Tag: سرکاری کالجز

  • 2 سالہ ڈگری پروگرام، طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

    2 سالہ ڈگری پروگرام، طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

    پشاور: محکمہ اعلیٰ تعلیم نے سرکاری کالجز میں 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور 4 سالہ پروگرام میں داخلے دینے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم نے سرکاری کالجز میں 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم کرنے اور تمام سرکاری کالجز میں 4سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

    سرکاری کالجز کی انتظامیہ کوایسوسی ایٹ ڈگری کورسز میں داخلے بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سرکاری کالجز کی انتظامیہ کو رواں سال صرف بی ایس میں داخلے دینے کی ہدایت کی۔

    چند سال قبل بی اے ختم کرنے پر بی ایس کیساتھ ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کرنے کا فیصلہ ہوا تھا ، کالجزمیں فیکلٹی ، انفراسٹرکچر ،لیبارٹریزکی عدم موجودگی کی وجہ سےفیصلے میں 2مرتبہ توسیع کی گئی۔

    مراسلے میں کہا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں پہلے سےداخل طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔

  • کراچی کے سرکاری کالجز میں کرونا وائرس کیسز میں خطرناک اضافہ

    کراچی کے سرکاری کالجز میں کرونا وائرس کیسز میں خطرناک اضافہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے سرکاری کالجز میں کرونا وائرس کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، کوویڈ کے کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود متاثرہ سرکاری کالجز میں تدریس کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری کالجز میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، محکمہ صحت کی جانب سے کیے گئے کوویڈ ٹیسٹس کی رپورٹ کالجز کو ارسال کردی گئی ہے۔

    سرسید گرلز کالج عملے کے 59 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، سر سید گرلز کالج کے 130 عملے کے کرونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

    کراچی کے شہید ملت گرلز کالج کے عملے اور گورنمنٹ ریاض گرلز کالج کے عملے کے 21، 21 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ دہلی کالج کے 3 افراد میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    آغا خان گورنمنٹ کالج میں بھی ایک خاتون کوویڈ 19 کا شکار ہوچکی ہیں۔

    کوویڈ کے کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود متاثرہ سرکاری کالجز میں تدریس کا عمل جاری ہے تاہم کرونا مثبت آنے والے افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے، مذکورہ کالجز کے علاوہ کراچی کے متعدد کالجز میں کرونا وائرس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہونا ابھی باقی ہے۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں 18 جنوری سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں تدریس کا آغاز ہوا تھا۔

  • خیبر  پختون خوا: سرکاری کالجز کے آفیشنل سوشل میڈیا اکاؤنٹ لازمی قرار

    خیبر پختون خوا: سرکاری کالجز کے آفیشنل سوشل میڈیا اکاؤنٹ لازمی قرار

    پشاور: خیبر پختون خوا میں سرکاری کالجز کے آفیشنل سوشل میڈیا اکاؤنٹ لازمی قرار دے دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے کے پی بھر کے تمام کالجز کو آفیشل سوشل میڈیا پیج بنانے کی ہدایت کر دی ہے، ہائر ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے تمام کالجز کے پرنسپلز کے نام مراسلہ جاری کر دیا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جن کالجز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نہیں وہ فوری آفیشل اکاؤنٹس بنائیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایک ہی آفیسر یا آفیشل ہینڈل کرے گا، اور متعلقہ آفیسر کی معلومات محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ بھی شیئر کی جائیں گی۔

    مراسلے میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ مختلف کالجز کے نام پر بنے تمام غیر آفیشل اکاؤنٹس ختم کیے جائیں، ہر کالج کا صرف ایک ہی آفیشل اکاؤنٹ موجود رہے گا۔

    مراسلے کے مطابق پیچز پر کالجز سے متعلق سرگرمیاں، ایڈمیشن کا طریقہ کار، سیمینار ، ورکشاپ اور دیگر سرگرمیاں اپ لوڈ کی جائیں گی، آفیشل پیجز پر غیر ضروری اور غیر متعلقہ پوسٹ کو شیئر نہیں کیا جائے گا۔

  • سیکیورٹی خدشات، سرکاری کالجز کی تقریبات منسوخ

    سیکیورٹی خدشات، سرکاری کالجز کی تقریبات منسوخ

    لاہور : سیکیورٹی خدشات کے باعث لاہور کے تمام سرکاری کالجزکی تقریبات منسوخ کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے لیے باقاعدہ نوٹیفیکیشن کالج انتظامیہ کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیکیورٹی صورت حال کو دیکھتے ہوئے خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز نے تمام تقریبات کی منسوضی کے لیے ایک مراسلہ کالجز کو بھیجوا دیا ہے۔

    مراسلے کے تحت کانووکیشن اوراسپورٹس کے حوالے سے رکھی گئی تمام تقریبات کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے تقریبات کے لیےسرکاری کالجز کو دیےگئےاجازت نامے منسوخ کر دیئے ہیں۔

    لاہور ڈیفنس میں دھماکہ‘ آٹھ جاں بحق 21 زخمی

    ذرائع کے مطابق مراسلہ صوبہ پنجاب کے علاقوں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کےاضلاع میں قائم کالجز کو جاری کیا گیا ہے جس کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔