Tag: سرکاری زمین

  • کراچی : نیب کی بڑی کارروائی : سرکاری زمین پر قائم 14 لگژری بنگلے سیل کردیئے

    کراچی : نیب کی بڑی کارروائی : سرکاری زمین پر قائم 14 لگژری بنگلے سیل کردیئے

    کراچی : قومی احتساب بیورو نے نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں کارروائی کرتے ہوئے چودہ لگژری بنگلے سیل کردیئے، مذکورہ بنگلے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے بنائے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں سروے نمبر303میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چودہ لگژری بنگلے سیل کردیئے۔

    مذکورہ بنگلے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی اربوں روپے زمین پرقبضہ کرکے بنائے گئے تھے، اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی تھی، یہ بنگلےغیرقانونی الاٹ کی گئی 25 ایکڑ میں سے ایک ایکڑ زمین پر بنائے گئےتھے۔

    ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری آر ایس اینڈ ای پی گل حسن سے تحقیقات جاری ہیں، اس کیس میں سابق ایم ڈی واٹر بورڈ افتخار احمد سمیت3افراد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں، جبکہ25ایکڑزمین میں سے15ایکڑ زمین واگزار کرائی جاچکی ہے، قبضہ کی گئی زمین کی کل مالیت 25ارب روپے ہے۔

  • سرکاری زمین سے گزرنے پر زمیندار نے ہاری پر کتے چھوڑ دیے

    سرکاری زمین سے گزرنے پر زمیندار نے ہاری پر کتے چھوڑ دیے

    چنیوٹ: زمیندار نے سرکاری زمین سے گزرنے پر غریب ہاری پر کتے چھوڑ دیے،تین کتے ہاری کو نوچتے رہے،ہاری کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔


    چنیوٹ: بااثر زمینداروں نے ذہنی معذور خاتون پر کتے چھوڑ دئیے


    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں تھانہ رجوعہ کے علاقہ ہرسہ بلہ میں ایک زمیندارنے ظلم کی انتہا کردی، محض اپنی زمین پر گزرنے پر زمیندار مشتعل ہوگیا اور اس نے انسانی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے غریب ہاری پر کتے چھوڑ دیے۔

    یہ پڑھیں: زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ، 17 معصوم بچوں سمیت 37 ہاری بازیاب

    غریب ہاری نے اپنا 5 سالہ بچہ بھی گود میں اٹھایا ہوا تھا جو گر کر زخمی ہوگیا،زمیندار کے تین کتے ہاری شیر محمد کو نوچتے رہے جس سے اس بے چارے کی دائیں ٹانگ زخمی ہوگئی۔

    یہ بھی پڑھیں: چنیوٹ: زمیندار نے 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد آگ لگادی

    اطلاعات کے مطابق غریب ہاری کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی جب کہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے دو ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • سرکاری زمینوں پر قائم ایم کیوایم کے دفاترگرانے کا سلسلہ جاری

    سرکاری زمینوں پر قائم ایم کیوایم کے دفاترگرانے کا سلسلہ جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے سرکاری زمینوں پر قائم ایم کیوایم کے دفاتر گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    MQM offices built on amenity plots to be… by arynews

    سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری املاک پر تعمیر ایم کیو ایم کے دفاتر کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کریک ڈاون کرتے ہوئے صوبے میں ایم کیو ایم کے تمام غیر قانونی دفاتر پر بلڈوزر چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس سرکاری زمین پر قبضہ کرکے یونٹ اور سیکٹر آفس قائم کیا گیا ہے وہ گرا دیا جائے گا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق کراچی میں سرکاری زمینوں پر بنائے گئے ایم کیو ایم کے دفاتر گرانے کی کارروائی جاری ہے ملیر ، طارق بن زیاد سوسائٹی، گلشن معمار، موسمیات، بھینس کالونی ، شاہ فیصل ، سکھن، سچل، قائد آباد ، مجید کالونی اور ایئر پورٹ تھانے کی حدود میں قائم ایم کیو ایم کے دفاتر گرادیے۔

    123

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا کہ ملیر میں ایم کیوایم کے 5 دفاتر مسمار کیے گئے ہیں جو زمینوں پر قبضہ کرکے بنائے گئے تھے اور اس طرح کے مزید غیر قانونی دفاتر کو بھی مسمار کیا جائے گا۔

    124

    ذرائع کا کہنا ہے ایم کیو ایم کے ایسے دفاتر بھی زد میں آئیں گے جہاں سے کرمنلز پکڑے گئے ہیں، فلاحی پلاٹس کھیلوں کے میدان اور پارکوں سے بھی متحدہ دفاتر کا صفایا ہو گا۔

    125

    ذرائع کے مطابق غیرقانونی بنائے گئے یونٹ اور سیکٹر آفسز کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے سندھ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاوس میں چوہدری نثار کی موجودگی میں ہوا۔

    واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ سندھ نے غیرقانونی یونٹ کو مسمار کرنے کے حوالے سے اجلاس طلب کیا جس میں مشیرقانون مرتضیٰ وہاب،آئی جی سندھ اوردیگرافسران شرکت کی۔