Tag: سرکاری بجلی گھر

  • 3 ماہ میں‌ سرکاری بجلی گھروں کو اربوں روپے کی ادائیگیوں کا انکشاف

    3 ماہ میں‌ سرکاری بجلی گھروں کو اربوں روپے کی ادائیگیوں کا انکشاف

    اسلام آباد: تین ماہ میں بجلی کی عدم پیداوار کے باوجود سرکاری بجلی گھروں کو اربوں روپے کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) میں سرکاری بجلی گھروں کو اربوں کی کیپسٹی پیمنٹس کا انکشاف ہوا ہے، جنوری سےمارچ کے دوران واپڈا کے پن بجلی گھروں کو 21 ارب 27 کروڑ سے زائد ادائیگیاں کی گئیں، جب کہ ان بجلی گھروں نے اپنی صلاحیت کی صرف 13 سے 25 فی صد تک بجلی پیدا کی۔

    دستاویز کے مطابق پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کو 1 ارب 81 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں، نیلم جہلم ہائیدرو پاور کمپنی کو 18 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی۔

    سرکاری بجلی گھر جنکوون کو 2 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی ہوئی، جنکوتھری کو ساڑھے 4 ارب روپے سے زائد کی کیپسٹی پیمنٹس کی گئیں، حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو 8 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی۔

    بلوکی پاور پلانٹ کو 7 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کی کیپسٹی پیمنٹس کی گئیں، قائد اعظم سولر پاور لمیٹڈ کو 2 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد ادا کیے گئے، جب کہ چشمہ نیو کلئیر پاور پلانٹس کراچی نیو کلئیر پاور پلانٹ یونٹ 2،3 کو اربوں کی ادائیگیاں کی گئیں۔

  • بجلی کی کم پیداوار کے باوجود سرکاری بجلی گھروں کو بھی اربوں روپے کی ادائیگی

    بجلی کی کم پیداوار کے باوجود سرکاری بجلی گھروں کو بھی اربوں روپے کی ادائیگی

    اسلام آباد: رواں سال جنوری تا مارچ میں سرکاری بجلی گھروں کو بھی اربوں روپے کی کیپسٹی پیمنٹس کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    جنوری تا مارچ کے دوران 3 ماہ میں واپڈا پن بجلی گھروں کو 21 ارب 27 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ واپڈا پن بجلی گھروں نے اپنی صلاحیت کے حساب سے صرف 13 سے 25 فیصد تک بجلی پیدا کی۔

    پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کو 1 ارب 81 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں، نیلم جہلم ہائیدرو پاور کمپنی کو 18 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی ہوئی۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری بجلی گھر جنکوون کو 2 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی، سرکاری بجلی گھر جنکو تھری کو ساڑھے 4 ارب روپے سے زائد کی کیپسٹی پیمنٹس کی گئیں۔

    حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو 8 ارب روپے سے زائد دیے گئے، بلوکی پاورپلانٹ کو 7 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کی کیپسٹی پیمنٹس ہوئیں۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ قائداعظم سولر پاور لمیٹڈ کو 2 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد ادا کیے گئے، چشمہ نیوکلئیر پاور پلانٹس، کراچی نیوکلئیر پاور پلانٹ یونٹ 3، 2 کواربوں کی ادائیگیاں کی گئیں۔