Tag: سرکلر جاری

  • مالی سال کا بجٹ مئی2019میں پیش کیے جانے کا امکان, سرکلر جاری

    مالی سال کا بجٹ مئی2019میں پیش کیے جانے کا امکان, سرکلر جاری

    اسلام آباد : آئندہ مالی سال کا بجٹ مئی2019میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، وزارت خزانہ نے بجٹ2019- 20 کا سرکلر جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ بجٹ مئی2019میں پیش کیے جانے لکا امکان ہے۔

    اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارتیں بجٹ کی تیاری کیلئے مشاورت30جنوری2019تک مکمل کریں، بجٹ حکمت عملی کی تیاری یکم فروری تک مکمل کی جائےگی۔

    سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارتیں اور محکمے14مارچ تک ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات فراہم کریں گے، وزارتیں اور محکمے22مارچ تک آئندہ مالی سال کےبجٹ کے مطالبات بھیجیں، بجٹ ترجیحات کے لئے کمیٹی کا اجلاس اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

    سرکلر کے مطابق بجٹ کیلئے سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی اپریل کے وسط میں بلائی جائے گی، آئندہ بجٹ مئی میں کابینہ کو پیش کیا جائے، پارلیمنٹ کو بھیجا جائے گا۔

  • پی آئی اے کے بگڑے ملازمین کو سدھارنے کیلئے ایئرمارشل ارشد ملک کا اہم اقدام

    پی آئی اے کے بگڑے ملازمین کو سدھارنے کیلئے ایئرمارشل ارشد ملک کا اہم اقدام

    کراچی : پی آئی اے کو سدھارنے کیلئے سربراہ ایئرمارشل ارشد ملک نے سخت فیصلے کرتے ہوئے ملازمین کو اب ڈیوٹی کیلئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بگڑے ملازمین کی عادتیں سدھارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پی آئی اے ملازمین کے لیے اب ڈیوٹی کیلئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

    پی آئی اے کے سربراہ ایئرمارشل ارشد ملک نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں جنرل ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کی حاضری ٹی ایم ایس پر لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سرکلر کے مطابق ہیڈ آفس میں ڈیوٹی اوقات صبح 9سےشام 5بجکر30منٹ کردیئے گئے، پی آئی اےاسٹاف 3دن تاخیرسے آئے گا تو ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی۔

    سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی نہ کرنے والوں کو3بار وارننگ کے بعد محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا اور تمام شعبوں کے سربراہان ملازمین کی حاضری کی مکمل رپورٹ سی ای او کو دیں گے۔