Tag: سرکاری ملازمین

  • 18 ماہ سے منتظر سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    18 ماہ سے منتظر سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    نئی دہلی: بھارت میں مرکزی اداروں کے سرکاری ملازمین کو اس وقت گہرا صدمہ اور معاشی جھٹکا پہنچا جب حکومت نے 18 ماہ سے معطل ان کا مہنگائی الاؤنس اب بھی بحال نہ کرنے کا اعلان کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے کرونا وائرس کے دنوں میں روکا جانے والا 18 ماہ کا مہنگائی الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔

    لوک سبھا کے اجلاس میں بتایا گیا کہ مہنگائی الاؤنس روکنے سے 34 ارب روپے کی بچت ہوئی جو وبا سے قابو پانے کے اقدامات پر خرچ کیا گیا۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ فی الحال بجٹ خسارہ حد سے تجاوز کرگیا ہے جس کے باعث مہنگائی الاؤنس دینا ممکن نہیں۔

    حکومت کے اس اعلان کے بعد مہنگائی اور معاشی بحران کے مارے سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا جو ہولی کے موقع پر اپنے الاؤنس بحال ہونے کی توقع لگائے بیٹھے تھے۔

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟  نیا پے اسکیل جاری

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ نیا پے اسکیل جاری

    اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ، نئے پے اسکیل یکم جولائی سے نافذ العمل ہو ں گے۔

    نئے پے اسکیل 2017 کی طرح کے پے اسکیل کی جگہ رائج ہوں گے ، نئے پے اسکیل کے بعد پانچوں ایڈہاک ریلیف ضم ہو جائیں گے ، ایڈ ہاک ریلیف 2016سے 2021 کے درمیان دیے گئے۔

    گریڈ ایک کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9130 روپے سے بڑھ کر13550 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 17830روپے سے بڑھ کر 26450روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔
    .
    گریڈ 2 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9130 روپے سے بڑھ کر13829 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 19210 روپے سے بڑھ کر 28520 روپے ماہانہ کردی گئی ہے۔

    نئے پے اسکیل کے مطابق گریڈ 3 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9610 روپے سے بڑھ کر14260 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 21310 روپے سے بڑھ کر 31660روپے ، گریڈ 4 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9900 روپے سے بڑھ کر14690 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ23100 روپے سے بڑھ کر 34490 روپے ماہانہ ہوگئی۔

    اسی طرح گریڈ 5 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 15230 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 37730 روپے ، گریڈ 6 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 15 ہزار 230 روپے اور زیادہ سے زیادہ 37 ہزار 730 روپے ماہانہ کردی گئی۔

    گریڈ 7 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 16 ہزار 310روپے اور زیادہ سے زیادہ 43 ہزار 610 روپے ، گریڈ 8 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 16 ہزار 890روپے اور زیادہ سے زیادہ 46 ہزار 890 روپے ماہانہ ہوگئی جب کہ گریڈ 9 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار 470روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 50 ہزار 170 روپے ماہانہ کردی۔

    گریڈ 10 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار 50روپے اور زیادہ سے زیادہ 53 ہزار 750 روپے ، گریڈ 11 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار 650روپے اور زیادہ سے زیادہ 57 ہزار 950 روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔

    نئے پے اسکیلز کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار 910 روپے سے بڑھ کر28 ہزار 70 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ64 ہزار 510 روپے سے بڑھ کر 95 ہزار 870 روپے، گریڈ 17 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 30 ہزار 370 روپے سے بڑھ کر 45 ہزار ستر روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 76 ہزار 370 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 470 روپے ماہانہ کردی ہے۔

    گریڈ 21 کی تنخواہ کم از کم 1 لاکھ 13 ہزار 790 اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 17 ہزار 670 جبکہ گریڈ 22 کی کم از کم تنخواہ 122190اور زیادہ سے زیادہ 244130 روپے ہوگی۔

  • اضافی تنخواہ کے ساتھ الاؤنس  بھی۔۔۔۔۔۔ بڑی خبر آگئی

    اضافی تنخواہ کے ساتھ الاؤنس بھی۔۔۔۔۔۔ بڑی خبر آگئی

    لاہور : پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 15 فیصد اضافی تنخواہ کیساتھ 15 فیصد ڈیسپیرٹی الاؤنس بھی ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں بڑی خوشخبری آگئی ، گریڈ 1 تا 19 ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور 30 فیصدتک اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

    15فیصد اضافی تنخواہ کیساتھ گریڈ 1تا 19ملازمین کو15 فیصد ڈیسپیرٹی الاؤنس ملے گا ، پنجاب حکومت اسپیشل الاؤنس کے نام کے ساتھ ڈسپیرٹی الاؤنس دے گی۔

    ڈسپیرٹی الاؤنس صرف مخصوص سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہی ملے گا جبکہ سیکریٹریٹ اوروزراعلیٰ آفس ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصد اضافہ ہوگا۔

    پنجاب کے بجٹ میں وفاق کی طرزپر5 فیصد پنشن بڑھائی جائے گی۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اور پینشن میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

  • تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑی خبر

    تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑی خبر

    کراچی: سندھ حکومت بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں دس تا 25 فیصد اضافے پر غور کررہی ہے ، تنخواہوں کی تفصیلات وزیراعلی کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے گریڈ ایک تا گریڈ 5 کے ملازمین کے پے اسکیل ریوائز کرنے پر غور شروع کردیا اور ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دے دی۔

    سندھ حکومت کے زیر انتظام ملازمین کی تنخواہوں میں سلیب وائز اضافے پر غور جاری ہے ، ملازمین کی تنخواہوں میں دس تا 25فیصد اضافے اور ملازمین کے ایڈہاک ریلیف بھی ضم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    محکمہ خزانہ سندھ نے تنخواہوں کی تفصیلات وزیراعلی سندھ کو ارسال کردیں ، تنخواہوں و پنشن میں زیر غور اضافے سے سندھ حکومت کے اخراجات میں 12فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    خیال رہے سندھ حکومت کا مالی سال 23-2022 کا بجٹ 14جون کو پیش کیاجائے گا، کابینہ کی منظوری سے وزیراعلی مرادعلی شاہ بجٹ تجاویز سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔

    گذشتہ روز وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اور پینشن میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

  • بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، تنخواہوں  اور پینشن میں اضافہ

    بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اور پینشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر نے کابینہ کو بریفنگ دی۔

    اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی 4 مختلف تجاویز پرغور کیا گیا ، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی، تنخواہ میں 15فیصد اضافے کیلئے71.59 بلین درکار ہوں گے۔

    بعد ازاں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی تاہم وزارت خزانہ کی 10 فیصد تنخواہوں میں اضافے کی تجویز مستردکی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایڈہاک الاؤنسزبھی بنیادی تنخواہ میں شامل کرنےکی منظوری دے دی۔

  • بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں کتنا اضافہ متوقع؟ بڑی خبر آگئی

    بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں کتنا اضافہ متوقع؟ بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں بجٹ دستاویزات2022-23 کی منظوری دی جائے گی۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافےکابھی فیصلہ کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

    خیال رہے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، بجٹ اجلاس شام چار بجے ہوگا۔

    نئے بجٹ کا حجم نوہزار ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے جبکہ دفاع کیلئے پندرہ سوچھیاسی ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 8900ارب تک ہوگا جبکہ ایف بی آر کو 7255ارب کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف دیے جانے کا امکان ہے۔

  • نئی حکومت کا یوٹرن ! سرکاری ملازمین کی  تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس

    نئی حکومت کا یوٹرن ! سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے منتخب ہونے کے فوری بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل بڑھائی گئی تھیں، اس لیے فیڈ گورنمنٹ کی تنخواہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تاہم ان کی تنخواہوں کےمسائل پر اگلے بجٹ میں غور کیاجائے گا ، ہم نے ریٹائرسرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا ، مجھے امید ہے اس سےصورتحال واضح ہو جائے گی۔

    یاد رہے وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کم سےکم اجرت 25 ہزار اور ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

  • تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑا اعلان

    تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑا اعلان

    پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے 15فیصد ڈسپیریٹی ریڈ کشن الاؤنس کا اعلان کردیا ، الاؤنس ان ملازمین کو ملے گا جو پہلے اسے کوئی الاؤنس نہیں لے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ خیبر پختونخواہ تیمورسلیم جھگڑا نے سرکاری ملازمین کیلئے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کردیا۔

    تیمورجھگڑا نے کہا وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پرسرکاری ملازمین کو پیکج دیا جا رہا ہے، الاؤنس ان ملازمین کو ملے گا جو پہلے اسے کوئی الاؤنس نہیں لے رہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی سیکرٹری فنانس کے ساتھ میٹنگ کی ہے، اس حوالے سے فنانس ڈپارٹمنٹ جلد فائل ورک مکمل کرلے گا اور حتمی منظوری کے لیے فائل وزیراعلیٰ کے پی کو بھیجی جائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ منظوری کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان باضابطہ اعلان کریں گے اور اس سلسلے میں متعلقہ نوٹیفکیشنز پر عمل کیا جائے گا۔

    واضح رہے حکومت نے گذشتہ ماہ کے آغاز میں کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

  • حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق بی ایس 1 سے 19 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 15 فیصد سپیرٹی الاؤنس میں اضافے کی سفارش کردی گئی ہے، صوبائی حکومتوں کو بھی ملازمین کو اپنے فنڈز سے الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا، ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    یہ پڑھیں: تنخواہوں میں اضافہ ، فیصل جاوید نے بڑی خوشخبری سنادی

    اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی آنے کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ایکسپورٹس، ترسیلات اور ریونیو کلیکشن سے چند ہفتے میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کسان اورمزدور کی آمدنی کے ساتھ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا اندازہ ہے، مہنگائی میں کمی آنے کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اضافہ کیاجائے گا، ہیلتھ انشورنس سب کوپہنچائی جارہی ہے۔

  • عید الاضحیٰ: سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے وزیر اعظم کی اہم ہدایت

    عید الاضحیٰ: سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے وزیر اعظم کی اہم ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی سہولت کا خیال کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ تنخواہیں جاری کرنے کے لیے متحرک ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 16 جولائی تک جاری ہوجائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق اے جی پی کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    وزارت خزانہ کا بھی کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ سے پہلے تنخواہ جاری کی جائے گی، تنخواہوں سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جلد جاری ہوگا۔