Tag: سرکاری دورے

  • اسحاق ڈار کل سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

    اسحاق ڈار کل سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

    اسلام آباد (24 اگست 2025): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 25 اور 26 اگست کو سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے اور دورہ سعودی عرب کے لیے وہ بنگلہ دیش کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ڈھاکا سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گے۔

    اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں فلسطین کی صورتحال اور اسرائیلی فوجی جارحیت، غزہ پر اسرائیلی قبضے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ردعمل کے لیے غور ہوگا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرتا اور عالمی فورمز پر اس مسئلے کو اجاگر کرتا رہا ہے۔ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم بھی پاکستان کی اصولی موقف کو دہرائیں گے اور پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار فلسطین کے لیے وہ فلسطینیوں کی مزید جبری بےدخلی کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مخالفت کریں گے اور اسرائیل کے تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا پر زور دینگے۔ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بلا تعطل فراہمی اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کا مطالبہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کی جدہ میں او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

  • مریم نواز سرکاری طورپر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ بن گئیں

    مریم نواز سرکاری طورپر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ بن گئیں

    لاہور : مریم نواز سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیراعلی ٰ بن گئیں ، وہ جاپانی حکومت کی خصوصی دعوت پرسرکاری دورہ کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ جاپان کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئیں ، وہ جاپانی حکومت کی خصوصی دعوت پرسرکاری دورہ کررہی ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ اور وفد کو رخصت کیا ، جس کے بعد وہ سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ بن گئی ہیں۔

    دورے کے دوران وہ ٹوکیو، اوساکا اور یا کوہوما جائیں گی، جبکہ اوساکا میں ہونے والے ورلڈ ایکسپو میں بھی شرکت کریں گی۔

    وزیراعلیٰ جاپان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی اور مختلف جاپانی اداروں کا دورہ بھی کریں گی۔

    وفد میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ملک صہیب بھرت، ذیشان رفیق، ثانیہ عاشق اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔

  • سعودی وزیر دفاع سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

    سعودی وزیر دفاع سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

    سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جمعرات کو سرکاری دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے جہاں وہ ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    دورے کے دوران شہزادہ خالد متعدد ملاقاتیں کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

     رپورٹ کے مطابق پیر کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے فون پر بات کی تھی جس کے دوران انہوں نے علاقائی پیش رفت اور ان سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے

    بغداد: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے۔

    وزیر خارجہ کی آمد پر عراقی نائب وزیر خارجہ محمد حسین بحر العلوم ، پاکستان کے عراق میں سفیراحمد امجد علی اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا۔

    وزیر خارجہ عراق کا دورہ عراقی نائب وزیر اعظم  اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین  کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

    دونوں وزراء خارجہ آج باضابطہ ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران عراقی سیاسی  قیادت سے بھی  ملاقات  کریں  گے۔

    وزریر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ زیارات پر بھی  جاینگے۔

  • عمانی فرمانروا کا تاریخی فیصلہ

    عمانی فرمانروا کا تاریخی فیصلہ

    سلطنت عُمان کے فرمانروا ہیثیم بن طارق اس ہفتے ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ دورہ اتوار کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں چین کی ثالٹی سے ہونے والے باہمی معاہدے کے بعد شروع ہورہا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سطلنت عمان کے فرمانروا ہیثیم بن طارق دو روزہ سرکاری دورے پر ایران جائیں گے، انہیں ایران کے صدر نے دورے کی دعوت دی تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے ذرائع پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

    یہ دورہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ مسقط کے ایک سال بعد ہورہا ہے جس میں دونوں ملکوں نے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

    عمان کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور اس نے 2015 میں تہران اور واشگٹن کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

  • شام کے صدر اپنے پہلے سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے

    شام کے صدر اپنے پہلے سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے

    ماسکو: شام کے صدر بشار الاسد گزشتہ ماہ کے زلزلے کے بعد مشرق وسطیٰ سے باہر اپنے پہلے دورے میں روس پہنچ گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد گزشتہ ماہ کے زلزلے کے بعد مشرق وسطیٰ سے باہر اپنے پہلے دورے میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے لیے ماسکو پہنچ گئے جہاں وہ روسی صدر سے بات کریں گے اور  اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

    روس میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں روسی شامی تعاون کے فروغ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،  اس کے ساتھ ساتھ شام اور ملک کے ارد گرد کی صورت حال کے مربوط حل کے امکانات پر بھی گفت و شنید ہوگی۔

    دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی پابندیاں روسی معیشت کو تباہ کرنے میں مکمل ناکام رہی ہیں، مخالفین سمجھتے رہے کہ روسی معیشت چند ہفتوں یا مہینوں میں ختم ہو جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن روس کی معاشی خود مختاری میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے دوسری جانب شام کے صدر بشارالاسد اپنے پہلے سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں۔

  • وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

    وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

    کولمبو: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ رات یکم دسمبر کو 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں، ایئرپورٹ پر سری لنکن وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری نے ان کا خیر مقدم کیا، پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام بھی موجود تھے جنھوں نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

    دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سری لنکا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    شاہ محمود نے کولمبو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی پیغام لے کر سری لنکا آیا ہوں، سری لنکا کے نو منتخب صدر اور وزیر اعظم سے ہماری گہری شناسائی ہے، اور وہ پاکستان کے دوست ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک عرصے سے دیرینہ مضبوط مراسم ہیں، دونوں ممالک کے پاس ایک دوسرے سے مستفید ہونے کے مواقع ہیں، پاکستان اور سری لنکا نے باہمی طور پر ہمیشہ ایک دوسرے کی معاونت کی، بین الاقوامی سطح پر بھی دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے۔

    شاہ محمود نے میڈیا کو بتایا کہ وہ آج سری لنکا کے صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

  • سعودی وزیراطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح  پاکستان پہنچ گئے

    سعودی وزیراطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح پاکستان پہنچ گئے

    اسلام : سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹرعوادبن صالح پاکستان پہنچ گئے، ڈاکٹرعواد بن صالح وزیراعظم عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا خصوصی پیغام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹرعوادبن صالح سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے اپنے ہم منصب کا استقبال کیا۔

    دورے میں سعودی وزیر اطلاعات وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور شاہ سلمان کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو دیں گے۔

    وفد میں سعودی عرب کے سفیرنواف المالکی،سعودی وزیراطلاعات کے مشیر بھی شامل ہیں، دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

    سعودی وزیر کو وفاقی وزیراطلات فواد چوہدری نے دورے کی دعوت دی تھی۔

    خیال رہے وزیر جارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ بھی آج 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، دورے میں وہ شاہ محمود قریشی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

    مزید پڑھیں : سعودی ولی عہد کا عمران خان کو فون، پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار

    یاد رہے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو ٹیلی فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں،پاکستان میں معاشی، کاروباری امکانات وسیع اور روشن ہیں۔

    اس سے قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عمران خان سے رابطہ کرکے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کرلی تھی۔

    سعودی فرماں روا نے نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی نظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، سعودی عرب نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد

    وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد

    اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے مبارک باد دی ہے۔

    وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ امید ہے کہ نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    نو منتخب سینیٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کا مرحلہ خوش اصلوبی سے سر انجام دیا گیا ہے جبکہ کامیاب انتخابی عمل سے ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب سینیٹرز ملکی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے اور وطن عزیز کو مثالی مملکت بنائیں گے۔

  • اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف سرکاری دورے پرسعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف سرکاری دورے پرسعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض روانہ ہوگئے۔ وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے ہوئے ہیں۔

    وزیرِاعظم نوازشریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیرِاعظم کو دورے کی دعوت سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھی، وزیرِاعظم شاہ سلمان سے ملاقات میں علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیرِخزانہ اسحاق ڈار ، طارق فاطمی اور عرفان صدیقی بھی وزیرِاعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ ادا کرینگے اور روضہء رسول پر حاضری دینگے۔

    سعودی عرب روانگی سے پہلے ایک بیان میں وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں۔ وقت کے ساتھ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔