Tag: سرکاری وسائل کا استعمال

  • کےپی حکومت کا احتجاج کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال، وفاقی حکومت انکوائری کریگی

    کےپی حکومت کا احتجاج کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال، وفاقی حکومت انکوائری کریگی

    اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے احتجاج کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال کرنے کی خبروں پر وفاقی حکومت انکوائری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری وسائل کے استعمال کی بابت جاننے کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ رفعت مختار کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے، انکوائری کمیٹی میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے منیر مسعود نارتھ بھی شامل ہیں۔

    انٹیلی جنس بیورو سے گریڈ 20 کا افسر کمیٹی میں شامل ہو گا، انکوائری کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گی۔

    کمیٹی سرکاری وسائل کے استعمال کرنے کا حکم دینے والے کا تعین کرے گی، انکوائری میں سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے اور ناجائز حکم ماننے والوں کا بھی تعین کیا جائیگا۔

  • ن لیگ کے جلسے کیلئے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کا انکشاف ،  ویڈیو سامنے آگئی

    ن لیگ کے جلسے کیلئے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کا انکشاف ، ویڈیو سامنے آگئی

    بہاولپور: مسلم لیگ ن کے جلسے کے لیے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کا انکشاف ہوا، ڈی سی آفس اہلکار کی بسیں بک کرنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کیلئے سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال کا انکشاف سامنے آیا۔

    موٹروہیکل ایگزامنر ڈپٹی کمشنر آفس کے اہلکاروں کی بسیں بک کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، موٹروہیکل ایگزامنر کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ضلع بھر سے 30بسیں بک کی ہیں ضلعی گورنمنٹ کی طرف سے سختی سے ہدایت ہے کہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے بسوں کی بکنگ بروقت کی جائے۔

    موٹروہیکل ایگزامنر کا کہنا تھا کہ چار بجے ڈیوٹی ختم ہوجاتی ہے لیکن افسران کے حکم پر رات گئے تک انتظامات میں لگے ہوئے ہیں۔

    خیال رہے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف دبئی میں اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کے گھر مقیم ہیں، وہ گزشتہ روز سعودی عرب سے دبئی پہنچے تھے، حسین نواز اورحسنین ڈار بھی ان کے ساتھ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کل دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے، سابق وزیراعظم خصوصی طیارے سے پاکستان پہنچیں گے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے، اسلام آباد میں قانونی امور پر مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہوں گے، جہاں وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔