Tag: سرکاری اسکولز

  • ہزاروں اساتذہ کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

    ہزاروں اساتذہ کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

    سمبڑیال : رہنما پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت 17 ہزار سرکاری اسکولز کو آؤٹ سورس کرنے جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت کا2لاکھ افرادکو وفاق سےنکالنےکاپلان ہے اور پنجاب حکومت17ہزارسرکاری اسکولزکوآؤٹ سورس کرنے جارہی ہے۔

    رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال سمیت بڑے اسپتالوں،بنیادی مراکز صحت کوبھی آؤٹ سورس کیا جائے گا، اساتذہ ،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف سراپااحتجاج ہیں، پنجاب حکومت سے صحت اور ایجوکیشن کا نظام نہیں چل رہاـ

    انھوں نے بتایا کہ سندھ میں دل کے13اسپتال100 فیصد فری ہیں، سندھ میں اوپن ہارٹ سرجری ایک ہفتہ میں ہوجاتی ہے،رہنماپیپلزپارٹی چوہدری منظور

    چوہدری منظور نے کہا کہ 2200روپےمن کسان کوگندم پڑرہی ہے،خریداری بھی نہیں کی جارہی، کسان بھوکامرےگاتودکانداربھوکامرجائےگا، پنجاب میں جوریفارمزہورہی ہیں میں کہتاہوں سب کاسمیٹک ریفارمز ہیں۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں12 کروڑ کی آبادی میں 10 کروڑ کو ٹریکٹر دے رہے ہیں، موجودہ حکومت مزدوروں اور کسانوں پرخوفناک حملہ کررہی ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں لاکھوں طلبا کا سرکاری اسکولز چھوڑنے کا انکشاف

    خیبرپختونخوا میں لاکھوں طلبا کا سرکاری اسکولز چھوڑنے کا انکشاف

    پشاور: خیبرپختونخوا میں لاکھوں طلبہ نے پانچویں جماعت سے پہلے تعلیم کو خیرباد کہہ دیا، پانچ سال میں پرائمری لیول پر ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار طلبہ ڈراپ آؤٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں لاکھوں طلبا کا سرکاری اسکولز چھوڑنے کا انکشاف سامنے آیا ، غیر سرکاری ادارے کے سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 5سال میں پرائمری لیول پر ایک لاکھ 66 ہزار طلباڈراپ آؤٹ ہوئے۔

    دستاویز میں بتایا کہ سال 2017 میں انرول پانچ لاکھ 71 ہزارطلبامیں 4لاکھ 4 ہزار پانچویں تک پہنچ گئے اور 5سال میں پانچویں کلاس تک مجموعی طور پر 29 فیصد طلبا ڈراپ آؤٹ ہوئے، جن میں 37 فیصد لڑکیوں ،22 فیصد لڑکوں نے پانچویں جماعت تک پہنچے سے پہلے تعلیم چھوڑ دی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈراپ آؤٹ میں کوہستان، تورغر، ڈی آئی خان اور ٹانک پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سب سے زیادہ کوہستان میں 80 فیصد بچے پانچویں جماعت سے پہلےڈراپ آؤٹ ہوئے ہیں۔

    دستاویز کے مطابق تورغر میں 58 فیصد، ٹانک میں 55 فیصد، ڈی آئی خان میں 47 فیصد، سوات میں 38 فیصد ، شانگلہ میں 100میں سے 57، بٹگرام میں 100 میں صرف 44 بچے پانچویں جماعت تک پہنچ پائے۔

    گزشتہ 5 سال میں پشاور میں پانچویں کلاس تک پہنچنے سے پہلے 34 فیصد بچے ڈراپ آوٹ ہوئے اور چھٹی سے دسویں کلاس تک 34 فیصد بچے سرکاری اسکولز سے ڈراپ آؤٹ ہوئے۔

    سال 2017 میں 3 لاکھ 13 ہزاربچےچھٹی جماعت میں انرول ہوئے،2لاکھ 7 ہزار دسویں تک پہنچ گئے۔