Tag: سرکاری نوکری دینے کا اعلان

  • صوبے کو نوکریوں میں نظر انداز کرنے پر سندھ کا وفاق سے احتجاج کا فیصلہ

    صوبے کو نوکریوں میں نظر انداز کرنے پر سندھ کا وفاق سے احتجاج کا فیصلہ

    کراچی: سندھ سرکار نے سال 19-2018 میں بھی صوبے کو نوکریوں میں نظر انداز کرنے پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاق نے ایک بار پھر سندھ کو وفاقی نوکریوں میں نظر انداز کر دیا ہے، وفاق نے سال 2018 اور 19 میں سندھ کو کوٹے کے تحت 30 ہزار نوکریاں کم دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے 10 ہزار اور خیبر پختون خوا سے 96 ہزار اضافی بھرتیاں کی گئیں، وفاق نے کوٹے کو نظر انداز کرتے ہوئے پنجاب اور کے پی کے نوجوانوں کو سندھ سے زیادہ نوکریاں دیں، پنجاب کو کوٹے سے 10003 ملازمتین زیادہ دی گئیں۔

    اسماعیل راہو نے بتایا کہ کوٹے کے تحت سندھ کا ایک لاکھ 12 ہزار 817 ملازمتیں بنتی ہیں، مگر سندھ کو 81 ہزار 403 نوکریاں دی گئیں، کراچی کو پونے دو برسوں میں اعلانات کے سوا ایک ٹکا بھی نہیں ملا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاق نے نوکریوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں بھی سندھ کو نظر انداز کیا۔

    انھوں نے کہا نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ میں غیر ملکی قرضوں سے صرف دو سڑکوں کے منصوبے دیے، جب کہ زیادہ سڑکیں پنجاب اور کے پی کو بنا کر دی گئی ہیں۔

  • چینی قونصلیٹ حملہ، پی ٹی آئی وزراء کا متاثرین کی امداد اور سرکاری نوکری دینے کا اعلان

    چینی قونصلیٹ حملہ، پی ٹی آئی وزراء کا متاثرین کی امداد اور سرکاری نوکری دینے کا اعلان

    کراچی: تحریک انصاف کے وزراء علی زیدی اور فیصل واوڈا نے چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثاء اور زخمی سیکیورٹی گارڈ کی امداد کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے چینی قونصل خانے پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں شہید اہلکاروں کے ورثاء کو 5،5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے، زخمی سیکیورٹی گارڈ جمن کو 3 لاکھ روپے انعام دیں گے۔

    بعدازاں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے جناح اسپتال کا دورہ کیا، علی زیدی نے چینی قنوصل خانے پر حملے میں زخمی سیکیورٹی گارڈ کی عیادت کی، انہوں نے سیکیورٹی گارڈ کو تین لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

    وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ شہید اہلکاروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کروں گا، سیکیورٹی گارڈ جمن جیسے لوگ قوم کے اصل ہیرو ہیں، جمن نے اپنی جان پر کھیل کر ملک کی لاج رکھی۔

    شہداء کے اہلخانہ کے 2،2 افراد کو نوکری دینے کا اعلان

    دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے چینی قونصل خانے پر حملے میں شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اپنی وزارت میں شہداء کے اہل خانہ کے دو، دو افراد کو نوکری دینے کا اعلان کیا۔

    فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ اعلان اس لیے نہیں کیا کہ پی ٹی آئی کے نمائندے وہاں سے جیتے ہیں، پی پی یا ن لیگ وہاں سے جیتی ہوتی تو بھی متاثرین کی امداد کرتے، ہم اپنے شہداء کو عزت دیتے ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    چینی قونصل خانے پرحملے میں دیگر 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے جن کی شناخت نیازمحمد اور محمد ظاہرشاہ کے ناموں سے ہوئی تھی، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کوئٹہ سے تھا جو ویزے کے حصول کے لیے قونصل خانے گئے تھے۔