حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت بچ جانے والے کوٹے پر دوبارہ حج درخواستیں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے، آئندہ ہفتے سے پانچ ہزار درخواستیں وصول کی جائیں گی، نئی حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 5 روز مقرر کرنےکی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں تھیں، سرکاری حج اسکیم میں رہ جانیوالے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
وزارت مذہبی امور نے نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی بھی نہ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پہلےآئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔
اسلام آباد : سرکاری حج کیلئے درخواستوں کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا تاہم درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے4روزمیں11ہزار287حج درخواستیں وصول ہوئیں،15 نامزد بینکوں کے ذریعے درخواستوں کی وصولی 3 دسمبرتک جاری رہےگی۔
ترجمان نے بتایا کہ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی تاہم 65 سال سے کم عمر درخواست گزاروں کے لیے کوروناویکسین کی لازمی شرط ختم کردی۔
اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج کی محدود نشستوں پردرخواستیں طلب کرلیں، درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے حج پر جانے کے خواہشمند افراد کو ایک اور موقع دے دیا، وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج کی محدود نشستوں پردرخواستیں طلب کرلیں۔
ترجمان نے بتایا کہ محدود نشستوں پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں طلب کی گئیں، درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے،
ترجمان مذہبی امور کا کہنا تھا کہ درخواست فارم مذہبی امورکے سیکشن افسرحج پالیسی کو بھجوائیں، حج درخواست فارم پر پورے گروپ کی تفصیلات بھجوائی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد: سرکاری حج پیکج مہنگا ہونے کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں جس کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت حج پیکج میں ساڑھے 3 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق گزشتہ سال قربانی سمیت حج پیکج 8 لاکھ 26 ہزار 528 روپے تھا جب کہ رواں سال قربانی کے علاوہ اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گئے، جس کا مطلب یہ کہ اب 50 ہزار روپے سے لے کر 74 ہزار روپے قربانی کے لیے اضافی الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔
حاجیوں کے کھانے پینے کے اخراجات میں 100 فیصد تک اضافہ ہوا، فی حاجی 38 روز کے کھانے پینے کا خرچہ ایک لاکھ سے بڑھ گیا، گزشتہ سال کھانے پینے کے اخراجات 53 ہزار 440 روپے تھے۔
دستاویزات کے مطابق مکہ مکرمہ میں رہائش کے کرائے بھی 70 فیصد سے زیادہ ہوگئے، کرایہ ایک لاکھ 11 ہزار کے بجائے ایک لاکھ 93 ہزار روپے ہوگیا جبکہ مدینہ میں رہائش کا کرایہ 37 ہزار سے بڑھ کر 78 ہزار روپے ہوگئے ہیں۔
ٹرانسپورٹ اخراجات 61 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار ہوگئے، رواں سال حج پیکج میں 43 ہزار 882 روپے ٹرین کرایہ بھی شامل ہے، حج لازمی اخراجات بھی 3 لاکھ سے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار ہوگئے، رواں سال جہاز کے کرائے بھی 70 ہزار بڑھ کر ڈھائی لاکھ کردیا گیا ہے، ہوائی جہاز کا ٹکٹ گزشتہ سال ایک لاکھ 81 ہزار 760 روپے کا تھا۔
دستاویز کے مطابق زم زم چارجز 721 کے بجائے 1100 روپے وصول کئے جائیں گے، ادویات ویکسین وغیرہ کی مد میں بھی 12 ہزار روپے لئے جائیں گے، ویزا فیس بھی 16 ہزار سے بڑھ کر 22 ہزار 275 روپے ہوگئی ہے۔
اسلام آباد : سرکاری ا سکیم کے تحت حج میں 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری یوم ہے ، رواں سال حج مہنگا ہونے کے سبب کم درخواستیں وصول ہوئیں۔
سرکاری اسکیم کے تحت حج میں7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔
وزارت مذہبی امور کو آن لائن اور براہ راست درخواستیں جمع کرائی جارہی ہیں جبکہ بینکوں اور آن لائن سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔
وزارت مذہبی امور نے فیصلہ کیا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی جائے گی اور عازمین حج اپنے کوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے لازمی کر لیں۔
خیال رہے رواں سال حج 2022 میں پاکستان کیلئے 81 ہزار 132 عازمین کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: پاکستانی عوام کے لیے حج کی ادائیگی کے حوالے سے خوش خبری ہے کہ اب ان شہریوں کے لیے بھی حج کرنا ممکن ہو جائے گا جو صاحب استطاعت نہیں ہیں۔
اس سلسلے میں ملائشیا میں شروع کیا جانے والا ایک پروگرام ’تابونگ حاجی پروگرام‘ پاکستان میں بھی شروع کیا جا رہا ہے، جو ملک کے اندر معیشت کے لیے بھی گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے میاں عمران نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تابونگ حاجی منصوبہ دراصل ملائشیا میں حج کرنے کا ایک سرکاری منصوبہ ہے جس کے تحت ملائشیا کا عام آدمی اگر حج کرنا چاہتے ہیں تو سرکار کے بنائے ہوئے سسٹم کے تحت ٹی ایچ ابراڈ ایک اکاؤنٹ کھولتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ سرکار ان پیسوں کو اسلامی شریعہ بورڈ کے ذریعے حلال پروجیکٹس میں لگاتی ہے، ملائشیا کے اندر بھی اور باہر بھی، اس سے جو حلال ریٹرن آتا ہے وہ ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کیا جاتا ہے، جب ان کی آمدن حج اخراجات کے برابر ہو جاتی ہے تو حکومت پھر انھیں حج کے لیے بھیج دیتی ہے۔
واضح رہے کہ حج ادائیگی کے حوالے سے موجودہ حکومت سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے، موجودہ اخراجات 4 لاکھ 86 ہزار روپے ہیں، جب کہ دو سال قبل تک یہ اخراجات 2 لاکھ 93 ہزار روپے تھے۔
میاں عمران کا کہنا تھا کہ تابونگ حاجی پروگرام کے ایکٹ کا ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا گیا ہے کہ وہ اس پر نظرثانی کرے، یہاں سے یہ منسٹری میں جائے گا اور پھر کابینہ میں پیش ہوگا، اور آئندہ جو پالیسی ہوگی وہ اس کے مطابق ہوگی۔
انھوں نے کہا اس کا پاکستان کی معیشت کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا، وہ پیسہ جو لوگوں کے پاس گھروں میں پڑا ہوا ہے وہ بینک سسٹم میں آ جائے گا اور نقد ذخائر بڑھیں گے، اس پیسے کو ڈالر میں رکھا جائے گا جسے سے حکومت پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔
اس پروجیکٹ سے متعلق حکومت کو تجاویز دی گئی ہیں کہ اسٹیٹ بینک میں حج فنڈ کے نام سے علیحدہ کاؤنٹرز بنائے جائیں، اور حکومت کھاتے کھولنے کے لیے ایک لاکھ روپے کی رقم مختص کرے، پروجیکٹ کے کھاتے اسلامی بینکوں اور ڈاک خانوں میں کھولے جائیں، حج کی ادائیگی کے بعد منافع بچ جائے تو لوگوں کو واپس کر دیا جائے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی حج کے لیے استطاعت بڑھانے کے لیے آزمودہ طریقہ کار ہے۔
میاں عمران کے مطابق یہ منصوبہ 1963 میں ملائشیا میں شروع ہوا، اس وقت صرف بارہ تیرہ سو لوگوں نے دل چسپی دکھائی تھی، لیکن آج وہاں 90 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹس کھل چکے ہیں، یہ منصوبہ ملائشیا میں معاشی طور پر اس قدر مضبوط ہے کہ یہ ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں اگر آپ کے پاس 4 لاکھ روپے ہیں اور آپ کے حج کے اخراجات 5 لاکھ ہیں، تو آپ صاحب استطاعت نہیں ہیں، اب آپ حکومت کے پاس جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اکاؤنٹ میں یہ پیسے رکھ لیں اور ان کو حلال پروجیکٹس میں لگا لیں، حکومت ان پیسوں کو حلال منصوبوں میں لگاتی ہے اور اس سے آنے والا آمدن آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی ہے، جیسے ہی آپ کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ روپے مکمل ہو جاتے ہیں تو حکومت آپ سے کہتی ہے کہ اب آپ صاحب استطاعت ہو چکے ہیں، آپ جا کر حج کر آئیں۔
میاں عمران نے کہا کہ ہمارے حج اخراجات میں ایک تو سعودیہ کے اخراجات ہیں دوم سفر کے اخراجات ہیں، ملائشیا میں جو لوگ ہوائی جہاز سے سفر کرتے ہیں انھیں حکومت سبسڈی دیتی ہے، حکومت پاکستان کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ حج کے دنوں میں ٹکٹ بڑھ جاتے ہیں، تو عام آدمی کے لیے اسے نارمل رکھا جائے، تاکہ اخراجات میں کمی آئے۔
اسلام آباد : سرکاری حج کےنرخوں میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے سے زائدکا اضافہ کردیا گیا اور وزیرمذہبی امورکوحج معاملات سے لا تعلق کر دیا، وزارت میں تبدیلیوں سے اصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہونے سے حج مہنگاہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری حج کےنرخوں میں سوالاکھ روپےسےزائدکااضافہ کردیاگیا، جس کے بعد رواں سال سرکاری حج کے کم ازکم نرخ ساڑھے5لاکھ روپےہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرمذہبی امورکوحج معاملات سےلاتعلق کر دیاگیا ہے ، جس کے بعد نورالحق قادری بطوراحتجاج بیرون ملک چلےگئے ہیں جبکہ حج پالیسی وفاقی کابینہ کے2 دن قبل ہونے والے اجلاس میں پیش نہ کی جاسکی۔
ذرائع کے مطابق معاملات مشیر برائے حج ارباب شہزاد، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری مذہبی امورکے پاس ہیں ، وزارت میں تبدیلیوں سےسعودی عرب میں کمپنیوں سےاصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہوسکے، جس کے باعث حج مہنگاہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سیکریٹری،ڈی جی ڈاکٹر ساجد،ڈائریکٹرحج مکہ سیدامتیازشاہ کوتبدیل کیا گیا اور بیوروکریسی نےتجربہ کار ٹیم کوہٹاکرنئی ٹیم لگادی جسےمعاملےکاعلم نہیں۔
ذرائع کے مطابق ماضی میں23سوریال کی رہائش اب25سوریال سےزائدمیں حاصل کی گئی، رواں سال ساڑھے8سو ریال میں ملنے والی رہائش ساڑھے9سوریال میں ملی جبکہ ٹرانسپورٹ کی مدمیں فی حاجی 150 ریال کااضافہ کر دیا گیا ہے۔