Tag: سرکاری ملازمین

  • سرکاری ملازمین  کیلئے نئے‌ ہدایات جاری

    سرکاری ملازمین کیلئے نئے‌ ہدایات جاری

    کراچی : سندھ سیکریٹریٹ میں آنے جانے والوں کی مانیٹرنگ سخت کردی گئی اور سرکاری ملازمین کو آفس کارڈ نمایاں رکھنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں آنے جانے والوں کیلئے نئے ایس او پی جاری کرتے ہوئے سندھ سیکریٹریٹ میں آنے جانے والوں کی مانیٹرنگ سخت کردی گئی۔

    سندھ سیکریٹریٹ کے عمارتوں اور بیرکوں میں فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کا بغیر اجازت سندھ سیکریٹریٹ میں داخلہ بند کردیا۔

    ایس او پی میں کہا ہے کہ مرکزی دروازوں پر پولیس نفری میں اضافہ کرنے اور سرکاری ملازمین کوآفس کارڈ نمایاں رکھنے کی ہدایت کی جبکہ تمام ملازمین کوواک تھرو گیٹ کے ذریعے داخل ہونے کی بھی ہدایت جاری کردی گٓئی ہے۔

    غیر سرکاری گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے گاڑیوں کے تمام عارضی انٹری پاسزمنسوخ کر دیے گئے ہیں۔

    سندھ سیکریٹریٹ میں پیشگی اجازت کے بغیر سیکیورٹی گارڈز کے داخلے کی اجازت نہیں۔

  • سرکاری ملازمین  کی تنخواہوں میں کتنی کٹوتی ہوگی ؟ اہم خبر آگئی

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنی کٹوتی ہوگی ؟ اہم خبر آگئی

    پشاور : نگراں خیبرپختونخوا حکومت نے معاشی مشکلات کے باعث سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں خیبرپختونخوا حکومت کیلئے سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینا مشکل ہوگیا، اس حوالے سے نگراں کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا یے۔

    ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں معاشی مشکلات میں کمی کیلئے مختلف آپشن پرغور کیا جائے گا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ممکنہ حد تک کٹوتی کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔

    صوبے کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی سفارشات تیار کرلی ہیں اور سمری منظوری کیلئے نگران وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی، کٹوتی سے ماہانہ 8 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تنخواہوں سےکٹوتی کا فیصلہ فنانس ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا اور ساتھ ہی صوبے کو ڈیفالٹ سے بچانے کےلیے مختلف آپشنز پرغور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مالی بحران کو کنٹرول کرنے کےلیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے، اضافہ واپس لینے سے ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

  • سرکاری ملازمین کو بڑا دھچکا

    سرکاری ملازمین کو بڑا دھچکا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی سفارش پر سرکاری ملازمین کی مستقلی روک دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی کمیٹی کی سفارشات پر سرکاری ملازمین کی بحالی اور مستقل کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتوں ،محکموں کو کمیٹی سفارشات پر عملدرآمد سے روک دیا اور کہا ای اوبی آئی، سی ڈی اے،اوور سیز پاکستان فاؤنڈیشن کمیٹی پاکستان اسٹیل ،ایف آئی اے خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہ کریں۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستان اسٹیل ،ایف آئی اے بھی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہ کریں، کمیٹی کی ملازمین کی بحالی کی سفارشات پرعمل ہوا تومحکمےان احکامات کوختم کریں۔

    عدالت نے خصوصی کمیٹی کی سفارشات کیخلاف درخواستوں گزاروں کی تمام درخواستیں منظور کرتے ہوئے کمیٹی سفارشات پرعمل نہ کرنے سے افسران کیخلاف تادیبی کارروائی غیر قانونی قرار دے دی۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی رولزآف بزنس کے تحت اسپیشل کمیٹی اختیارات سےتجاوزنہیں کرسکتی، وفاقی حکومت نے بھی خصوصی کمیٹی کی سفارشات کو سپورٹ نہیں کیا۔

    ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ اسپیشل کمیٹی کی سفارشات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، کمیٹی کا پارلیمنٹ کو سفارشات بھیجنے کا مینڈیٹ تھا ، کمیٹی نے براہ راست اداروں کو ہدایات بھیجنا شروع کردی تھیں۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کمیٹی نے ای او بی آئی کو عدالتی فیصلے سےبرطرف 358 ملازمین کو بحال کرنے کاحکم دیا، تمام اقدامات سے تاثر دیا گیا کمیٹی قانون سے بالا تر اور آئینی مینڈیٹ سے باہر ہے۔

    خصوصی کمیٹی کے کام سے تاثر تھا کہ اداروں میں اختیارت کی تقسیم کی اسکیم کیخلاف کام کررہی ہے، ایف آئی اے افسران کو کریمنل پروسیڈنگ کیلئے شوکاز جاری کی قانونی حیثیت نہیں، عدالت کو بتایا گیا رولز میں ایسا کچھ نہیں تھا کہ کمیٹی اداروں کو بلا کراحکامات دے۔

    خیال رہے پاکستان اسٹیل ، ای او بی آئی و دیگر نےخصوصی کمیٹی کی ملازمین سےمتعلق سفارشات کو چیلنج کیا تھا ، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا۔

    خصوصی کمیٹی نے کنٹریکٹ ، ڈیلی ویجر اور پروجیکٹ ملازمین کومستقل کرنے اور سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

  • نگران حکومت کے آتے ہی سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی

    نگران حکومت کے آتے ہی سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی

    کراچی : نگران وزیر خزانہ سندھ محمدیونس ڈاگھا نے ریٹائرڈ اور حاضرسروس سرکاری ملازمین کے واجبات ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیرخزانہ سندھ محمدیونس ڈاگھا نے ہدایات جاری کی ہے کہ ریٹائرڈ،حاضرسروس سرکاری ملازمین کےواجبات اداکیے جائیں۔

    یونس ڈاگھا کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی گزشتہ 2 سال کے زیرالتوا ادائیگیاں کی جائیں اور خدمات میں بہتری کیلئے ضلعی ٹریژری دفاترمیں موبائل ایپ لانچ کی جائے۔

    نگران وزیرخزانہ سندھ نے کہا کہ 20 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین 3 سال سے واجبات جاری نہ ہونے سے مشکلات کا شکار ہیں ، پنشن، کمیوٹیشن، گریجویٹی اور ریٹائرمنٹ سے قبل کی تنخواہ کی مدت میں فنڈز کی قلت ہے، فنڈز کی قلت کی وجہ سے واجبات 36 بلین تک پہنچ چکے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ضلعی ٹریژری دفاتر میں بے قاعدگیوں کے متعدد کیسز پر ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی گئی۔

  • سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

    سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

    خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، سرکاری ملازمین سے سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم کو استعمال نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اب سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرسکیں گے، نگراں حکومت کے دور میں جاری ہونے والے مراسلے کے بعد سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پر اپنی آرا نہیں دے سکیں گے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم کو استعمال نہ کریں، ملازمین سیاسی، مسلكی اور پاکستان کے نظریاتی مسائل پر بحث و تجزیہ نہ دیں۔

    تاہم سوشل میڈیا کو انتظامی سیکریٹری اور متعلقہ محکمہ کے سربراہ کی منظوری کے بعد استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کے دور حکومت میں بھی اس وقت کے وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی تھی، سرکاری معلومات اور دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آفس نے میمورنڈم جاری کیا تھا۔

    تمام سرکاری ملازمین کوگورنمنٹ سرونٹس رولز 1964کی پاسداری کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا، جس میں سرکاری ملازم کو کسی بھی بیان بازی یا رائے سے رکنے کا حکم ملا تھا۔

  • سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشی کی خبر آگئی

    سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشی کی خبر آگئی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی سرکاری ملازمین پر مزید نواز شات کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی حکومت ٹرانسپورٹ الاؤنس میں اضافے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے جاتے جاتے سرکاری ملازمین کیلئے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرانسپورٹ الاؤنس میں کار کیلئے 7.50 روپے جبکہ موٹرسائیکل کے لیے 3.75 روپے فی کلو میٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    حکومت کا جاتے جاتے بڑا تحفہ ، سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ذاتی کار کے استعمال پر سفری الاؤنس 15 روپے فی کلو میٹر ہوگا، ذاتی موٹر سائیکل کے استعمال پر سفری الاؤنس 6 روپے فی کلومیٹر کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں واضع کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ الاؤنس بڑے شہروں کے لیے نافذ العمل ہوگا۔

  • حکومت کا جاتے جاتے بڑا تحفہ ، سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    حکومت کا جاتے جاتے بڑا تحفہ ، سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    اسلام آباد : حکومت نے جاتے جاتے سرکاری ملازمین کے اسپیشل ڈیوٹی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کے اسپیشل ڈیوٹی الاؤنس میں50 فیصداضافہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد سے باہر اسپیشل ڈیوٹی پر جانیوالے ملازمین کے ڈیوٹی الاؤنس بڑھا دیے گئے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ گریڈایک سے4 تک عام ریٹ 496 سے بڑھا کر 744 روپے، گریڈ ایک سے4 تک اسپیشل الاؤنس ریٹ 800 سے بڑھا کر 1200کردیاگیا ہے۔

    گریڈ 5 سے 11 تک عام ڈیلی ریٹ 624سے بڑھا کر 936روپے اور اسپیشل ڈیلی الاؤنس 800 سے بڑھا کر 1320کر دیا ہے۔

    گریڈ 12سے16 تک عام ریٹ 1120 سے بڑھا کر 1680 روپے اور اسپیشل ڈیلی الاؤنس 1440 سے بڑھا کر 2160 جبکہ گریڈ 17سے 18 تک عام ریٹ 2ہزار سےبڑھا کر 3 ہزار روپے یومیہ اور اسپیشل ڈیلی الاؤنس 2560سے بڑھا کر 3840 کردیا گیا۔

    اسی طرح گریڈ 19 سے20 تک عام ڈیلی الاؤنس 2480 سے بڑھا کر 3720 اور اسپیشل ریٹ 3280سے بڑھا کر 4920 روپے کردیا جبکہ گریڈ 19 سے 20 تک اسپیشل ریٹ 3280سے بڑھا کر 4920 روپے اور عام ڈیلی الاؤنس 2800 سے بڑھا کر 4200 روپے کر دیا گیا۔

    گریڈ 21 کیلئےعام ڈیلی الاؤنس 2800 سے بڑھا کر 4200 روپے اور اسپیشل ڈیلی الاؤنس 4000 سے بڑھا کر 6000 روپے جبکہ گریڈ 22 کیلئےعام ڈیلی الاؤنس 2800سے بڑھا کر 4200 روپے اور اسپیشل ڈیلی الاؤنس 4800 سے بڑھا کر 7200 روپے کر دیا ہے۔

    عام ریٹ کا اطلاق چھوٹے اور اسپیشل ریٹ کا اطلاق بڑے شہروں میں ڈیوٹی پر جانے کیلئے ہوگا۔

  • تنخواہوں میں اضافہ، جاتے جاتے حکومت کی سرکاری ملازمین  کے لیے بڑی خوشخبری

    تنخواہوں میں اضافہ، جاتے جاتے حکومت کی سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

    لاہور :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، اضافہ بنیادی تنخواہ میں کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گریڈ1 سے گریڈ16 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں35 فیصد اضافہ بنیادی تنخواہ میں کیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا ہے۔

    اس کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں17.5فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر

    لاہور : پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تاہم سرکاری ملازمین کی یونین اور ایپکا نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پنجاب حکومت نے بنیادی تنخواہ پر30فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    سرکاری ملازمین کی یونین اور ایپکا نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے احتجاجی مظاہروں کیلئے مشاورت شروع کر دی۔

    پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو موجودہ تنخواہ پر اضافے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو فون کرکے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کے بارے میں گفتگو کی۔

    پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشنرز کی پنشن وفاق کے برابر کرنے پر گفتگو کی گئی، محسن نقوی نے تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کرادی۔

  • تنخواہوں میں اضافہ، سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

    تنخواہوں میں اضافہ، سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

    لاہور : پنجاب حکومت اور سرکاری ملازمین میں معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت پنجاب حکومت وفاق کی طرزپر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اورسرکاری ملازمین کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اورپینشن میں اضافے کا مطالبہ منظور کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے پنجاب حکومت اور سرکاری ملازمین مین معاہدہ طے پاگیا ہے ، معاہدہ کے تحت پنجاب حکومت وفاق کی طرزپر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرےگی اور سرکاری ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں17 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

    سرکاری ملازمین کا گزشتہ ایک ہفتے سے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج جاری تھا۔

    دوسری جانب فیصل آباد میں تنخواہ اور پنشن میں اضافے کے مطالبات کے حق میں تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کی ہڑتال جاری ہے، مظاہرین نے دفاتر کی تالہ بندیاں کر کے احتجاجی ریلیاں نکالیں ۔

    حافظ آباد میں بھی سرکاری ملازمین دفاتری تالا بندی کر کے احتجاج کر رہے ہیں، ان۔کا کہنا ہے کہ ایک ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے۔