Tag: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں

  • بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے؟ سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبر

    بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے؟ سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : وفاقی بجٹ میں آج سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ہونے والے اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی۔

    وفاقی حکومت متعدد معاشی چیلنجوں کے درمیان مالی سال 2024-25 کے لیے اپنا پہلا بجٹ آج پیش کرنے جارہی ہے۔

    تمام وفاقی اور صوبائی ملازمین ہر سال بجٹ کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے مہنگائی سمیت مختلف عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: بجٹ میں تنخواہوں میں 25 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ

    بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔

    اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔

    یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

    اس کے علاوہ پی پی نے بجٹ میں پارلیمنٹیرینز کیلئے ترقیاتی اسکیمیں کم سے کم رکھنے کا تقاضہ کیا ہے جبکہ بلواسطہ، بلاواسطہ ٹیکسز کی شرح کم سے کم رکھنے کا بھی کہا ہے۔

  • ‘رواں ماہ سے  سرکاری ملازمین کو 20 فیصد اضافی تنخواہ ملے گی’

    ‘رواں ماہ سے سرکاری ملازمین کو 20 فیصد اضافی تنخواہ ملے گی’

    کراچی : سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اضافے کا اطلاق جولائی کی تنخواہ سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، محکمہ خزانہ سندھ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم نامہ جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق جولائی کی تنخواہ سے ہوگا۔

    خیال رہے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصداضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے عید الاضحی سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو تنخواہیں اور پنشنز 16جولائی تک جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

  • سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا،وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

    سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا،وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز کی منظوری دے دی، نوٖٹی فکیشن جاری کرنے کے بعداعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےسرکاری ملازمین سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سرکاری ملازمین کے دھرنے پر بات چیت کی گئی۔

    شیخ رشیدنےوزیراعظم کوسرکاری ملازمین کی تنخواہوں پراعتمادمیں لیا اور بتایا کہ دھرنامظاہرین کےساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے، نوٖٹی فکیشن جاری کرنےکےبعداعلان کیاجائے گا۔

    وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز کی منظوری دے دی۔

    اس سے قبل وزیرداخلہ شیخ رشید سے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کےمعاملے کوحتمی شکل دی گئی۔

    یاد رہے رات گئے سرکاری ملازمین کےنمائندوں سے حکومتی کمیٹی کے تنخواہیں بڑھانےکےحوالےسے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے،
    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اعلان آج دوپہر2بجے کیا جائے گا۔

    اجلاس میں تمام گرفتارسرکاری ملازمین کورہاکرنےکافیصلہ کیا گیا اور تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی یقین دہائی کرائی گئی، جس کے بعد وزیرداخلہ نے اسلام آبادانتظامیہ کوہدایت کی کہ گرفتار ملازمین کورہا کیا جائے۔

    مذاکرات میں پرویزخٹک،شیخ رشید اورعلی محمدخان کی شرکت جبکہ سرکاری ملازمین کی نمائندگی آل گورنمنٹ امپلائزالائنس کےچیئرمین نے کی۔

  • بجٹ تیاریاں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع

    بجٹ تیاریاں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے افراطِ زر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع ہے۔

    آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، وزارتِ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

    رواں مالی سال کے اختتام تک ملک میں افراطِ زر کی شرح پانچ سے چھ فیصد تک رہنے کی امید ہے۔

    ماہرین کے مطابق اس تجویز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافے کا امکان ہے، زرائع کے مطابق تنخواہوں میں معمولی اضافہ کی صورت میں دیگر الاوُنسسز بڑھا کر ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔

    سرکاری ملازمین کے پے اسکیل پر نظر ثانی کا معاملہ التواء کا شکار ہوسکتا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس معاملے پر کمیشن بنائے جانے کا امکان ہے۔