Tag: سرگرم

  • بادشاہ اور تارا کی ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم

    بادشاہ اور تارا کی ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم

    بالی ووڈ اداکارہ تارا ستاریا کا آدر جین سے بریک اپ کے بعد بالی ووڈ کے معروف ریپر بادشاہ سے ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ تارا ستاریا اور ریپر بادشاہ کے درمیان ممکنہ تعلقات کی خبریں گردش کررہی ہیں، لیکن اس افواہ کی وجہ کیا ہے؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ستاریا اور بادشاہ کی ڈیٹنگ کی افواہیں نے اس وقت پھیلیں جب رئیلٹی شو کے دوران اداکارہ شلپا شیٹی نے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں ایک خفیہ اشارہ دیا۔

    لارنس بشنوئی گینگ کا بادشاہ کے کلب پر بم سے حملہ

    شلپا شیٹی نے بادشاہ کو کہا کہ بادشاہ، میں نے سنا ہے کہ دن کے وقت بھی تم ستارا دیکھ رہے ہو،  ارے ہم 90 کی دہائی کا جشن منا رہے ہیں، مجھے خاص طور پر آپ کے لیے ایک گانا یاد آیا ’ٹن ٹانا ٹن ٹن تارا چلتی ہے کیا 9 سے 12؟ کہیں آج کل تم یہ گانا تو نہین گا رہے ہو؟

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلپا شیٹی کے اس تبصرے پر بادشاہ شرما گئے، جس پر ناظرین نے فوری ردعمل دیا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے ممکنہ تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

    واضح رہے کہ تارا ستاریا اس سے قبل اداکار آدر جین کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھیں، تاہم دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی اور جین نے کسی اور سے شادی کرلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

  • گرینڈ اپوزیشن بنانے کے لیے ایک سینئر سیاستدان سرگرم

    گرینڈ اپوزیشن بنانے کے لیے ایک سینئر سیاستدان سرگرم

    اپوزیشن جماعتوں کو متحد کر کے ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلیے اہم سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سرگرم ہو گئے ہیں۔

    ملک میں سیاسی افراتفری عروج پر ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کے باوجود بے یقینی کی کیفیت برقرار اور دونوں فریقین میں بد اعتمادی نے شکوک وشبہات کو جنم دیا ہوا ہے۔

    ایسے میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سرگرم ہو گئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں پیر پگارا صبغت اللہ سے مشیر کے پی حکومت بیرسٹر سیف اور محمد علی درانی نے ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق اہم مشاورت کی گئی اور باہمی رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں بیرسٹر سیف نے پیر پگارا کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔ پیر پگارا نے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کا پیغام دیا اور اپوزیشن اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیا، جب کہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیر پگارا قابل احترام شخصیت ہیں، جن کی سیاسی بصیرت کی ملک کو ضرورت ہے۔

    پیر پگارا نے اپوزیشن کو قریب لانے میں محمد علی درانی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ وہ حزب اختلاف کی جماعتوں میں باہمی رابطوں کے لیے اپنا کردار بڑھائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنانے کے لیے محمدعلی درانی آئندہ چند روز میں حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے قائدین سے بھی ملیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-imran-khan-ali-muhammad-khan/

  • اسرائیل عالمی بائیکاٹ تحریک کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سرگرم

    اسرائیل عالمی بائیکاٹ تحریک کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سرگرم

    تل ابیب : اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے تحریک رکوانے کے لیے اب تک 50 لاکھ 70 ہزار شیکل کی رقم صرف کرچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کےلیے سرگرم عالمی تنظیموں کے خلاف اسرائیلی حکومت کروڑوں ڈالر کی رقم صرف کررہی ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل بائیکاٹ تحریک بالخصوص بی ڈی ایس کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اب تک 50 لاکھ 70 ہزار شیکل کی رقم صرف کرچکا ہے۔ یہ رقم اسرائیل کی وزارت برائے پلاننگ کے زیراہتمام صرف کی گئی ہے۔

    اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت بائیکاٹ تحریک کے لیے سرگرم عالمی تنظیموں کے متوازی سوشل میڈیا اور دیگر اداروںکو استعمال کررہا ہے۔ انہیں فنڈز فراہم کیے جا رہےہیں تاکہ وہ سوشل میڈیا پر بائیکاٹ تحریک کو متنازع بنانے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں۔

    اسرائیلی حکومت تل ابیب کے بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والے اداروں کے خلاف سرگرم تنظیموں کو 27 لاکھ شیکل کی رقم صرف کرے گا تاکہ بی ڈی ایس جیسی تنظٍیموں کی سرگرمیوں کو غیر موثربنانا ہے۔

    اخباری اطلاعات کے مطابق بیرون ملک موجود اسرائیل نواز ابلاغی اداروں اور صحافیوں کی طرف سے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والےاداروں کے خلاف سرگرمیوں کےلیے فنڈز فراہم کرے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت برطانیہ، فرانس، اٹلی، اسپین، جرمنی، کینڈا، برازیل، ارجنٹائن، میکسیکو، جنوبی افریقا اور امریکا میں موجود اپنے کٹھ پتلیوں کو رقوم فراہم کرکے بائیکاٹ تحریکوں کو غیر موثر اور ان کی مہمات کو غیر فعال بنانے کے لیے مدد فراہم کرے گا۔

  • کراچی: موٹرسائیکل چوری میں لنگڑا گروپ سرگرم

    کراچی: موٹرسائیکل چوری میں لنگڑا گروپ سرگرم

    کراچی: شہر قائد میں لنگڑا گروپ موٹرسائیکل چوریوں میں سرگرم ہوگیا، گروہ کاسرغنہ پیر میں لنگ ہونے کے باوجودبائیک چوری میں ماہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک لنگڑا چور منٹوں میں موٹرسائیکل کا لاک توڑ کر موٹرسائیکل لے کر فرار ہوجاتا ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برنس روڈ کی گلی میں ایک شخص ساتھی کے ساتھ آتا ہے، موٹرسائیکل چوری کرتا ہے اور بڑی آسانی سے فرار ہوجاتا ہے ۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال کراچی سے تقریبا تیرہ ہزار موٹرسائیکلیں چوری کی گئی سب سے زیادہ ضلع ایسٹ گلشن اقبال سےپانچ سو موٹرسائیکلیں چوری کی گئیں نیٹ کورنگی سے تین سو ستائیس اور ناظم آباد سے دو سو ستتر موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چوری شدہ موٹرسائیکلیوں کو پارٹس کی صورت میں فروخت کردیا جاتا ہے یا پھر اندورن سندھ لےجاکر بیچ دیا جاتا ہے۔