Tag: سرکاری ایمبولینس

  • کراچی : سرکاری ایمبولینس میں اسمگلنگ  کا بڑا انکشاف

    کراچی : سرکاری ایمبولینس میں اسمگلنگ کا بڑا انکشاف

    کراچی : شہرقائد میں سرکاری ایمبولینس کو اسمگلنگ میں استعمال کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس نے ایمبولینس سےاسمگل چھالیہ اور منشیات برآمد کرکےدو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماڈل کالونی پولیس نے ایمبولینس سے اسمگل چھالیہ اور منشیات برآمد کرلی اور 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایمبولینس سجاول کے سول اسپتال کی ہے، ملزمان یوسف گوٹھ ٹرمینل سےمنشیات ایمبولیس میں سجاول لےجارہےتھے۔

    گذشتہ سال بھی کراچی میں ایمبولینس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا تھا، پولیس نے ایمبولینس کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

    کراچی میں موچکو پولیس نے حب ریور روڈ لکی چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران بلوچستان سے کراچی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی تھی۔

  • سکھر:‌ ملزمان لاش سمیت سرکاری ایمبولینس لے کر فرار

    سکھر:‌ ملزمان لاش سمیت سرکاری ایمبولینس لے کر فرار

    سکھر: سندھ کے شہر سکھر میں ملزمان لاش سمیت سرکاری ایمبولینس لے کرفرار ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں پیش آیا، خاتون کو کاری قراردے کر قتل کیا گیا تھا.

    [bs-quote quote=”واقعہ سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں پیش آیا، خاتون کو کاری قراردے کر قتل کیا گیا تھا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    مقتولہ کو شوہر نے قتل کیا تھا،لاش مردہ خانے منتقل کی جارہی تھی، ملزمان نے راستے میں‌ حملہ کر دیا اور ایمبولینس چھین کرفرارہوگئے.

    ڈرائیور نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ایمبولینس چھیننے والا مقتولہ کا بھائی اورشوہر تھا، جنھوں نے اسلحے کے زور پر یہ واردات کی.

    ایس ایچ اوپنوعاقل کے مطابق ملزمان نے کیس خراب کرنے کے لئے ایسی واردات کی، شک ہے کہ ملزمان نے لاش کو غائب کرنے کے لیے چھینا ہے۔ 

    پولیس نے ناکا بندی کرکے ایمبولینس کی تلاش شروع کر دی ہے، مگر کوئی کامیابی نہیں ہوئی.