Tag: سرکی قیمت مقرر

  • محکمہ داخلہ سندھ نے 6 دہشت گردوں کے سرکی قیمت مقرر کردی

    محکمہ داخلہ سندھ نے 6 دہشت گردوں کے سرکی قیمت مقرر کردی

    اسلام آباد: محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر چھ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقررکردی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے چھ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی، دہشت گردوں کے سر کی قیمت سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر کی گئی، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، دہشت گرد غلام مرتضی کے سر کی قیمت ایک لاکھ ، دہشت گرد فصل غنی عرف شفیق کے سر کی قیمت 20 لاکھ اور دہشت گرد منظوراحمد عرف بلال کےسر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گرد رفیق عرف عبید اللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے، دہشت گرد سمیع اللہ عرف ارشد کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور دہشت گرد جعفر عرف افتخار کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

    دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور انعام دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو دیا جائے گا۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں سندھ ہائی کورٹ میں پولیس نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سندھ میں دہشت گردوں سمیت مفرور ملزمان کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 50 ہزار 180 ملزمان مفرور ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سب سے زائد مفرور ملزمان کی تعداد کراچی میں ہے، کراچی میں دہشت گردوں سمیت 22 ہزار 127 ملزمان مفرور ہیں۔ لاڑکانہ ڈویژن مفرور ملزمان میں دوسرے نمبر پر ہے۔

  • حکومت نے 100دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی

    حکومت نے 100دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی

    اسلام آباد: حکومت نے سو دہشتگردوں کے سرکی قیمت مقرر کردی، سرفہرست ملافضل اللہ اور منگل باغ ہیں ، جن کے سر کی قیمت ایک ایک کروڑ روپےمقرر کی گئی ہے۔

    دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے ملک بھر میں مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، وہیں مطلوب دہشتگردوں کی فہرستیں بھی بنالی گئی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کے سروں کی قیمت لگا کر نئی فہرست جاری کردی گئی۔

    فہرست میں سو دہشتگردوں کے نام شامل ہیں، دہشتگردی کے ایک سو اناسی مقدمات میں مطلوب کالعدم تحریکِ طالبان کے سربراہ ملافضل اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپےمقرر کی گئی ہے جبکہ کالعدم لشکرِ اسلام کے منگل باغ کے سر کا انعام بھی ایک کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان میں پہلی بار چھ سو پندرہ دہشتگردوں کی تصاویر پر مشتمل البمز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔

    اس سے قبل خیبر پختونخواہ حکومت نے ملا فضل اللہ اور منگل باغ سمیت چھ سو پندرہ دہشت گردوں کی سروں کی قیمت مقرر کی تھی۔

    خیبر پختونخوا حکومت نے بھی تحریکِ طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی جبکہ صوبائی حکومت نے ملا فضل اللہ کو زندہ یا مردہ پکڑنے میں مدد فراہم کرنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔