Tag: سرکاری افسر کا بیٹا

  • کراچی : ڈیفنس بخاری کمرشل سے سرکاری افسر کا بیٹا لاپتہ

    کراچی : ڈیفنس بخاری کمرشل سے سرکاری افسر کا بیٹا لاپتہ

    کراچی : ڈیفنس بخاری کمرشل سرکاری افسر کا بیٹا لاپتہ ہوگیا، والد نے بتایا کہ 24 مئی کی شام بیٹے حسن سے رابطہ ہوا تو کہا تھوڑی دیر میں گھر آؤں گا لیکن اس کا اب تک کچھ پتہ نہ چل سکا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ایک سرکاری افسر کا بیٹا لاپتہ ہو گیا، واقعہ بخاری کمرشل کے قریب پیش آیا۔

    پولیس نے متاثرہ کے والدین کی شکایت پر درخشاں تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    والد نے بتایا گیا کہ 24 مئی کی شام بیٹے حسن سے رابطہ ہوا تو کہا تھوڑی دیر میں گھر آؤں گا لیکن جب حسن سے دوبارہ 2 گھنٹے بعد رابطہ کیا تو دونوں موبائل نمبرز بند تھے۔

    مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل کیس : عبوری چالان میں اہم انکشافات سامنے آگئے

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ہر جگہ تلاش کیا مگر کہیں پتہ نہ چل سکا ،شبہ ہے بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بھی ایسا ہی ایک کیس سامنے آیا تھا جب مصطفیٰ عامر، جو ایک سرکاری افسر کا بیٹا بھی تھا، ڈی ایچ اے کے علاقے سے لاپتہ ہو گیا تھا، بعد میں انکشاف ہوا کہ اسے 6 جنوری کو اس کے دوستوں نے اغوا کر کے قتل کر دیا تھا۔

  • کراچی : بااثر سرکاری افسر کے بیٹے نے  گاڑی چیک کرنے والے اہلکار کی ٹانگیں اور ہاتھ توڑ دیئے

    کراچی : بااثر سرکاری افسر کے بیٹے نے گاڑی چیک کرنے والے اہلکار کی ٹانگیں اور ہاتھ توڑ دیئے

    کراچی : بااثر سرکاری افسر کے بیٹے نے گاڑی چیک کرنے والے اہلکار کی ٹانگیں اور ہاتھ توڑ دیئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بااثر سرکاری افسر کے بیٹے کی گاڑی چیک کرنا جرم بن گیا، ملزم ڈرائیور نے تیز رفتاری سے اہلکار کو ٹکر مار کر ٹانگیں اورہاتھ توڑ دیا۔

    باوردی اہلکار کی دونوں ٹانگیں اور ہاتھ توڑے جانے کا انکشاف ہوا، تھانہ ساحل کی حدودمیں واقعہ 19 دسمبر کو فیز8میں پیش آیا تاہم سابق عارضی ایس ایس پی اور بالاافسران کی مبینہ مداخلت پر مقدمہ درج نہ ہوا۔

    نئے ایس ایس پی ساؤتھ نے چارج لیتے ہی بااثر ملزم پر مقدمہ درج کرا دیا، مدعی اہلکارمختیاراحمد نے بتایا کہ وقوعے کے روز میں سرکاری موبائل پر ڈیوٹی کر رہا تھا کہ ایک کار مشکوک انداز میں اندھیرے میں کھڑی تھی، کار میں ایک لڑکا وسیم شمشاد اور لڑکی بیٹھے ہوئے تھے۔

    اہلکار کا کہنا تھا کہ کار سوار لڑکے نے کہا میرا باپ سیکریٹری ریوینیو سندھ ہے،تمہاری اوقات کیا ہے تم میری گاڑی چیک کرو ، جس کے بعد ڈرائیورگالیاں دیتا ہوا گیا اور واپس تیز رفتاری سےآکرگاڑی سےٹکرماری۔

    زخمی اہلکار نے اپنے بیان میں کہا کہ گاڑی کی ٹکر سے میں بے ہوش ہوگیا،4روز کے بعد ہوش آیا، جب ہوش میں آیا میری دونوں ٹانگیں اور ایک ہاتھ ٹوٹاہواتھا، مجھے پتہ چلا کہ ملزم کو تھانے سے لے گئے اورمقدمہ بھی درج نہ ہوا۔

    ایس ایس پی ساوتھ ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار اس وقت اسپتال میں زیرعلاج ہے، ملزم کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت پرچہ درج کیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے 3 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔