Tag: سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال

  • سرگودھا ڈسٹرکٹ اسپتال میں جاں بحق ہو نے والے بچوں کی تعداد 24ہوگئی

    سرگودھا ڈسٹرکٹ اسپتال میں جاں بحق ہو نے والے بچوں کی تعداد 24ہوگئی

    سرگودھا: سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی سہولیات کا فقدان کم ہونے میں نہیں ٓآرہا ہے اور رات گئے ایک اور ننھی کلی مرجھا گئی ہے جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں اٹھارہ نومبر کی رات سے بچوں کی اموات کا شروع ہونے والا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ مزید ایک ننھی کلی نے گزشتہ رات آنکھیں ہمیشہ کیلئے موند لیں ہیں۔ جس کے بعد شیرخوار بچوں کی تعداد 24 تک جاپہنچی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اعلان کردہ پیکج اب تک سرگودھا نہیں پہنچ سکا ہے۔ نولود بچوں کی اموات کا سلسلہ جوں کا توں جاری ہے، ہاں یہ ضرور ہوا کہ وزیراعلیٰ کی تحقیقاتی ٹیم نےایم ایس اسپتال سمیع اقبال کو اموات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے معطل کردیا ہے اوران کی جگہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نجم الحسن کاظمی کو مقررکیاگیاہے۔

  • سرگودھا کے ہسپتال میں آٹھ بچوں کی ہلاکت پر انکوائری ٹیم تشکیل

    سرگودھا کے ہسپتال میں آٹھ بچوں کی ہلاکت پر انکوائری ٹیم تشکیل

    سرگودھا: سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں آٹھ بچوں کی ہلاکت کے حوالے ایم ایس نے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ہلاک ہو نے والے بچوں کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ عملے کی غفلت اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی نے بچوں کی جان لے لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال کے بچہ وارڈ میں ڈاکٹرزکی عدم دستیابی اور عملے کی غفلت کے باعث پانچ سے زائد بچے دم توڑگئے ہیں۔

    والدین اور لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کی موت کا ذمہ دارہسپتال کا عملہ ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ وارڈ میں موجود عملہ تعاون کے بجائے بدتمیزی کرتا ہے۔

    ادھر عملے نے ہلاکتوں کی تصدیق کرنے اوراپنا موقف دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں پانچ بچوں کی ہلاکت کے حوالے ایم ایس نے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔