Tag: سرکاری کالج

  • سرکاری کالج کے سیکیورٹی گارڈ سے رائفل چل گئی، طالب علم کا جسم چھلنی ہو گیا

    کراچی: شہر قائد کے گورنمنٹ نیشنل کالج کے سیکیورٹی گارڈ سے رائفل چل گئی، گولی سے طالب علم کا جسم چھلنی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نیشنل کالج کراچی کے سیکیورٹی گارڈ کی مجرمانہ غفلت سے ایک طالب علم شدید زخمی ہو گیا ہے، رائفل سے کھیلتے کھیلتے سیکیورٹی گارڈ نے گولی چلا دی تھی۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری ایس ایچ او نیو ٹاؤن کے ہمراہ کالج پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم ابوذر کے جسم پر متعدد جگہ چھرے لگے ہیں، تاہم معجزانہ طور پر طالب علم کا چہرہ اور آنکھیں محفوظ رہیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق رائفل کے چھرے لگنے سے طالب علم ابوذر کا پورا ہاتھ چھلنی ہو گیا ہے، نیو ٹاؤن پولیس نے فرار ہونے والے سیکیورٹی گارڈ سجاد کو گرفتار کر لیا ہے، واقعہ مجرمانہ غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار سیکیورٹی گارڈ سے 12 بور رائفل اور 1 چلا ہوا 2 بغیر چلے کارتوس برآمد ہوئے۔

    ایس ایچ او نیو ٹاؤن سعود نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم رائفل سے کھیل رہا تھا، رائفل اچانک چل جانے سے چھرے طالب علم کے بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر جا لگے۔

    ایس ایچ او کے مطابق کارتوس میں موجود 20 سے زائد چھرے طالب علم کے بائیں بازو پر اور 15 سے زائد چھرے بائیں طرف پیٹ پر لگے۔

    پولیس حکام کے مطابق معجزانہ طور پر طالب علم کسی بڑے خطرے سے محفوظ رہا، دوسری طرف سیکیورٹی گارڈ کو مزید کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ہزاروں طلبہ وطالبات سرکاری کالجز میں داخلہ سے محروم

    ہزاروں طلبہ وطالبات سرکاری کالجز میں داخلہ سے محروم

    کراچی : انٹر کے سالانہ امتحانات میں صرف پانچ ماہ باقی ہیں۔لیکن کسی بھی سرکاری کالج میں انٹرسال اول کے تدریسی عمل کاآغازنہ ہوسکا،مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت داخلےمکمل نہ ہونے سے نیا سیشن شروع نہ ہوسکا۔

    امتحانات میں کچھ ہی عرصہ رہ گیا ہے لیکن ہزاروں طلبہ و طالبات اب تک داخلہ سے محروم ہیں۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے امیدواروں کیلئےکلیم سینٹرکی تعدادپندرہ سےکم کرکےصرف تین کردی ہے جبکہ آن لائن داخلہ فارم سےپینسٹھ ہزارسےزائدامیدواروں کےفارم مسترد بھی ہوئےتھے۔

    جس کی وجہ سے امیدوار،والدین کالجزاورمحکمہ تعلیم کے دفاترکے چکرلگانے پرمجبور ہیں، اور جلد تعلیمی سال کے آغاز کے منتظر ہیں۔