Tag: سرکاری ملازمین

  • تنخواہوں میں کٹوتی ! سرکاری ملازمین  کے لیے اہم خبر

    تنخواہوں میں کٹوتی ! سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر

    پشاور : دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو خبردار کردیا گیا، غفلت برتنے پر تنخواہوں میں کٹوتی ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر کے سرکاری دفاتر اور ڈیپارٹمنٹس کو مراسلہ جاری کردیا۔

    محکمہ خزانہ نے صوبے بھر کے سرکاری دفاتر اور ڈیپارٹمنٹس کو مراسلہ جاری کیا ، جس میں ملازمین کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک دفتری اوقات کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دفتری ذمہ داریوں میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور غفلت برتنے پر تنخواہوں میں کٹوتی، تبادلے اور ملازمین کی تقرریاں کی جائیں گی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کے معاملے پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں، مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی غیر ضروری بندش کی شکایات سامنے آئی۔

    ہم شہری اور ہمارے سرکاری محکمے

    قوانین کے مطابق تنخواہیں صرف ریٹائرڈ، ٹرانسفر یا برطرفی پر روکی جاسکتی ہیں، مذکورہ وجوہات کے بغیر کسی بھی سرکاری ملازم کی تخواہ نہیں روکی جاسکتی۔

  • ایڈوانس تنخواہ اور پینشن ، سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

    ایڈوانس تنخواہ اور پینشن ، سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

    کراچی : سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن ایڈوانس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، 18 دسمبر کو ادائیگی کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ مسیح برادری کے ملازمین کو 18 دسمبر کو تنخواہ اور پنشن اداکی جائے گی۔

    خیال رہے 25 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوارمنائے گی ، اس موقع پر نت نئے انداز ، رنگوں اور ڈیزائنوں کے کیکس، چاکلیٹس اور کنڈیز بھی تیار کی جاتی ہے۔

    مسیحی برادری کے مطابق کرسمس خوشیوں کا تہوار ہے۔ یہ امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے، میٹھا کھانے سے خوشی کا احساس دوبالا ہوجاتا ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • سرکاری ملازمین کے لیے پلاٹ اور قرض ، بڑی خوشخبری آگئی

    سرکاری ملازمین کے لیے پلاٹ اور قرض ، بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور : سرکاری ملازمین کو پلاٹ اور گھر کے لئے قرض دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی، اس حوالے سے پلان طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ورکس رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں چوبرجی گارڈن میں سرکاری ملازمین کے لئے 3 سہ منزلہ ٹاور بنانے کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے اور گھر کے لئے قرض کا پلان طلب کرلیا۔

    اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں اسپوکن انگلش اور ریڈنگ آورز کے لئے فاؤنڈیشنل لرننگ پالیسی پنجاب کی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ پنجاب کے ہرڈسٹرکٹ میں ماڈل بازار قائم کرنے کے پراجیکٹ کے لئے ابتدائی 2 ارب 58 کروڑ کی بھی منظوری دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپلانٹ پروگرام کے لئے اڑھائی ارب روپے کی منظوری دی ، پنجاب بھر میں لیور، کڈنی،بون میرو اور دیگر ٹرانسپلانٹ کئے جائیں گے۔

    اجلاس میں کابینہ نے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے پرانے اور فرسودہ آلات تبدیل کرنے کی منظوری دے دی، 42 سال بعد بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی میں 464 خالی اسامیو ں پر بھرتیو ں کی منظوری دی گئی-

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • سرکاری ملازمین  ہوشیار ہوجائیں!

    سرکاری ملازمین ہوشیار ہوجائیں!

    کراچی : سرکاری ملازمین ہوشیار ہوجائیں! اب کتنے روپے نقد ہیں، کتنی مالیت کے کاروبار ہیں،کتنی قیمتی جائیداد ہیں سب بتانا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ، اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ گریڈ 17 سے 22 تک افسران سالانہ اثاثوں کی تفصیلات دینےکےپابند ہوں گے ، آئندہ 60 روزمیں اثاثوں کی تفصیلات متعلقہ محکموں کےذریعےجمع کرائی جائے۔

    سندھ سول سرونٹ رول 13 ، 2008 کے تحت تفصیلات طلب کی گئیں ،کتنے روپے نقد ہیں، کتنی مالیت کے کاروبار ہیں،کتنی قیمتی جائیداد ہیں سب بتانا ہوں گی۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری افسران کا ڈیٹا سندھ حکومت اپنے پاس محفوظ رکھے گی،اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنیوالے سرکاری افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔

  • سرکاری ملازمین  کے لئے تنخواہوں  کے حوالے سے اہم خبر

    سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں کے حوالے سے اہم خبر

    پشاور : سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں کی غیر ضروری بندش کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، اس حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کے معاملے پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردیں۔

    اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کی جانب سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی غیر ضروری بندش کی شکایات سامنے آئی۔

    قوانین کے مطابق تنخواہیں صرف ریٹائرڈ، ٹرانسفر یا برطرفی پر روکی جاسکتی ہیں، مذکورہ وجوہات کے بغیر کسی بھی سرکاری ملازم کی تخواہ نہیں روکی جاسکتی۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ غیر حاضری پر متعلقہ ملازم سے متعلق ریکارڈ اور اعلیٰ حکام کے دستخط شدہ آرڈر دیئے جائیں۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    اکاؤنٹنٹ جنرل کے پی کی متعلقہ حکام کو آئندہ ارسال گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی ہدایت کردی.

    یاد رہے سرکاری اداروں کو بند کرنے حکومتی فیصلے کے بعد سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، جس سے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

    وفاقی حکومت نے مزید سرکاری اداروں کو بند کرنے کی تجاویز تیار کرلیں، ذرائع نے بتایا تھا کہ رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مختلف ادارے بند کرنے کی نشاندہی کی گئی۔

  • سرکاری ملازمین کی غیرملکیوں سے شادی پر پابندی  ، اہم خبر آگئی

    سرکاری ملازمین کی غیرملکیوں سے شادی پر پابندی ، اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : سرکاری ملازمین کی غیرملکیوں سے شادی پر پابندی سے متعلق اہم خبر آگئی ، جسٹس مظہر نے ریمارکس دیئے ایسی درخواستوں کواجازت دی تو یہ درخواست بھی آجائیں گی کہ شادیوں سے روکا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سرکاری ملازمین کی غیرملکیوں سےشادی پر پابندی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بینچ نےسماعت کی، درخواست گزارمحمود اختر نقوی ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے۔

    جسٹس جمال مندو خیل نے کہا یہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے،عدالت کیسے کسی کو منع کرے، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے جودرخواست گزارکی استدعا ہے کیا ایساممکن ہے؟ کیا کسی سرکاری ملازم کو غیر ملکی سے شادی سے روکا جاسکتا ہے؟ اگر روکنے کا قانون موجود ہے تو وہ قانون بتادیں ؟

    درخواست گزار نے استدعا کی میں سخت بیمار ہوں،مجھے وقت دیا جائے، جس پر غیرملکی خواتین سے پاکستانیوں کی شادیوں پر پابندی کی درخواست خارج کردی اور درخواست گزار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    جسٹس مظہر نے کہا کہ ایسی درخواستوں کواجازت دی تو یہ درخواست بھی آجائیں گی کہ شادیوں سے روکا جائے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ڈی ایم دورمیں قانون سازی کیخلاف درخواست بھی 20 ہزار روپے جرمانے کیساتھ خارج کردی۔

    آئینی بینچ نے غیر ملکی جائیدادوں کیخلاف درخواست گزارکو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا،جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ایسے ہی مقدمات کے سبب 60 ہزارمقدمات زیر التوا ہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ، سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر آگئی

    سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ، سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد: سرکاری ملازمین کے حوالے سے سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، پالیسیز اور پیکجز پر کوٹہ غیرآئینی قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹہ سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا۔

    سپریم کورٹ کا11 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس نعیم اختر افغان نے تحریر کیا، جس میں سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق پالیسیز اور پیکجزپرکوٹہ غیرآئینی قرار دے دیا گیا۔

    سپریم کورٹ نےجی پی اوکی اپیل منظورکرکےپشاورہائیکورٹ کا2021 کا فیصلہ اور کوٹہ سے متعلق پرائم منسٹر پیکج فار ایمپلائمنٹ پالیسی اور اس کا آفس مینوریڈم کالعدم قرار دے دیا۔

    عدالت نے کوٹہ سے متعلق پرائم منسٹر پیکج فار ایمپلائمنٹ پالیسی اور اس کا آفس مینوریڈم ، سندھ سول سرونٹس رولز 1974 کے سیکشن 11 اے بھی کالعدم قرار دیا۔

    فیصلے میں خیبرپختونخوا سرول سرونٹس رولز 1989 کا سیکشن 10 زیلی شق 4 اور سپریم کورٹ نے بلوچستان سرول سرونٹس رول 2009 کی شق 12 بھی کالعدم قرار دے دی گئی۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ بغیراشتہار یا اوپن میرٹ بیوہ یا بچے کا کوٹہ آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ کوٹہ آرٹیکل 4،3، آرٹیکل 5 ذیلی شق 2 اور آرٹیکل 25 اور 27 سے متصادم ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

    عدالت کا کہنا تھا کہ وفاق ،صوبائی حکومتیں بغیراشتہاریا اوپن میرٹ ملازمتوں کی پالیسی ختم کریں تاہم فیصلے کا اطلاق پہلے سے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملنے والے کوٹے پر نہیں ہوگا۔

    سپریم کورٹ کے مطابق فیصلے کا اطلاق دہشت گردی کے واقعات میں شہید افراد کے قانونی ورثا اور شہدا کے ورثا کو ملنے والے پیکجز اور پالیسیز پر نہیں ہوگا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کو بھی کوٹے سے متعلق رولز نرم کرنے کا اختیار نہیں ہے، اچھی طرز حکمرانی کا حصول غیر مساوی سلوک اپنا کر حاصل نہیں کیا جا سکتا، کوٹے پر ملازمتوں کا حصول میرٹ کے برخلاف ہونے کیساتھ امتیازی سلوک بھی ہے۔

    خیال رہے محمدجلال نامی شہری نےدرجہ چہارم کی ملازمت کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ، پشاور ہائیکورٹ نے محمد جلال کو کنٹریکٹ پر ملازمت کی ہدایت دی تھی ، بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف جی پی او نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

  • سرکاری ملازمین  ہوشیار!  تنخواہ  کے حوالے سے اہم خبر

    سرکاری ملازمین ہوشیار! تنخواہ کے حوالے سے اہم خبر

    پشاور : ڈیپوٹیشن مدت مکمل کرنیوالے سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی،اے جی پی آر نے ہدایت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کےڈیپوٹیشن سےمتعلق ہدایات پرعدم عملدرامد پر محکمہ انتظامی امور خیبرپختونخوا ریگولیٹری ونگ نے مختلف صوبائی محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ وفاقی انتظامی ڈویژن نے ڈیپوٹیشن مدت مکمل ہونے کے باوجود تنخواہ وصولی کا نوٹس لیا ہے۔

    اے جی پی آر نے تمام ڈیپوٹیشن مدت مکمل کرنیوالے ملازمین کی تنخواہ روکنے کی ہدایت کردی، ڈیپوٹیشن سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد میں غیرضروری تاخیرکی جارہی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    مراسلے میں کہنا تھا کہ ڈیپوٹیشن مدت کی تکمیل کےاگلے روز سرکاری ملازم خود بخود فرائض سے سبکدوش ہو جائے  گا، ڈیپوٹیشن مدت کی تکمیل کے اگلے ہی روزسرکاری ملازم کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کر دی جائے گی۔

  • بے روزگار ہونے کا خدشہ  ، سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر

    بے روزگار ہونے کا خدشہ ، سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : سرکاری اداروں کو بند کرنے حکومتی فیصلے کے بعد سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جس سے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مزید سرکاری اداروں کو بند کرنے کی تجاویز تیار کرلیں، ذرائع نے بتایا کہ رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مختلف ادارے بندکرنےکی نشاندہی کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت صنعت وپیداوار کے ادارے کراچی ٹولزڈائز اینڈ مولڈز سینٹر اور نیشنل پروڈکٹوٹی آرگنائزیشن بندکرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔

    پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈاسکل ڈیولپمنٹ کمپنی بھی بندکرنےکی تجویزتیار ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی نجکاری یا ختم کرنےکی تجویز بھی دی گئی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن اور نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ لمیٹڈ کو بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےان اداروں کو بند کرنے کیلئے وزارت صنعت وپیداوارکو ٹاسک دے دیا ہے اور دونوں اداروں کو بند کرنے کے لیے تجاویز مانگی ہیں۔

    خیال رہے وفاقی حکومت رائٹ سائزنگ کمیٹی نے مختلف ادارے بند کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ وزارت آئی ٹی کے ماتحت ٹیلی کام فاؤنڈیشن کو بند کیا جائے۔

    ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے ماتحت اداروں کی نجکاری کرنے کے احکامات بھی جاری کرتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کی نیشنل آئی ٹی بورڈکی بڑےپیمانے پرتنظیم نوکی ہدایت کی تھی۔

  • کن سرکاری ملازمین کو ماہانہ پنشن  نہیں ملے گی؟  اہم خبر آگئی

    کن سرکاری ملازمین کو ماہانہ پنشن نہیں ملے گی؟ اہم خبر آگئی

    کراچی : سرکاری ملازمین کے لئے ماہانہ پنشن کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، سول سروس ایکٹ 1973 میں ترمیم کا اطلاق یکم جولائی 2024 کے بعد کی بھرتیوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سول سروس ایکٹ 1973 میں ترمیم اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا، ترمیمی مسودہ کے تحت یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی سرکاری ملازمین ماہانہ پنشن کا حق دار نہیں ہوگا۔

    ترمیمی مسودہ میں کہا گیا کہ سندھ امپلائی بینیفٹ اسکیم میں سرکاری ملازم اور حکومت ماہانہ اپنا حصے کی رقم ڈالے گی اور ملازم کوریٹائرمنٹ کے وقت گولڈن چیک گریجوئٹی اورپنشن کی مدمیں دیاجائےگا۔

    سندھ حکومت کےمطابق بجٹ کا ایک بڑا حصہ پنشن پر ختم ہوجاتا تھااسی لئے ریفارم ضروری ہے۔

    یاد رہے وزارت خزانہ نے پنشن میں 3 ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کے تحت فیملی پنشن 10 سال تک محدود کر دی گئی، پنشنر کی وفات کے بعد صرف اہل ورثا کو پنشن ٹرانسفر ہوسکے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ مرحوم پنشنر کی شریک حیات کی وفات کے بعد10 سال تک پنشن ملے گی اور مرحوم پنشنرکا بچہ اگر معذورہواتوتا حیات پنشن کا حقدار ہوگا۔

    وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، قبل از وقت ریٹائرمنٹ پرپنشن کی کٹوتی3 فیصد کی شرح سے ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ 3فیصد کٹوتی 60 سال تک باقی رہ جانیوالی سروس دورانیے پر وصول کی جائے گی جبکہ سول آرمڈ فورسزکی قبل از وقت ریٹائرمنٹ پرکٹوتی کی مجموعی شرح 20فیصدہوگی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت