Tag: سرکاری ملازمین

  • کینیڈین ریاست کوبیک میں سرکاری ملازمین کے حجاب پر پابندی

    کینیڈین ریاست کوبیک میں سرکاری ملازمین کے حجاب پر پابندی

    اوٹاوا : کینیڈین ریاست کیوبیک کی حکومت نے بھی سرکاری اداروں میں خدمات انجام دینے والے افراد پر مذہبی علامات سمجھی جانے والی اشیاء زیب تن کرنے پر پابندی عائد کرنے کی تیاری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد خیالات اور مذہبی شدت پسندی سے عاری سمجھے کے ملک کینیڈا کی ریاست کیوبیک کی حکومت نے بھی مذہبی منافرت پیدا کرنے کے لیے سرکاری ملازمین پر مذہبی علامات سمجھی جانے والی چیزیں پہننے پر پابندی لگانے کی تیاری کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ قانون منظور ہونے کے بعد کیوبیک کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت کولیشن آوینیر کیوبیک اور کینیڈین وزیر اعظم کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کینیڈا میں مذہبی آزادی کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور شدت پسندی کے خلاف سرگرم ہیں۔

    جسٹن ٹروڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب کینیڈین حکومت جو ایک آزاد معاشرہ ہے لوگوں کو ان کے مذہب کی بنیاد پر قانونی حیثیت سے نوازے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ تجویز کردہ قانون کے نفاذ کے بعد عدلیہ، پولیس افسران اور اساتذہ سمیت وہ تمام سرکاری ملازمین متاثر ہوں گے جو خود فیصلوں کا اختیار رکھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : یورپی عدالت نےملازمین کےحجاب پہننے پر پابندی عائد کردی

    مجوزہ قانون کے ناقدین کا کہنا ہے کہ مذکورہ قانون سے کسی بھی قسم کا حجاب کرنے والی مسلمان خواتین متاثر ہوں گی۔

    خیال رہے کہ سنہ 2017 میں ریاست کیوبیک میں عوامی سروسز فراہم کرنے اور لینے والے افراد کے چہرے کو مکمل طور پر چھپانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے جون 2018 میں کینیڈین عدالت نے منسوخ کردیا تھا۔

  • قائمہ کمیٹی اجلاس: سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کی سفارش

    قائمہ کمیٹی اجلاس: سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کی سفارش

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کمیٹی نے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کی سفارش کی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین فاروق نائیک کی زیر صدارت ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فنانس ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔

    کمیٹی نے بلوچستان میں نکلنے والے کوئلے پر سیلز ٹیکس میں کمی کی سفارش کردی تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کوئلے پر 425 روپے فی میٹرک ٹن سیلز ٹیکس عائد ہے، یہ سیلز ٹیکس پہلے ہی بہت کم ہے۔

    ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں دیگر علاقوں میں کوئلہ پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز دیں گے۔

    حکام کے مطابق گزشتہ سال ملک میں 7 کروڑ کلو گرام تمباکو کی پیداوار ہوئی، جو پیداوار ہوئی اس میں 1 کروڑ کلو گرام تمباکو برآمد کیا گیا۔ ساڑھے 4 کروڑ کلو گرام تمباکو کمپنیوں نے خریدا، ڈیڑھ کروڑ کلو گرام تمباکو کہاں گیا کچھ پتہ نہیں۔

    اجلاس میں منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ بلوچستان کے ڈیموں کے لیے 5 ارب روپے جاری کریں گے۔

    اجلاس میں اسٹیٹ بینک حکام نے اسلامی بینکنگ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلامی بینکنگ کے فروغ کے لیے 2001 سے اقدامات کر رہے ہیں، اسلامی بینکنگ برانچز کی تعداد بڑھ کر 2850 ہوگی۔

    حکام اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ زرعی ترقیاتی بینک نے اسلامی بینکنگ کا آپریشن شروع کردیا۔

    اجلاس میں کمیٹی نے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کی سفارش بھی کردی۔ سینیٹر خانزادہ خان نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں۔

    کمیٹی رکن عائشہ رضا نے کہا کہ سرمایہ داروں کے لیے بجٹ میں ریلیف ہے مگر ملازمین کے لیے نہیں تاہم وزارت خزانہ نے تنخواہ میں اضافے کی تجویز کی مخالفت کی۔

    ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خزانہ نے کہا کہ مالی خسارے کی صورتحال سب کے سامنے ہے، تنخواہ میں اضافے کے لیے مالی گنجائش نہیں ہے۔ اضافے کی تجویز آئندہ سال کے بجٹ میں پیش کی جانی چاہیئے۔

  • سرکاری ملازمین پر غلط کام کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان

    سرکاری ملازمین پر غلط کام کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان

    لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر غلط کام کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، ہم پالیسی بنا سکتے ہیں لیکن گورننس کی بہتری سرکاری ملازمین پر ہے۔

    انھوں نے یقین دلایا کہ پسند نا پسند کی بنیاد پر کسی بیوروکریٹ کو تبدیل نہیں کیا جائے گا، بیوروکریٹس کے کاموں میں مداخلت نہیں کریں گے، اگر بیوروکریسی میں کسی کے ایجنڈے پر کام کیا گیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”بھارتی لیڈر شپ تکبر میں ہے، بھارت دھمکیاں دے گا تو ساری قوم مقابلہ کرنے کھڑی ہوگی: عمران خان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارتی لیڈر شپ تکبر میں ہے، بھارت دھمکیاں دے گا تو ساری قوم مقابلہ کرنے کھڑی ہوگی، پاک بھارت تعلقات اچھے ہو جائیں تو خطے میں غربت کم ہوگی، دوستی دونوں ملکوں کے لیے ٹھیک ہے، پاک بھارت تجارت ہوگی تو دونوں آگے بڑھیں گے۔

    وزیرِ اعظم نے کہا ’سرکاری ملازمین میں ایک نئی سوچ چاہتا ہوں، آپ کو کبھی ایسی سیاسی حکومت نہیں ملے گی جو ہماری ہے، بیوروکریسی کو سیاست سے پاک کرنا ہے، جو دھکے کھاتے پھرتے ہیں آپ انہیں انصاف دیں، آپ نے عام آدمی کی مدد کرنی ہے۔‘

    انھوں نے کہا ’میں چاہتا ہوں تھانوں میں عام آدمی کی بات سنی جائے، آپ میرٹ پر چلیں، کھلی کچہریاں لگائیں، لوگوں سے انصاف کریں، ناصر درّانی سے پوچھیں کیسے کے پی پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا، ملک کے لیے میری ذات نہیں آپ کی ضرورت ہے، ملک اوپر جائے گا تو آپ کو وہ تنخواہیں ملیں گی جو ملنی چاہئیں۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم کی آئندہ 48 گھنٹے میں لوکل باڈیز نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت


    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گورننس ٹھیک ہونے پر یہاں بہت پیسا آ سکتا ہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی بھیک کے لیے نہیں سرمایہ کاری لانے کے لیے کیا گیا، گورننس ٹھیک ہو جائے تو ملک ٹیک آف کرے گا، سنگاپور ہم سے پیچھے تھا، آج وہ بہت آگے ہے اور ہم وہیں کھڑے ہیں۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ کے پی پولیس کے 5 ہزار کرپٹ اہل کاروں کو بر طرف کیا گیا تو عوام پولیس کے ساتھ کھڑے ہو گئے، دہشت گردی کے خلاف خیبر پختونخوا پولیس نے بے پناہ قربانیاں دیں، اب ملک بھر میں پولیس کو ٹھیک کرنا ہے۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس: سرکاری ملازمین کو برطرف نہ کیے جانے کا فیصلہ

    وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس: سرکاری ملازمین کو برطرف نہ کیے جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کو برطرف نہ کیے جانے کا بڑا فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم آفس میں ہوا۔

    اجلاس میں کابینہ کو بیرون ملک سے لوٹی گئی رقم واپس لانے پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے دی۔

    شہزاد اکبر نے رقم کی واپسی سے متعلق ٹاسک فورس کی رپورٹ بھی پیش کی۔

    اجلاس میں پاکستان اور چین میں شعبہ تعلیم میں تعاون کے لیے معاہدے کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق ریگولر، کنٹریکٹ اور ایڈ ہاک پر رکھے ملازمین پر بھی ہوگا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری ملازم کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بھی برطرف نہیں کیا جا سکے گا تاہم حکم کا اطلاق عدالتی فیصلوں پر نہیں ہوگا۔ فیصلے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پاکستان انٹرنیشل ایئر لائنز پی آئی اے کا چارج سیکریٹری ایوی ایشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں این آئی آر سی کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع اور وزارتوں اور ڈویژنز کے صوابدیدی فنڈز واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی نجکاری، سی پیک اور توانائی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔

    توانائی کمیٹی میں وزرائے خزانہ، منصوبہ، ریلوے، مشیر تجارت و ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار شامل ہوں گے جبکہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی توانائی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    7 رکنی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین وزیر خزانہ اسد عمر ہوں گے جبکہ سی پیک کمیٹی میں وزرائے خارجہ، قانون، خزانہ، پیٹرولیم، ریلوے، وزیر مملکت داخلہ، مشیر تجارت، صنعت و سرمایہ کاری شامل ہوں گے۔

  • سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشنز عید الاضحیٰ سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ

    سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشنز عید الاضحیٰ سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوشخبری ، وفاقی حکومت نے عید الاضحی سے پہلے سرکاری ملازمین کوتنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحی سے پہلے تنخواہ اور پنشنز ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی سے قبل وفاقی اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 17 اگست تک تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردی گئی ہے جبکہ تنخواہ، پنشن کی ایڈوانس ادائیگی کیلئے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا گیا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومتی وسول آرمڈ فورسز کو پنشن اور تنخواہ ایڈوانس دی جائے گی، فیصلہ ملازمین کو قربانی کرنے اور عید کی خوشیاں منانے کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔

  • آئندہ ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کے بعد مجھے تنخواہ دی جائے، چیف جسٹس

    آئندہ ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کے بعد مجھے تنخواہ دی جائے، چیف جسٹس

    اسلام آباد : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آئندہ ملازمین کوادائیگی کے بعد مجھےتنخواہ دی جائے، پہلے پورے ملک کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع ہوں گے، اس کے بعد میں چیک لوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرازخودنوٹس کیس کی سماعت کی، اسپیشل سیکریٹری خزانہ اور اکاونٹنٹ جنرل پاکستان عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ 24،24 تاریخ تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں، ان کےگزربسراور تکالیف کا آپ کو اندازہ ہے؟

    چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ ان لوگوں کو تنخواہ ادا کرکے سب سے آخر میں مجھے تنخواہ دی جائے گی، پہلے پورے ملک کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع ہوں گے جس کےبعد اپنی تنخواہ کا چیک لوں گے۔

    جس پر اے جی اور وزارت خزانہ حکام کی تنخواہ ادائیگی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ میں کہتا ہوں تمام سرکاری ملازمین کو ایک ہی دن تنخواہ ملے، جس پر اکاونٹنٹ جنرل پاکستان نے بتایا کہ گزشتہ ماہ بجٹ نہیں ملا تھا۔

    جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ بجٹ کی تاخیر یاکوئی اور وجہ ہو،تنخواہ وقت پر ادا کریں، جو بھی مسئلہ ہے اسے حل کریں، مسئلہ صرف ڈیلی ویجز کا ہے جن کا سہ ماہی وار بجٹ آتا ہے۔


    مزید پڑھیں : جب تک ملازمین کوتنخواہ نہیں ملتی، اپنی تنخواہ بھی نہیں لوں گا‘ چیف جسٹس


    یاد رہے گذشتہ سماعت میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملازمین کو تنخواہیں نا ملنے تک اپنی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا جب تک ملک بھر کے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں میرے اکاؤنٹ میں چیک نہیں آنا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • متحدہ عرب امارات، سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

    متحدہ عرب امارات، سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

    شارجہ : متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا کم سے کم تنخواہ 18500 درہم مقرر کردی گئی ہے.

    اس بات کا اعلان شارجہ کے حکمراں ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کی مد میں 600 ملین درہم مختص کیے ہیں جس کا اطلاق یکم جنوری 2018 سے ہوگا.

    سلطان بن محمد جو کے متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے ممبر بھی ہیں نے مزید بتایا کہ تنخواہوں میں اضافہ صرف اماراتی شہریوں اور 8 گریڈ سے کم ملازمین کے لیے ہوگا.

    گریجویٹ کرنے والے ملازمین کو خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی اور گریڈ 8 سے نیچے تقرری نہیں ہوگی جب کہ آٹھ گریڈ سے کم کیڈرز ختم کردیئے جائیں گے.

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک ملازم زیادہ سے زیادہ چھ سال تک ایک گریڈ پر فرائض انجام دے سکتے ہیں جس کے بعد اگلے گریڈ پر عہدے پر ترقی دے دی جائے گی.

    تنخواہوں میں اضافے کے بعد تمام گریڈز کی تنخواہوں میں دو ہزار سے تین ہزار درہم تک اضافہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے لیے پینشن اور دیگر مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے.

  • سرکاری ملازمین تحفہ لیتے پائے گئے تو جیل جائیں گے، سعودی حکام

    سرکاری ملازمین تحفہ لیتے پائے گئے تو جیل جائیں گے، سعودی حکام

    ریاض : سعودی پبلک پراسیکیوشن نے سرکاری ملازمین کو خبردارکیا ہے کہ وہ کسی بھی شخص سے کسی بھی مد میں کسی قسم کا تحفہ قبول نہ کریں بہ صورت دیگر رشوت ستانی کے جرم میں سزا کے مستحق ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے اپنی سرکاری ملازمین کے لیے سخت اقدامات کرتے ہوئے رشوت ستانی کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سرکاری ملازمیں کے ضابطہ اخلاق کا تعین کیا گیا ہے.

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت کے پبلک پراسیکیوشن اس بات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہی جس میں سرکاری ملازمین کو تحفے تھائف لینے سے متنبہ کیا گیا ہے.

    اپنے پیغام میں پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو سرکاری ملازم اپنے یا کسی اور شخص کیلئے کسی شخص کا کام کرنے سے قبل کسی تحفے کی فرمائش کرے گا یا بغیر پیشکش کے بھی کوئی تحفہ قبول کرے گا تو اسے قابل گرفت جرم تصور کیا جائے گا.

    سعوی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کسی کام سے پہلے کسی سے کوئی تحفہ لیتا پایا گیا تو اسے سرکاری اثر و نفوذ کا نا جائزاستعمال کرنے والا شمار کیا جائے گا اور ایسے ملازمین کو رشوت ستانی کی سزا دی جائے گی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان

    آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ 18-2017 میں سرکار ی ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی کم از کم تنخواہ 15 ہزار کیے جانے کے بھی امکانات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ رواں مال سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے متوقع ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مختص رقم 45 فیصد اضافے کے ساتھ 395 ارب روپے تک ہوسکتی ہے۔

    پنشن کی رقم 30 ارب روپے اضافے کے ساتھ 275 ارب روپے متوقع ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے الاؤنسز بھی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سالانہ ترقیاتی بجٹ میں بھی اضافے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ترقیاتی بجٹ ساڑھے 8 سو ارب تک ہوسکتا ہے۔ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے زیادہ فنڈز توانائی سیکٹر کے لیے مختص کیے جانے کی امید ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ترکی میں دس ہزار سرکاری ملازمین برطرف

    ترکی میں دس ہزار سرکاری ملازمین برطرف

    انقرہ : ترک حکام نے رواں سال جولائی میں ناکام فوجی بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزام میں دس ہزار سرکاری ملازمین کو فارغ کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق ترک حکومت کی جانب سے جاری حکم نامے میں سرکاری ملازمین اساتذہ،ڈاکٹرزاور نرسیں شامل ہیں جن کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا ہے اس کے علاوہ 15ذرائع ابلاغ کے دفاتربندکرنے کاحکم دیا گیاہے۔

    ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ بغاوت میں ملوث افراد کو سزائے موت کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری کی سفارش کریں گے۔

    رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت یہ تجویز پارلیمنٹ میں لے کر جائے گی۔یقین ہے کہ پارلیمنٹ سے اس کی منظوری مل جائےگی،اور یہ فیصلہ مجھ تک آئے گا تومیں اس کی توثیق کر دوں گا۔

    مزید پڑھیں: ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک

    خیال رہے کہ ترک حکومت کی جانب سے فتح اللہ گولن پر ناکام فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا جاتا ہے۔

    ترکی میں ناکام بغاوت کی کوشش کے بعد 18000 ہزار گرفتاریاں عمل میں لائی جاچکی ہیں۔پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے 66000 افراد کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے اور 50 ہزار کے پاسپورٹ منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ ترکی میں حکام کے مطابق 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت میں تقریباً نو ہزار فوجیوں نے حصہ لیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ بغاوت میں حصہ لینے والے فوجی اہلکاروں کے پاس 35 جہاز، 37 ہیلی کاپٹر، 74 ٹینک اور تین بحری جہاز تھے۔

    مزید پڑھیں: ترکی میں 20 ٹی وی اور ریڈیو سیٹ بند کرنے کا حکم

    واضح رہے کہ رواں ماہ ترک حکومت نے جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ ایمرجنسی کے تحت 20 ٹیلی ویژن اور ریڈیو اسٹیشنوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔