Tag: سرکاری ملازم

  • کراچی: کورنگی عوامی کالونی تھانے کی پرائیویٹ پارٹی سرکاری ملازم کے اغوا میں ملوث نکلی

    کراچی: کورنگی عوامی کالونی تھانے کی پرائیویٹ پارٹی سرکاری ملازم کے اغوا میں ملوث نکلی

    کراچی: کورنگی عوامی کالونی تھانے کی پرائیویٹ پارٹی سرکاری ملازم کے اغوا میں ملوث نکلی، متاثرہ شہری نے اغوا کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی تھانے کی پرائیویٹ اسپیشل پارٹی نے تاوان وصولی کے بعد سرکاری ملازم کو رہا کردیا۔

    متاثرہ ملازم کاویڈیو بیان سامنے آگیا ہے، جس میں بتایا کہ 11 مئی کی رات کورنگی نمبر 4 کے ڈی اےآفس کے قریب ہوٹل پر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹرسائیکل سوار3 افراد آئے اور اپنی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر مجھےعوامی کالونی تھانے لے گئے۔

    ملازم کا کہنا تھا کہ سادہ لباس افراد نے مجھے لاک اپ میں بند کردیا ، 4 گھنٹےبعدحاجی نامی شخص میرے پاس آیا اور کہا گھر والوں سےایک لاکھ روپےمنگواؤں اور رقم نہ دینے کی صورت پر مجھے سنگین مقدمات میں پھسانے کی دھمکی دی۔

    متاثرہ شہری نے کہا کہ میرے پاس اتنی بڑی رقم موجود نہیں تھی ،جیب میں 7 ہزار روپے نقدی رقم تھی ، جس کے بعد سادہ لباس افراد نے 7 ہزار روپے لیکر مجھے چھوڑ دیا۔

    شہری نے آئی جی سندھ سے درخواست کی کہ مجھے اغوا کرنےوالے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • ویڈیو: رشوت لینے والے سرکاری ملازم کو عبرت ناک سزا

    ویڈیو: رشوت لینے والے سرکاری ملازم کو عبرت ناک سزا

    افغانستان میں طالبان فورسز نے رشوت لینے والے سرکاری ملازم کو انوکھی سزا دیتے ہوئے گدھے پر سوار کرادیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں طالبان نے رشوت لینے کے الزام میں نہ صرف ایک شخص کو گرفتار کیا بلکہ دوسروں کے لیے سبق آموز بنانے کے لیے اسے سرعام گدھے پر سوار کرکے اعترافِ جرم بھی کروایا۔

    گدھے کی سوار ی، چور کو دانتوں سے جوتے پکڑ وانا اور عوام میں ہر طرح کی توہین کرنا افغانستان میں طالبان کی طرف سے سزاؤں کے معمول کے طریقے مانے جاتے ہیں۔

  • کراچی:  جھگڑے کے دوران شہری کو قتل کرنے والا سرکاری ملازم  گرفتار

    کراچی: جھگڑے کے دوران شہری کو قتل کرنے والا سرکاری ملازم گرفتار

    کراچی : دکان میں جھگڑے کے دوران شہری کو قتل کرنے والے سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے سائیکل کا ٹائر ماکر شہری کو شدید زخمی کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ فیصل انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں مطلوب سرکاری ملازم کو گرفتارکرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نیازنے ناتھا خان کے قریب ٹائر کی دکان میں جھگڑے کے دوران مشتعل ہوکر شہری کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے سائیکل کا ٹائر ماکر شہری کو شدید زخمی کردیا تھا، زخمی کو تشویشناک حالت میں پہلے جناح اور پھر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق کہ واقعہ کے بعد ملزم نیاز مفرور تھا تاہم پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم سے واقعے کے حوالے سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

  • کرونا وائرس: سعودی عرب میں ملازمین گھر سے کام کیسے کریں گے؟

    کرونا وائرس: سعودی عرب میں ملازمین گھر سے کام کیسے کریں گے؟

    ریاض: سعودی حکام نے سرکاری ملازمین کے لیے کرونا وائرس کے باعث دی جانے والی تعطیلات کے دوران کام کا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کرونا وائرس کے باعث دی جانے والی تعطیلات کے دوران سرکاری اداروں میں کام کا طریقہ کار جاری کردیا۔

    سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو سولہ دن تک ڈیوٹی پر نہ آنے اور گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ادارے 2 ہفتے تک اپنے تمام کام آن لائن انجام دیں گے، رابطے کے جدید وسائل اور ٹیکنالوجی پروگرام سے استفادہ کیا جائے گا۔ اس دوران سرکاری ملازم دفاتر نہیں آئیں گے تاہم آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔

    وزارت افرادی قوت نے سرکاری امور نمٹانے کے لیے ایک ویب سائٹ بھی جاری کی ہے۔

    وزارت افرادی قوت کے مطابق ایسے ملازم جن کی دفتر میں حاضری اشد ضروری ہو وہ محدود دائرے میں دفاتر پہنچیں، کم سے کم ملازمین سے ضروری کام لیے جائیں۔

    صرف ایسے ملازم ہی دفاتر میں طلب کیے جائیں جو اپنی ڈیوٹی دفتر آئے بغیر انجام نہ دے سکتے ہوں اور ان کے کام ایسے ہوں جنہیں ٹالا نہ جا سکتا ہو۔

    وزارت افرادی قوت نے یہ بھی کہا کہ ادارہ جاتی رابطے کے یونٹ 2 ہفتے کے دوران مؤثر کردار ادا کریں۔

  • ترک حکومت نے 4ہزار اہلکاروں کو برطرف کردیا

    ترک حکومت نے 4ہزار اہلکاروں کو برطرف کردیا

    انقرہ: ترک حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں ہونے والی فوجی بغاوت کےبعد مزید 4ہزار اہلکاروں کو فارغ کردیاْ

    تفصیلات کےمطابق ترک حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاہےکہ ان چار ہزاراہلکاروں کو دہشت گرد تنظیموں سے روابط کےشبے میں ملازمت سے فارغ کیاگیاہے۔

    ترک حکام کےمطابق برطرف کیے جانے 4ہزار اہلکاروں میں سے 1ہزار اہلکاروزارت انصاف کے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہےکہ برطرف کیے جانے والے اہلکاروں میں آرمی سٹاف کے ایک ہزار کارکنوں کے علاوہ 100 سے زیادہ ایئر فورس کے پائلٹس شامل ہیں۔

    خیال رہےکہ ترک صدررجب طیب اردگان امریکہ میں مقیم فتح اللہ گولن پر گذشتہ برس ناکام فوجی بغاوت کروانے کا الزام عائد کرتے ہیں جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔


    ترکی میں دس ہزار سرکاری ملازمین برطرف


    یاد رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں ترک حکام نےناکام فوجی بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزام میں دس ہزار سرکاری ملازمین کو فارغ کردیاتھا۔


    ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک


    واضح رہےکہ ترکی میں گزشتہ سال 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت میں تقریباً نو ہزار فوجیوں نے حصہ لیا تھا۔بغاوت میں حصہ لینے والے فوجی اہلکاروں کے پاس 35 جہاز،37 ہیلی کاپٹر، 74 ٹینک اور تین بحری جہاز تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں