Tag: سرکاری دورہ

  • پاک بھارت کشیدگی: بلاول بھٹو امریکا کا سرکاری دورہ کل سے شروع کریں گے

    پاک بھارت کشیدگی: بلاول بھٹو امریکا کا سرکاری دورہ کل سے شروع کریں گے

    حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستانی موقف سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے بلاول بھٹو کل سے سرکاری دورہ امریکا کا آغاز کریں گے۔

    بھارتی جنگی جنون اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور سرحد پار سے مسلسل دھمکی آمیز بیانات کے بعد پاکستان کے امن پسند موقف سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے پی پی پی چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کل سے غیر ملکی دورے شروع کر رہا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق اس وقت بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی امریکا میں موجود ہیں جب کہ پارلیمانی کمیٹی کے دیگر اراکین امریکا میں اس وفد میں شامل ہو جائیں گے۔

    ان غیر ملکی دوروں کا آغاز امریکا سے شروع ہوگا اور بلاول بھٹو کل سے امریکا میں سرکاری دورے کا باقاعدہ آغاز کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلاول بھٹو کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی امریکا اور یورپی ممالک کا دورہ کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو 2 جون سے امریکی حکام سے باضابطہ ملاقاتیں شروع کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی امریکی حکام سے ملاقاتیں کریگی۔ ان ملاقاتوں میں امریکی حکام کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کے موقف سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور بھارت کے پروپیگنڈے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بلاول بھٹو اور کمیٹی اراکین کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات متوقع ہے جب کہ بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے۔

    وفد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار سے بھی ملاقات کرے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت نے جنگی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان کے شہری علاقوں میں رات کی تاریکی میں حملے کر کے درجنوں بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کر دیا تھا۔

    پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کا غرور تین رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی جہازوں اور درجنوں اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مار گرایا۔

    بعد ازاں بھارتی جنگی جنون میں کمی نہ آنے پر پاک فوج نے 10 مئی کی علی الصباح آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ صرف چند گھنٹوں میں بھارت کو گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی کی اپیل کرنے پر مجبور کر دیا تھا اور امریکا کو درمیان میں آکر جنگ بندی کرانا پڑی۔

    تاہم چند گھنٹوں پر مشتمل آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کر دیا تھا۔

  • وزیر اعظم  شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے

    وزیر اعظم  شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم  شہباز شریف چینی قیادت کی دعوت پر چین کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم یکم نومبر کو اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ چین جائیں گے، وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی شامل ہونگے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر سے ملاقات کریں گے، جہاں دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر مذاکرات ہونگے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور عالمی ترقی سےمتعلق بات چیت ہوگی، وزیراعظم کے دورہ کے دوران اہم ایم او یوز پر دستخط ہونگے۔

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کل پاکستان پہنچیں گے

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کل پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے، اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

    شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ وفد میں سعودی شاہی خاندان کے افراد، وزرا اور تاجر بھی شامل ہوں گے۔

    سعودی ولی عہد اپنے دورے کے دوران صدر ڈاکٹرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے ملاقات کریں گے۔

    سینیٹ کا وفد بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرے گا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ کے مختلف طریقوں پرغور کیا جائے گا۔

    سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ، 6 رکنی اعلیٰ سطح سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

    شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

    پاکستان اور سعودی عرب دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں موثر اور فوری پیشرفت یقینی بنانے کے مختلف طریقوں پر بھی بات چیت کریں گے۔

    دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں موثراور فوری پیشرفت یقینی بنانے کے مختلف طریقوں پر بھی بات چیت کریں گے۔

    واضح رہے کہ اپریل 2017 میں ولی عہد کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

  • وزیر اعظم 3 نومبر کو دورہ چین کے لیے روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم 3 نومبر کو دورہ چین کے لیے روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اپنے دوسرے سرکاری دورے پر 3 نومبر کو چین کے لیے روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    وزیر اعظم عمران خان 3 نومبر کو دورہ چین کے لیے روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ خارجہ، خزانہ، ریلوے، پلاننگ اور اطلاعات کے وزرا بھی ساتھ ہوں گے۔

    وزیر اعظم 6 نومبر تک چین میں غیر معمولی ملاقاتیں کریں گے، ان کے دورہ چین میں پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر شعبوں میں تعاون پر غور ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنا پہلا سرکاری دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جہاں انھوں نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

    ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا تھا۔

    دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور سعودی حکام کے درمیان ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • برسوں بعد ترک صدر جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے

    برسوں بعد ترک صدر جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے

    برلن: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان چار برس بعد جرمنی کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں مختلف معاملات پر مذاکرات متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی اور ترکی کے درمیان چند ایسے معاملات اور مسائل ہیں جن سے متعلق دونوں ممالک مذاکرات چاہتے ہیں، اسی بار ترک صدر رجب طیب اردگان چار برس بعد جرمنی کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔

    جرمن اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ رجب طیب اردگان رواں برس ستمبر کو برلن کا دورہ کریں گے، حالیہ چند برسوں کے دوران جرمنی ترکی پر تنقید بھی کرتا رہا ہے، تاہم اب ان کے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

    جرمن اخبار کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران ترک صدر کا فوجی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا جائے گا اور ان کے اعزاز میں ضیافت بھی ہوگی تاہم جرمن حکومت نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔


    حلف برداری کے بعد اردگان کا پہلا سرکاری دورہ، آذربائیجان پہنچ گئے


    خیال رہے کہ 2016 میں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے برلن اور انقرہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، ترک حکومت نے دو جرمن شہریوں کو بھی ناکام فوج بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کرتے ہوئے سزائیں سنائی تھیں۔

    بعد ازاں دونوں ملکوں کے مابین ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات کا تبادلہ بھی ہوا تھا، تاہم گزشتہ برس اکتوبر اور رواں برس فروری میں دونوں جرمن شہریوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب انقرہ حکومت برلن پر یہ الزام بھی عائد کرتی ہے کہ اس نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، جو ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعظم 2روزہ سرکاری دورےپرجرمنی پہنچ گئے

    وزیراعظم 2روزہ سرکاری دورےپرجرمنی پہنچ گئے

    برلن: وزیراعظم نوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پرجرمنی پہنچ گئے، نوازشریف نے کہا کہ دھرنوں سے قوم کوگمراہ کرنے کے بجائےملک کی اقتصادی ترقی پرتوجہ دینی چاہئے۔

    وزیراعظم نوازشریف جرمن چانسلر اینجیلا مرکل کی دعوت پربرلن پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر ،جرمنی کے فوجی اور سول حکام نے وزیراعظم کااستقبال کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان اور جرمنی کاتجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر ہے،کوشش ہوگی مزید تجارت سے دونوں ممالک قریب آئیں،مضبوط اقتصادی تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔

    وزیراعظم دورہ چین کی طرح دورہ جرمنی میں بھی دھرنے کونظرانداز نہ کرسکے، اپنے دوروزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم جرمن قیادت اورتاجر برادری سے ملاقات کے ساتھ پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

  • وزیراعظم کل جرمنی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

    وزیراعظم کل جرمنی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمدنوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پرکل جرمنی روانہ ہوں گے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیےگئے بیان کے مطابق وزیراعظم جرمن چانسلر انجلامرکل کی دعوت پرجرمنی جارہے ہیں۔

    اپنےدو روزہ دور ے کے دوران وزیراعظم جرمن تاجروں،سرمایہ کاروں سےبھی خطاب کریں گےدفترخارجہ کاکہنا ہے وزیراعظم کےدورےسےپاک جرمنی تعلقا ت مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم نوازشریف چین کے سہ روزہ دورے کے بعد آج ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔