Tag: سرکاری محکموں

  • دفاتر میں دیر سے آنے والے ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی

    دفاتر میں دیر سے آنے والے ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : سرکاری محکموں میں دیر سے آنےاورگھوسٹ ملازمین کامعاملہ عدالت پہنچ گیا، ملازمین کے بائیو میٹرک لازمی قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری محکموں میں ملازمین کے بائیو میٹرک لازمی قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی ، شہری واقف شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

    درخواست گزار نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کیلئے بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار دی جائے، محکمہ صحت اوربلدیات میں تولازمی بائیومیٹرک حاضری ہونی چاہیے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ بائیومیٹرک ڈیوائسزپرایک شخص مختص کیاجائےجوحفاظت بھی کرے، سرکاری ملازمین 11بارہ بجےدفاترآتےہیں اور عوام صبح 8 بجے سےسرکاری دفاتر میں افسرکاانتظار کرتے رہتےہیں۔

    عوام گھوسٹ اوردیر سے آنے والے ملازمین سےپریشان ہیں، سندھ سیکریٹریٹ میں ملازمین اپنی مرضی سےآتےہیں اور مرضی سےجاتے ہیں، بائیومیٹرک حاضری سے گھوسٹ ملازمین کا بھی پتہ چل جائے گا۔

    شہری واقف شاہ کی درخواست پر عدالت نے چیف سیکریٹری ودیگرکونوٹس جاری کردیے اور فریقین سے 9 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

  • سرکاری محکموں میں نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

    سرکاری محکموں میں نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

    لاہور : پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں گریڈ 1تا15 کی خالی آسامیوں پربھرتی کا فیصلہ کرلیا اور بھرتیوں پر شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پربھرتی کا فیصلہ کرلیا ، محکموں میں گریڈ 1تا15میرٹ کی بنیادپربھرتیاں کی جائیں گی۔

    اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب نے شفافیت اورمیرٹ یقینی بنانےکیلئےہدایات جاری کر دیں ، جس میں کہا ہے کہ یقینی بنایا جائے بھرتیاں میرٹ پر ہوں، کسی کی حق تلفی نہیں ہونی چاہئے۔

    چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ محکموں میں تقرر وتبادلےسوچ سمجھ کراورکارکردگی کی بنیاد پرکئےجائیں، افرادی قوت کی کمی پورا کرنے سے محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

    یاد رہےاگست میں وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اداروں سے وابستہ تمام ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی تھی اور کہا تھا کہ سرکاری معلومات اور دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیاتھ کہ سرکاری ملازم بغیر اجازت میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتا۔

  • ریاض : سرکاری محکموں میں بے ضابطگیوں کی نگرانی، فنانشیل رپورٹنگ دفتر قائم

    ریاض : سرکاری محکموں میں بے ضابطگیوں کی نگرانی، فنانشیل رپورٹنگ دفتر قائم

    ریاض : سعودی حکومت نے ملک میں کرپشن کی روک تھام سلسلے سرکاری اداروں کے مالی معاملات کی نگرانی کےلیے فنانشل رپورٹنگ آفس قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ دو برس سے بد عنوانی اور کرپٹ سعودی افسران و شہزادوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے، کرپشن کے خلاف کے جاری مہم کے تحت حکام نے سرکاری اداروں کے اخراجات کی نگرانی کےلیے ایک نیا دفتر قائم کیا ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ نیا فنانشیل رپورٹنگ دفتر جنرل آڈٹنگ بیورو کا حصہ ہوگا جو سرکاری محکموں بے ضابطگیوں سے نظر رکھے گا اور پبلک پراسیکیوٹر کسی کی بھی تحقیقات کرسکتے ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بنائی گئی انسداد کرپشن کمیٹی نے دو روز قبل اپنی رپورٹ جمع کرائی شاہ سلمان کو جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے، کمیٹی کی رپورٹ پر سعودی ولی عہد نے دستخط کیے تھے جس کے بعد کرپشن کے خلاف نومبر 2017 میں شروع کی گئی مہم ختم کردی گئی۔

    مزید پڑھیں : سعودیہ: انسداد بدعنوانی کمیٹی کی کارروائی مکمل، 4 کھرب ریال وصول

    سعودی عرب کی اینٹی کرپشن کمیٹی نے کاروباری شخصیات، شہزادے اور سابق وزراء سمیت متعدد کرپٹ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان سے 4 کھرب ریال (106 ارب ڈالر) کی رقم وصول کرکے واپس قومی خزانے میں جمع کی تھی۔

    یاد رہے کہ اینٹی کرپشن کمیٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدعنوانی میں ملوث 8 افراد نے عدالت میں کیس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، 87 افراد کو مختلف معاہدوں کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ 56 ملزمان پر فوج داری مقدمے زیر سماعت ہیں جس کے باعث ان سے کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔