Tag: سرکاری زمین پر قبضہ

  • سندھ یونی ورسٹی کی زمین الاٹمنٹ کیس، عدالت نے ملزمان کو سزائیں سنا دیں

    سندھ یونی ورسٹی کی زمین الاٹمنٹ کیس، عدالت نے ملزمان کو سزائیں سنا دیں

    حیدر آباد: سندھ یونی ورسٹی کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف کیس میں احتساب عدالت نے نیب ریفرنس پر فیصلہ سنا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے سندھ یونی ورسٹی کی زمین جعل سازی سے الاٹ کرنے پر فیصلہ سنا دیا، اس سلسلے میں نیب کی جانب سے ایک ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

    کیس میں جعل سازی ثابت ہونے پر 16 ملزمان کو سزا اور جرمانے کیے گئے ہیں، احتساب عدالت نے ملزم برکت جونیجو کو 7 سال قید اور 48 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔

    عدالت نے سابق ڈی جی سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا، سرکاری اراضی جعل سازی ریفرنس میں مستفیدہونے والے دیگر 13 ملزمان کو بھی سزا و جرمانے کیے گئے ہیں۔

    عدم شواہد پر ملزم شعیب شیخ کو احتساب عدالت نے الزام سے بری کر دیا، سندھ یونی ورسٹی کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں 31 ملزمان نامزد تھے، جن میں سے 13 ملزمان پلی بارگین کے تحت پہلے ہی سرکاری اراضی سرینڈر کر چکے ہیں۔

    نیب نے 2015 میں جعل سازی کے ذریعے سندھ یونی ورسٹی زمین الاٹمنٹ پر ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس کے مطابق سندھ یونی ورسٹی کی 213 ملین کی اراضی کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیاگیا تھا۔

  • کراچی: نیب کے ہاتھوں گرفتار ملزم جاوید اقبال قبضہ مافیا کا بادشاہ نکلا

    کراچی: نیب کے ہاتھوں گرفتار ملزم جاوید اقبال قبضہ مافیا کا بادشاہ نکلا

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتار ملزم جاوید اقبال قبضہ مافیا کا بادشاہ نکلا، اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کراچی کی جانب سے آج دو ملزمان جاوید اقبال اور وسیم کو گرفتار کیا گیا تھا، جاوید اقبال کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر قبضے میں ملوث ہے۔

    [bs-quote quote=”جاوید اقبال اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرتا رہا لیکن حکومت خاموش رہی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرائع”][/bs-quote]

    کراچی یونی ورسٹی کے طلبہ کے لیے دی گئی زمین پر بھی اربوں روپے کی بد عنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید اقبال اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرتا رہا لیکن حکومت خاموش رہی، ملزم کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا لیکن عدالتی احکامات پر نکال دیا گیا۔

    جاوید اقبال پر سرکاری زمینوں پر قبضے کے 6 سے زائد مقدمات ہیں، ملزم کو سندھ گورنمنٹ کی 19 ایکڑ زمین پر قبضہ کیس میں گرفتار کیا گیا، سندھ حکومت نے 30 سال پہلے کراچی یونی ورسٹی کو زمین دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ زمین المنائی سوسائٹی کے نام پر جامعہ کراچی کو دی گئی تھی، جو گریجویشن کرنے والے طلبہ کو رہائش کے لیے دی جانی تھی، جاوید اقبال نے ریونیو ملازمین سے مل کر زمین کے جعلی کاغذات بنوائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جامعہ کراچی میں نئے تعلیمی سال کے پہلے دن ہی اساتذہ نے ہڑتال کردی

    ذرائع نے بتایا کہ جاوید اقبال نے اسکیم 33 میں ڈھائی ارب روپے کی زمین پر قبضہ کیا، ملزم کے قبضے کی زمین پر رہائشی سوسائٹی بنائی گئی، پلاٹنگ کے ذریعے شہریوں سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم نے ملیر، ایسٹ میں 124 ایکڑ زمین ملازمین کے نام سے قبضہ کی۔

  • اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی 102 کنال اراضی وا گزار کرا لی: زلفی بخاری

    اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی 102 کنال اراضی وا گزار کرا لی: زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ سرکاری زمین پر قبضہ برداشت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی 102 کنال اراضی وا گزار کرا لی گئی ہے، معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے ڈی سی کے ہم راہ او پی ایف ویلی زون فائیو کا دورہ کیا۔

    [bs-quote quote=”پولیس پکٹس بننے کے بعد کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ڈی سی اسلام آباد”][/bs-quote]

    او پی ایف کی 102 کنال زمین لینڈ مافیا کے قبضے میں تھی، زلفی بخاری نے اس موقع پر کہا ’سرکاری زمین پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اس زمین پر اوورسیز پاکستانیوں کا حق ہے، او پی ایف اسکیم پر کام شروع ہو گیا ہے، الحمد للہ حکومت کی رِٹ قائم کر دی گئی۔

    ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ زون کے پاس پولیس پکٹس بنا دی گئی ہیں، او پی ایف زون فائیو کی باؤنڈری وال اسلام آباد ایڈمنسٹریشن کی نگرانی میں بنائی جا رہی ہے، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  قطر اور سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی پر بات ہو رہی ہے: زلفی بخاری

    چھ دن قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ دیگر ملکوں میں قید پاکستانیوں کا معاملہ دفترِ خارجہ کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، معاون خصوصی سے دیگر ملکوں میں قید پاکستانیوں کے ورثا نے ملاقات بھی کی، زلفی بخاری نے قیدیوں کے ورثا کو رہائی کے لیے کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔