Tag: سرکاری اسکول میں داخلہ

  • کراچی : پرائیویٹ اسکولوں کے ڈھائی ہزار بچوں نے سرکاری اسکول میں داخلہ لے لیا

    کراچی : پرائیویٹ اسکولوں کے ڈھائی ہزار بچوں نے سرکاری اسکول میں داخلہ لے لیا

    کراچی : پرائیویٹ اسکول کی فیسوں سے پریشان والدین نے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکول میں کرادیا، ڈھائی ہزار بچے نجی اسکولوں کو چھوڑ کر سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پرائیویٹ اسکول کی فیسوں سے پریشان والدین نے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکول میں کرادیا، والدین کا کہنا ہے سرکاری اسکول کی پڑھائی پرائیویٹ اسکول سے اچھی ہے۔

    والدین کو خوشگوار حیرت تب ہوئی جب انہیں سرکاری اسکول میں تبدیلی نظر آئی نشتر روڈ پر واقع سرکاری اسکول میں مختلف پرائیوٹ اسکولوں کے ڈھائی ہزاربچوں نے داخلہ لے لیا۔

    طلباء و طالبات کے والدین کہتے ہیں کہ سرکاری اسکول کی پڑھائی پرائیوٹ سے زیادہ اچھی ہے، داخلے کے لیے آئی ننھی بچی نے پرانے اسکول میں پڑھائی کا حال بھی یہی بتایا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ایک ہزار طلبہ چرچ مشن اسکول میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔ اس مہنگائی کے دور میں بچوں کو پڑھانا تو دور کی بات ہے پہلے ٹوٹے پھوٹے درو دیوار دیکھ کر شہری سرکاری اسکولوں کے آس پاس بھٹکتے بھی نہ تھے۔

    مزید پڑھیں: وزیرتعلیم سندھ نےاپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں داخل کرادیا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال سابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اسمبلی میں اعلان پرعمل کر دکھایا اور اپنی بیٹی سمیت دو بھتیجیوں کو سرکاری اسکول میں داخل کروادیا۔ سردار شاہ کی بیٹی کا گورنمنٹ گرلز میراں اسکول میں داخلہ ہوا، 9سال کی بیٹی چوتھی جماعت کی طالبہ ہے۔

  • وزیرتعلیم سندھ نےاپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں داخل کرادیا

    وزیرتعلیم سندھ نےاپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں داخل کرادیا

    کراچی: وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا اور کہا کہ بہتری کی شروعات اپنےآپ سےاپنےگھرسےہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے اسمبلی میں اعلان پرعمل کر دکھایا اور اپنی بیٹی سمیت 2بھتیجیوں کو سرکاری اسکول میں داخل کروادیا۔

    سردارشاہ کی بیٹی کا گورنمنٹ گرلز میراں اسکول میں داخلہ ہوا، 9سال کی بیٹی چوتھی جماعت کی طالبہ ہے۔

    وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ بہتری کی شروعات اپنے آپ سے اپنے گھر سے ہوتی ہے۔

    خیال سردارشاہ نے اپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں داخل کرانے کا اعلان کیا تھا جبکہ رکن سندھ اسمبلی باری پتافی نے بھی ایسا ہی اعلان کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : میں اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں تعلیم دلواؤں گا، وزیرتعلیم سندھ

    یاد رہے 29 ستمبر کو وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں تعلیم دلواؤں گا،بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ڈوبتی کشتی کو کنارے لگانا ہوگا۔

    سردارشاہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام کو سیاسی مصلحتوں سے ہٹ کر اون کرنا ہوگا محکمہ تعلیم کوجادوکی چھڑی سےٹھیک کرنا بس میں نہیں ، تعلیم کو بہتر کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔