • سرگودھا میں اور بچہ دم توڑ گیا، تین دن میں ہلاکتوں کی تعداد 18ہو گئی

    سرگودھا میں اور بچہ دم توڑ گیا، تین دن میں ہلاکتوں کی تعداد 18ہو گئی

    سرگودھا: سرگودھا ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا ہے۔ تین روزمیں جاں بحق بچوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے جبکہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہیں آسکی ہے۔

    سرگودھا کے سرکاری اسپتال میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا اور اس حوالے سے تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔ سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال کےبچہ وارڈ میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اورطبی عملے کی غفلت کی وجہ سے ایک اورماں کی گوداُجاڑگئی ہے۔ جس کے بعد اڑتالیس گھنٹوں کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے نوازئیدہ بچوں کی تعداد پندرہ ہوچکی ہے اور تین دن میں یہ تعداد 18 ہو گئی ہے۔

    ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اموات کا ذمہ دار اسپتال کا عملہ ہے۔ والدین نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ وارڈ کا عملہ انتہائی بدتمیزی کرتا ہے۔ دوسری جانب اسپتال کا عملہ اور ڈاکٹر بچوں کی اموات طبعی قراردے رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔ جسے آج رپورٹ وزیرِاعلیٰ کوپیش کرنا ہے تاہم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔