Tag: سرکاری ملازمین

  • ریٹائرڈ ملازمین کے لئے پنشن  کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    ریٹائرڈ ملازمین کے لئے پنشن کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : حکومت نے یکم جولائی سے پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، اطلاق تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے پنشن میں ساڑھے سترہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کا اطلاق تمام ریٹائرڈسرکاری ملازمین پر ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 سے 35 فیصد ایڈہاک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ گریڈایک سے16تک ملازمین کی تنخواہوں میں35فیصداضافہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا تھا کہ گریڈ17سے22تک وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں30فیصداضافہ کیا ہے، نوٹیفکیشن کااطلاق یکم جولائی2023 سے ہوگیا۔

  • تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

    تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عید قربان کے موقع پر سرکاری ملازمین کو جمعہ 23 جون تک تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان 29 جون کو متوقع ہے، مختلف ڈیوژن سے وقت سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے کہا جا رہاہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سیکریٹری خزانہ کوہدایات جاری کردی ہیں، 23جون کوسرکاری ملازمین کوتنخواہ جاری کردی جائے گی۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی پرمشاورت کر لی ہے اور عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی سےمتعلق بات مکمل ہوچکی پے۔

    انھوں نے بتایا کہ بجٹ کے حوالے سے دو کمیٹیاں تشکیل دی تھیں، بجٹ کے حوالے سے کمیٹیوں میں ردوبدل کیا ہے، دونوں ہاؤسز میں ہماری ٹیمیں بیٹھی ہوتی ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات : سرکاری ملازمین کیلئے 4 دن کام اور 3 دن آرام  کا  نیا ورکنگ ماڈل تیار

    متحدہ عرب امارات : سرکاری ملازمین کیلئے 4 دن کام اور 3 دن آرام کا نیا ورکنگ ماڈل تیار

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کیلئے چار دن کام اور تین دن آرام کا نیا ورکنگ ماڈل تیار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کیلئے نیا ورکنگ ماڈل تیار کرلیا گیا ، جس میں چار دن کام اور تین دن آرام شامل ہے۔

    فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس نے نئی ہدایات جاری کر دیں، جس میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین ہفتے میں چار دن کام اور باقی دن آرام یا پھر کوئی دوسری نوکری کرلیں۔

    یڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس کا کہنا تھا کہ سرکاری عملہ مقررہ ہفتہ وار اوقات چار دنوں میں مکمل کرسکتا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق روزانہ دس گھنٹے کام کریں اور ہفتے میں چالیس گھنٹے کا کام مکمل کرلیں، چار دن فرائض انجام دینے کیلئے ادارے کا اتفاق کرنا ضروری ہوگا۔

  • بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے کیا خوشخبری ہے؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے کیا خوشخبری ہے؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری ہے، زراعت،بزنس ،نوجوانوں کیلئے بڑا ریلیف پیکج عوام دیکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ 4 سال بدحالی کا سفر تھا،عوام دیکھے گی معاشی ویژن کیا ہوتا ہے، فتنہ فسادی اور انتشار نے معیشت پر حملہ آور ہونےکی کوشش کی ، اب سمت استحکام کی طرف ہے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری ہے، زراعت،بزنس ،نوجوانوں کیلئے بڑا ریلیف پیکج عوام دیکھے گی۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 4 سال کی نااہلی نالائقی کرپشن اور معیشت کی تباہی کی وجہ سے مایوسی پھیلی، 2013 میں جس طرح معیشت کو سیدھے راستے پر ڈالا اسی سمت کے تعین کی کوشش ہے۔

  • 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث مزید 6 سرکاری ملازمین کی شناخت ہوگئی

    9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث مزید 6 سرکاری ملازمین کی شناخت ہوگئی

    مردان : پولیس نے 9 مئی کو جلاؤ اور گھیراؤ واقعات میں ملوث مزید 6 سرکاری ملازمین کی شناخت کرلی، جس میں 3 محکمہ تعلیم ،2 محکمہ صحت اور ایک محکمہ بلدیات کے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جلاؤ اور گھیراؤ واقعات میں ملوث مزید 6 سرکاری ملازمین کی شناخت ہوگئی ، ملازمین میں محکمہ تعلیم کے3، صحت کے 2 اور محکمہ بلدیات کا ایک اہلکار شامل ہیں۔

    پولیس نے شناخت کرکے متعلقہ محکموں کوکارروائی کیلئےتحریری خطوط ارسال کئے ، مجموعی طور پر مردان میں اب تک 13 سرکاری ملازمین کی شناخت ہوگئی ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا ہے کہ پرتشدد احتجاج میں ابتک 248 سرکاری ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے، ملازمین کی نشاندہی سی سی ٹی وی اورتصاویر سے کی گئی ہے۔

    پشاور:ملازمین پرتشدد احتجاج میں ملوث پائے گئے ہیں، ملازمین کا تعلق محکمہ تعلیم،صحت اور دیگر محکموں سے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ پرتشدد احتجاج میں ملوث 30 سے زیادہ سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔

  • عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ سرکاری ملازمین  کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی: عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے، پاکستان ميں عيد الاضحیٰ 29 جون کو ہونے کی پیش گوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان ميں عيد الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔

    اگر عیدالاضحیٰ 29 جون کو ہوتی ہے تو پھر حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو بدھ 28 جون سے 2 جولائی 2023 تک پانچ چھٹیاں ملنے کی توقع ہے۔

    اس حوالے سے حکومت کی جانب سے حتمی فیصلہ ذی الحج کی چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

    خیال رہے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو طلب کیا جاتا ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

  • بجٹ سے قبل ملازمین کے لئے اچھی خبر

    بجٹ سے قبل ملازمین کے لئے اچھی خبر

    کراچی : سندھ حکومت نے پیپلز اسکوائر میں سرکاری ملازمین کی گاڑیوں کی پارکنگ فیس ادا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو ادائیگی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ نے پیپلز اسکوائر میں سرکاری ملازمین کی گاڑیوں کی پارکنگ فیس کی مد میں ٹھیکیدار کو ادائیگی کی منظوری دے دی۔

    پیپلز اسکوائر میں سرکاری ملازمین کی گاڑیوں کی پارکنگ فیس سندھ حکومت ادا کرے گی، 19ماہ کی فیس کی مد میں پہلی قسط کے طور پر 33 لاکھ 68 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

    سندھ سیکریٹریٹ میں گنجائش کی کمی پر سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے پیپلز اسکوائر تعمیر کرایا گیا، جہاں گریڈ ایک سے لے کر گریڈ 18 تک کے ملازمین کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پارک کی جاتی ہیں۔

    گاڑی کی پارکنگ 100 روپے اور موٹرسائیکل کی پارکنگ پر 50 روپے ٹھیکیدار وصول کرتا ہے۔

  • آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی  تنخواہوں اور پینشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خوشخبری آگئی

    آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تیاریاں کی جارہی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ بجٹ میں پنشن میں 15 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاملہ وفاقی کابینہ کے فیصلہ تک موخر کر دیا ہے، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے فنڈز 9 جون کو کابینہ اجلاس کے بعد مختص ہوں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ پہلی بار ای او بی آئی پنشنرز کے لئے عبوری امداد کی سفارش بھی کی جا رہی ہے، ای اوبی آئی پنشنرزکیلئےعبوری امداد پر حتمی فیصلہ بھی کابینہ ہی کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں قرضوں،سود کی ادائیگی 7600 ارب روپے کے لگ بھگ ہونے کا امکان ہے، وفاق کے بجٹ کے 50 فیصد سے زیادہ رقم سود کی ادائیگی کے لئے مختص ہوسکتا ہے۔

  • عید سے پہلے عیدی : حکومت  کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑا اعلان

    عید سے پہلے عیدی : حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا اور سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدیت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مشاورت کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    اسلام آباد:ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اس سلسلے میں وزیر خزانہ نے سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلے کی تصدیق کردی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم مریم اورنگزیب نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم نےسرکاری ملازمین کوعیدالفطرسےقبل تنخواہ اورپنشن اداکرنےکی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نےوزیرخزانہ اسحاق ڈارکوبدھ کوباضابطہ ہدایت کی ہے اور وزیرخزانہ نےوزیراعظم کی ہدایات پرفوری عمل درآمدکی ہدایت کی ہے۔

  • سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ سے متعلق اہم خبر

    سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ سے متعلق اہم خبر

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام ف کی رہنما و رکنِ کمیٹی عالیہ کامران نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ کو اسلامی فنڈ میں تبدیل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جمعیت علمائے اسلام ف کی رہنما و رکنِ کمیٹی عالیہ کامران نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کےجی پی فنڈکواسلامی فنڈ میں تبدیل کیا جائے۔

    جس پر وزیرمملکت خزانہ عائشہ پاشا نے بتایا کہ اس حوالے سے عدالتی فیصلےہیں،5سال میں سب سودسےپاک کرنا ہے، اس حوالے سے پورا ٹرانسفرمیشن پلان بنایا جارہا ہے۔

    عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ شرح سود بہت بڑھادیا گیا ہے تو عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پورا فنانشل سسٹم بدلنا ہے، اسٹیٹ بینک کا اس وقت پالیسی ریٹ مانیٹری پالیسی کمیٹی بناتی ہے۔

    وزیرمملکت نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ میں حکومت کا براہ راست کردار نہیں ہوتا، حکومت اسلامی بینکنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔