Tag: سرکاری اسکولوں

  • سرکاری اسکولوں میں مفت کھانا فراہم کرنے کا آغاز

    سرکاری اسکولوں میں مفت کھانا فراہم کرنے کا آغاز

    سندھ حکومت کی جانب سے پسماندہ علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں طالب علموں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے پسماندہ علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں ’’اسکول کھانا پروگرام‘‘ کے تحت طالب علموں میں مفت کھانا فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    یہ پروگرام سماجی تنظیم اللہ والا ٹرسٹ کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مراد میمن میں اس پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے سربراہ شاہد لون بھی موجود تھے۔
    صوبائی وزیر نے خود بچوں کو پلیٹوں میں کھانا دیا اور انہیں اپنے ہاتھوں سے کھلایا۔

    اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی رپورٹ حاصل کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ غذائی کمی کی وجہ سے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ اس پروگرام کی مدد سے بچوں کی نیوٹیریشنل ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ غربت کے لحاظ سے پاکستان کا شمار دس غریب ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ پاکستان میں 42 فیصد لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں بالخصوص پسماندہ علاقوں کے بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج اس پروگرام کا آغاز ہوا ہے اسکول کھانا پروگرام کی مدد سے پہلے مرحلے میں 70 ہزار سے زائد بچوں کو کھانا فراہم کیا جاۓ گا۔

  • کراچی میں بارش ، والدین کا سندھ حکومت سے  بڑا مطالبہ

    کراچی میں بارش ، والدین کا سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

    کراچی : والدین نے بارش کے باعث اسکول کی تدریس معطل کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا گندگی کےباعث بچوں کو اسکول لانا مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کےباعث سرکاری اسکولوں حاضری انتہائی کم رہی، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبات گھروں کوچلی گئیں۔

    اسکولز میں کلاس اول سے پانچویں جماعت کی طالبات کوگھر بھیج دیا گیا ، والدین کی جانب سے بارش کے باعث اسکول کی تدریس معطل کرنےکامطالبہ کیا۔

    والدین کا کہنا تھا کہ گندگی کےباعث بچوں کواسکول لانامشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

    گزشتہ روز کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ جمعرات 29 اگست کو کراچی میں تمام اسکول کھلے رہیں گے اور کراچی کے ضلع وسطی میں تعلیمی اداروں کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا تھا۔

    ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے عام تعطیل کے احکامات جاری کیے گئے تھے، ضلع وسطی میں بارش کے باعث چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • کراچی : اسکولوں سے مفرور اساتذہ  کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ

    کراچی : اسکولوں سے مفرور اساتذہ کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ

    کراچی : سرکاری اسکولوں سے مفرور اساتذہ کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا،  جو سالوں سےگھربیٹھیں تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرکاری اسکولوں سے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں محکمہ تعلیم سندھ نےمفرور اساتذہ کی حتمی لسٹ طلب کرلی ہے۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے ڈسٹرکٹ اورتعلقہ ایجوکیشن افسران کو2 روز میں حتمی ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مفرورملازمین نےوارننگ کے باوجود متعلقہ افسران سےرابطہ نہیں کیا، ایف آئی اے نے محکمہ تعلیم کوبیرون ملک مقیم ملازمین کا ڈیٹا دیا تھا۔

    مفروراساتذہ وملازمین سالوں سےگھربیٹھیں تنخواہیں وصول کررہےتھے تاہم محکمہ تعلیم کےمانیٹرنگ سیل اورایف آئی اے کی مدد سے مفرور ملازمین کا پتہ لگایا گیا۔

    کچھ ملازمین بیرون ملک مقیم اورکچھ نےجعلی میڈیکل جمع کرارکھا ہے۔

  • سرکاری اسکولوں میں اساتذہ پر سیل فون کے استعمال پر پابندی!

    سرکاری اسکولوں میں اساتذہ پر سیل فون کے استعمال پر پابندی!

    حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے دو اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ پر اسکول کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ تعلیم کے حکام کی جانب سے اضلاع کریم نگر اور پداپلی میں اسکول کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے۔

    حکام کی جانب سے اساتذہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سیل فون استعمال نہ کریں اور واٹس ایپ پر پوسٹ نہ کریں۔ بتایا جاتا ہے کہ حال ہی میں چند اساتذہ اسکول کے اوقات میں حکام کو نشانہ بناتے ہوئے واٹس ایپ پر پوسٹ کرتے ہوئے پائے گئے۔

    رپورٹس کے مطابق کریم نگر اور پیڈپلی اضلاع میں اس طرح کے واقعات رونما ہوئے جس کے باعث متعلقہ اضلاع کے عہدیداروں نے یہ احکامات جاری کئے ہیں۔

    مودی کے اڈانی نامی بینک کی کرپشن کی داستان ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز

    عہدیداروں کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ اساتذہ اپنے موبائل فونز کو ہیڈ ماسٹر، پرنسپل اور اسپیشل آفیسرز کی تحویل میں اسٹاف روم میں رکھیں، اساتذہ ضرورت پڑنے پر ٹیچنگ کے دوران پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کی اجازت سے ہی موبائل فونز کو استعمال میں لاسکیں گے۔

  • کراچی کے سرکاری اسکولوں کے لئے نیلے رنگ کا فرنیچر تیار

    کراچی کے سرکاری اسکولوں کے لئے نیلے رنگ کا فرنیچر تیار

    کراچی : سرکاری اسکولوں کے لئے نیلے رنگ کی 8 ہزار ڈیسک تیار کرلیں گئیں ، جس پر 15 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری اسکولوں کے لئے نیلے رنگ کا فرنیچر تیار کرلیا گیا ، 15 کروڑ کی لاگت سے 8 ہزار ڈیسک تیار کی گئیں ہیں۔

    رواں سال ایک نئی کمپنی کو فرنیچر کی خریداری کا ٹھیکہ دیا گیا ہے، ڈائریکٹر اسکولز نے بتایا کہ شہر کے سرکاری اسکولوں میں فرنیچر کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، اس مرتبہ فرنیچر کا رنگ تبدیل کر کے نیلہ رکھا گیا ہے۔

    سرکاری اسکولوں میں دو سال قبل گندمی رنگ کی ڈیسکیں تیار کی گئیں تھیں ، اور فرنیچر کی خراب کوالٹی کی بھی شکاتیں سامنے آئی تھیں۔

    گذشتہ روز فرنیچر میں کرپشن کے معاملے پر نجی کمپنی کا ٹینڈر معطل کردیا گیا تھا۔

  • والدین بچوں کو نجی اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں  کیوں داخل کرانے لگے؟ وجہ سامنے آگئی

    والدین بچوں کو نجی اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں کیوں داخل کرانے لگے؟ وجہ سامنے آگئی

    کراچی : والدین بچوں کو نجی اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے لگے اور کہا کہ بھاری فیسوں اور دیگر اخراجات کے باعث نجی اسکولز میں پڑھانا ممکن نہیں رہا۔

    تفصیلات کے مطابق بد ترین مہنگائی نے والدین کو بھی امتحان میں ڈال دیا ، نجی اسکولوں کی بھاری فیسوں کے بعد والدین نے سرکاری اسکولوں کارخ کر لیا ، سرکاری اسکولوں کی انرولمنٹ میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تازہ اعداد و شمار میں ککراچی کے سرکاری اسکولوں کی انرولمنٹ میں تقریباً دس ہزار طلبا کا اضافہ ہوا ہے ، حالیہ انرولمنٹ چارلاکھ چار ہزار پانچ سو اکیس ہے۔

    جس میں سے صرف پرائمری اسکولوں میں ایک لاکھ پچھتر ہزارآٹھ سو نوے بچے اور سیکنڈری اسکولوں میں 2 لاکھ 28 ہزار 631 طلبا زیر تعلیم ہیں جبکہ گزشتہ برس انرولمنٹ تین لاکھ پچانوےہزار پانچ سو بائیس تھی۔

    محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ رواں سال پورے سندھ کی مجموعی انرولمنٹ 45 لاکھ سے بڑھ کر 48 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

    والدین نے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گھر چلائیں یا بچوں کو معیاری تعلیم دلوائیں، بڑھتی فیسوں اور دیگر اخراجات کے باعث اب بچوں کو نجی اسکولز میں پڑھانا ممکن نہیں رہا۔

  • کراچی کے سرکاری اسکولوں میں کتنے افغان طالبعلم زیر تعلیم ہیں ؟  تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی کے سرکاری اسکولوں میں کتنے افغان طالبعلم زیر تعلیم ہیں ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی: کراچی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم افغان طالبعلموں کی تفصیلات سامنے آگئیں، مختلف اسکولوں 121 غیر قانونی افغانی طالبعلم زیر تعلیم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم افغان طالبعلموں کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا، ڈائریکٹراسکول یارمحمد بالادی نے بتایا کہ 121 غیر قانونی افغانی طالبعلم شہر کے مختلف اسکولوں زیر تعلیم ہیں۔

    یارمحمد بالادی کا کہنا تھا کہ جس میں سے 55 افغان طالبعلم ساؤتھ،24کورنگی ، 15افغان طالبعلم سینٹرل ،ویسٹ14، ملیر 7، کیماڑی 4 اور ایسٹ میں 2طالبعلم زیرتعلیم ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ 121 میں سے 71 طالبات اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کوڈیٹا جمع کرنےکےاحکامات جاری کیے گئے تھے۔

    ڈائریکٹر اسکولز سندھ کے مطابق سرکار ی اسکولوں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کی یہ فہرست سندھ حکومت کو ارسال کی جائے گی۔

  • سرکاری اسکولوں  سے 25 ہزار سے زائد اساتذہ  کا غیر حاضر ہونے کا انکشاف

    سرکاری اسکولوں سے 25 ہزار سے زائد اساتذہ کا غیر حاضر ہونے کا انکشاف

    کراچی : رواں سال سرکاری اسکولوں سے 25 ہزار سے زائد اساتذہ کا غیر حاضر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، نگراں وزیر تعلیم رعنا حسین نے کہا ہے کہ ان اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی مانیٹرنگ نے :سرکاری اسکولوں سے غیرحاضر اساتذہ کی رپورٹ تیار کرلی، جس میں رواں سال 25 ہزار 395 اساتذہ سرکاری اسکولوں سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 4 ہزار 679 اساتذہ ایسے ہیں جو گھر بیٹھیں تنخواہیں وصول کر رہے تھے ، 8 ہزار 409 اساتذہ مستقل غیر حاضر رہے جبکہ 6 ہزار 33 اساتذہ ہفتہ میں دو چھٹیاں کیں۔

    رپورٹ کے مطابق 6 ہزار 274 اساتذہ ایسے ہیں جنہوں نے ہر ہفتہ میں ایک چھٹی کی، محکمہ تعلیم کے ڈی جی مانیٹرنگ نے اساتذہ کی رپورٹ تیار کر کے وزیر تعلیم کو ارسال کر دی ہے۔

    نگراں وزیر تعلیم رعنا حسین نے کہا کہ ان اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،گھوسٹ اور مستقل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف سخت لائحہ عمل بنا کر کاروائی کرے گے، جو اساتذہ ہر ماہ اور ہفتہ میں چھٹی کرنے کے عادی ہیں انہیں وارننگ جاری کی جائے گی۔

  • خیبرپختونخوا سرکاری اسکولوں کےمین گیٹ پر پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا سرکاری اسکولوں کےمین گیٹ پر پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ

    پشاور : محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سرکاری اسکولوں کےمین گیٹ پرپاکستان کاجھنڈابنانےکافیصلہ کرلیا اور تمام اسکولوں کےپرنسپلز،ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ ٹیچرز کو جلد عمل کرنے ہدایات کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبےکےسرکاری اسکولوں کےمین گیٹ پر پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ کرلیا ، جھنڈےکےاوپر’’ہم پاکستانی، وی آر پاکستانی‘‘بھی لکھاجائے گا جبکہ جھنڈےکےساتھ ہی محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکا لوگو بھی بنایاجائے گا۔

    ڈائریکٹرایجوکیشن خیبرپختونخوا نے ایجوکیشن افسران کومراسلہ جاری کردیا ، جس میں تمام اسکولوں کےپرنسپلز،ہیڈ ماسٹرزاورہیڈ ٹیچرز کو جلد عمل کرنے ہدایات کی گئی ہے۔

    مشیرتعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اقدام سےطلبامیں وطن سے محبت کا جذبہ مزید بڑھے گا، ’’ہم پاکستانی‘‘کا پیغام صوبے کے ہر گھر تک جائے گا۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم 2019 کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا اور کہا تھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل25(اے) کے تحت 8سے لے کر16سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    اس سال داخلہ مہم میں آٹھ لاکھ بچوں کے داخلے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ قوم کے بچوں کو بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کریں گے اور داخلہ مہم کا جائزہ لینے کے لئے خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کا خود دورہ کروں گا اوراس سلسلے میں ایجوکیشن آفسران سے باقاعدہ بریفنگ بھی لی جائے گی۔

  • نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ، والدین نے سرکاری اسکولوں کارخ کرلیا

    نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ، والدین نے سرکاری اسکولوں کارخ کرلیا

    کراچی: نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے پر والدین نے سرکاری اسکولوں کارخ کرلیا، والدین کا کہنا ہے فیسوں میں اضافہ اورروزانہ ایکٹیوٹی کےنام پر پیسے لیے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے پر والدین نے ضلع جنوبی کےدرجنوں نجی اسکولوں میں بچوں کے داخلے منسوخ کرا دیےاور سرکاری اسکولوں کارخ کرلیا۔

    والدین کا کہنا ہے فیسوں میں اضافہ اورروزانہ ایکٹیوٹی کےنام پر پیسے لیےجاتے ہیں۔

    سرکاری اسکول کی پرنسپل نے کہا 2300بچوں نےگورنمنٹ چرچ مشن اسکول میں داخلہ حاصل کیا، رواں سال اب تک مزید ایک ہزار سےزائد داخلہ فارم لےچکے ہیں اور والدین کی بڑی تعدادداخلے کیلئے رجوع کررہی ہے۔

    مزید پڑھیں : نجی اسکولوں کی فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ غیرقانونی قرار‘ سندھ ہائی کورٹ

    یاد رہے کہ ستمبر 2018 میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نجی اسکولوں کو 5 فیصد سے زیادہ فیس بڑھانے کا اختیارنہیں ہے جبکہ عدالت نے نجی اسکولوں کو 5 فیصد سے زائد فیس وصولی سے روک دیا تھا۔

    پرائیوٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کو غیرقانونی قرار دیے جانے کے باوجود اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔