Tag: سرکاری دفاتر

  • تمام سرکاری دفاتر اور اسکولوں کو تالے لگا دیے گئے

    تمام سرکاری دفاتر اور اسکولوں کو تالے لگا دیے گئے

    بلوچستان گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات منظور نہ کیے جانے پر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر اور اسکولوں کو تالے لگا دیے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کےمطابق بلوچستان گرینڈ الائنس کا بجٹ میں تنخواہوں میں شرح میں کم اضافے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اس احتجاج کو وسیع کرتے ہوئے مظاہرین نے احتجاجاً تمام سرکاری دفاتر اور اسکولوں کو تالے لگا دیے ہیں اور حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

    چیئرمین بلوچستان گرینڈ الائنس عبدالقدوس کاکڑ نے کہا کہ بجٹ میں ہمارے تمام مطالبات کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ آج اور کل صوبے کے تمام سرکاری دفاتر کی تالا بندی ہوگی۔ پھر بھی مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو صوبے بھر کے سرکاری ملازمین کوئٹہ پہنچیں گے اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔

    دوسری جانب سرکاری دفاتر کی تالا بندی سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بالخصوص دور دراز سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ آنے والے افراد رُل گئے۔

  • سرکاری دفاتر میں بڑی پابندی عائد

    سرکاری دفاتر میں بڑی پابندی عائد

    پشاور : سرکاری دفاتر میں بڑی پابندی عائد کردی گئی ، اب کسی بھی سرکاری دفترمیں ایف ٹی ایس کے بغیر فائل ورک نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری دفاتر میں فائل ٹریکنگ سسٹم لازمی قرار دے دیا گیا، جس کے تحت کسی بھی سرکاری دفترمیں ایف ٹی ایس کے بغیر فائل ورک نہیں ہوگا۔

    چیف سیکرٹری کے پی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے کیے گئے ، جس میں عوامی خدمات کے تمام امور کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 2 ہفتے کا وقت مقرر کردیا۔

    سیکرٹری کمیٹی اجلاس میں حکومت کیخلاف کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی اینڈ ڈی کے زیر اہتمام ترقیاتی کاموں کیلئے ڈیولپمنٹ ورکنگ پورٹل فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • رمضان المبارک میں  سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟  اعلان ہوگیا

    رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : حکومت نے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا ، دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 3 بجے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کیلئے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری دفاترکے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 5 روز کام والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 3 بجے اور 6 روز کام والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 2 بجے ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 تک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں میں روزانہ اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کردی جاتی ہے۔

  • سعودی عرب: عید الفطر کی تعطیلات میں کون سے سرکاری دفتر کھلے ہوں گے؟

    سعودی عرب: عید الفطر کی تعطیلات میں کون سے سرکاری دفتر کھلے ہوں گے؟

    ریاض: سعودی حکام نے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں کہ مملکت میں عید الفطرکی تعطیلات کے دوران جوازات کے کون سے دفاتر کھلے رہیں گے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے عید الفطر کے دوران مملکت کے 13 ریجنوں اور ان کی اہم کمشنریوں میں اپنے دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے۔

    محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ریاض شہر کے الرمال محلے میں محکمہ پاسپورٹ کا دفتر ہفتے کے تمام دن کھلا رہے گا، اوقات کار رات 9 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔

    الخرج کمشنری کے روشن مال میں دفتر اتوار سے جمعرات تک رات 9 سے 1 بجے تک رمضان کے آخری دن تک کھلا رہے گا۔

    محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ جدہ میں الصیرفی مال اور التحلیہ مال کے دفاتر اتوار سے جمعرات تک رات 10 بجے سے 1 بجے تک رمضان کے آخری دن تک کھلے رہیں گے۔

    محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مملکت کے دیگر ریجنوں اور کمشنریوں میں ہمارے دفاتر رمضان المبارک کے دوران اتوار سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اور عید ایام میں اتوار سے جمعرات تک صبح 8 سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔

  • دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے ،  سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی

    دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے ، سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا حکم دے دیا اور خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن کا انتباہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا حکم دے دیا۔

    سندھ حکومت کی جانب سے ہدایت کی ہے کہ تمام عملہ اور افسران اگلے حکم تک دفاتر نہ چھوڑیں اور ساتھ ہی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن کا انتباہ جاری کردیا ہے۔

  • کرونا وائرس: سرکاری دفاتر کے لیے ہدایات جاری

    کرونا وائرس: سرکاری دفاتر کے لیے ہدایات جاری

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لیے رہنما اصول جاری کردیے گئے، ماسک اور سماجی فاصلے کو ایک بار پھر لازمی قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے اور مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

    وزیر صحت کا کہنا ہے کہ عوام کو کرونا وائرس سے بچنے کی حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدر آمد کرنا ہوگا، ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لیے رہنما اصول جاری کیے گئے ہیں۔

    جاری کردہ اصولوں کے مطابق دفتر سمیت ہر جگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ رکھا جائے، عبادت اور نماز کے دوران بھی سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے، دفاتر کے داخلی راستوں اور واش رومز میں ہینڈ سینی ٹائزر موجود ہونا چاہیئے۔

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے، کرونا وائرس کی علامات رکھنے والوں کو دفاتر اور عمارتوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ ہر کسی کے ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ :  سرکاری دفاتر کیلئے کورونا ایس او پیز جاری

    کورونا کیسز میں اضافہ : سرکاری دفاتر کیلئے کورونا ایس او پیز جاری

    اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سرکاری دفاتر کیلئے کورونا ایس او پیز جاری کردی گئیں ، جس میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی اوسی نے سرکاری دفاتر کیلئے کورونا ایس او پیز جاری کردیں، جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو کوروناایس اوپیز کے بارے میں آگاہی دی جائے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں نماز کے دوران سماجی فاصلہ ، دفاتر کے داخلی راستے پر سینیٹائزر کی دستیابی اور عملے کی کوروناویکسی نیشن یقینی بنائی جائے۔

    این سی او سی نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں مصافحہ اور گلے ملنے سے گریز کیا جائے اور داخلی مقام پر عملے کا ٹمپریچر چیک کیا جائے، کورونا علامات ظاہر ہونے پر عملے کو دفاتر میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

    این سی او سی کے مطابق سرکاری دفاترمیں ماسک کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے اور سرکاری ملازمین میں کھانسی،نزلہ،بخارکی علامات ظاہر ہونے پر رپورٹ کیا جائے۔

    ایس او پیز میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین میں علامات ظاہرہونےپرکوروناٹیسٹ کرایاجائے اور کورونا بوسٹر ڈوز ویکسی نیشن لازمی کرائی جائے

    این سی او سی نے کہا کہ سرکاری دفاترمیں آنے والے مہمانوں کا بھی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیاجائے۔

  • رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    اسلام آباد :  حکومت نے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا ، وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے سرکاری دفاتر کے اوقات کار  پر حکم نامہ جاری کیا، پانچ اور چھ روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر کیلئے الگ الگ اوقات کار جاری کئے گئے ہیں۔

    حکم نامے میں کہا ہے کہ 5روز کھلے رہنے والے وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے اور 6 روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر صبح 10تا 3بجےتک کھلے رہیں گے۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق جمعتہ المبارک کو وفاقی سرکاری کے اوقات کار صبح 10تا دوپہر1بجے تک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں میں روزانہ اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کردی جاتی ہے۔

    یاد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے کہا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کو لاہور،اسلام آباد، پشاورسمیت کئی شہروں میں دیکھاجاسکےگا اور 14اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔

  • سعودی حکومت کی مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم ہدایت

    سعودی حکومت کی مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم ہدایت

    ریاض: سعودی حکومت نے مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں غیر ملکی فنکاروں کی جگہ مقامی فنکاروں کے تیارہ کردہ فن پارے آویزاں کرے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی وزارت یا محکمہ اپنے صدر دفتر میں غیر ملکی فن کاروں کے شہ پارے نہ سجائے۔

    یہ ہدایت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر شاہ سلمان نے جاری کی ہے۔

    تمام سرکاری اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف سعودی فنکاروں کے شہ پارے ہی آویزاں کریں اور غیر ملکی فن کاروں کی تخلیقات نہ سجائیں۔

    اس سے قبل سعودی کابینہ نے وزارت ثقافت کو ہدایت دی تھی کہ وہ سعودی فن کاروں کے شہ پاروں کا ریکارڈ تیار کرے اور تمام سرکاری اداروں کو ان سے متعارف کروانے کا اہتمام بھی کیا جائے۔

    سعودی حکومت قومی ثقافت کو متعارف کروانے اور دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی پالیسی بنا چکی ہے۔

    اس مقصد کے لیے وزارت ثقافت قائم کی گئی ہے، وزارت ثقافت نے سعودی فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور مقامی شہریوں کو غیر ملکیوں کے فن پاروں کے سحر سے نکالنے کی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔

  • سرکاری دفاتر میں ماسک پہننے پر سختی سے عمل کی ہدایت

    سرکاری دفاتر میں ماسک پہننے پر سختی سے عمل کی ہدایت

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننے پر سختی سے عمل کی ہدایت کردی اور کہا ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری دفاترمیں ماسک پہننےپرسختی سےعمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بغیر ماسک کسی کو سرکاری دفاترمیں داخل ہونےکی اجازت نہ دی جائے، ماسک پہننےکی پابندی سےکوئی بھی مستثنیٰ نہیں ہوگا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاترآنےوالےشہریوں کوبھی ماسک لازمی پہنناہوگا اور ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائےگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماسک پہننےاورباربارہاتھ دھونےکی عادت کوروناسےمحفوظ رکھےگی، کوروناکاپھیلاؤ کم کرنےکےلیےاحتیاط بےحدضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماسک پہننااورباربارہاتھ دھوناسماجی ذمےداری کادرجہ اختیارکرچکاہے، احتیاط کرنےہی میں سلامتی اورتحفظ ہے۔